سنسنی خیز ویڈیو بنانے کا شوق،شہری کو قتل کرنے والے کم عمر ٹک ٹاکر گرفتار

7tiktokerqatalarrest.jpg

کراچی کے علاقے ملیر میں سنسنی خیز ٹک ٹاک بنانے کے لئے شہری کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، شہری کو قتل کرنے والے کم عمر ملزمان کا سنسنی خیز بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر میں شہری کو قتل کرنے والے ٹاک ٹاکرز کا سنسنی خیز بیان منظر عام پر آ گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ قتل ہونے والے شہری سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔

ملزم سعید احمد نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ آٹھویں کلاس کا طالب علم ہے، فاضل نویں اور علی میٹرک میں ہے جبکہ 17 سالہ اسماعیل میٹرک کرچکا ہے، واقعے کے روز ہم چاروں لڑکے دو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، فاضل کے پیچھے اسماعیل، علی کے پیچھے میں بیٹھا تھا۔

سعید نے بتایا کہ اسماعیل راستے میں اسلحے کے ساتھ ویڈیو بناتا آرہا تھا، اس نے گولی چلائی تو گلی میں کھڑے انکل کو جا لگی، ہم خوف زدہ ہو کر گھر بھاگ گئے، گن فاضل کی تھی لیکن میں نے اسماعیل کو دی تھی، ہم تصاویر اور سنسنی خیز ویڈیو بنانے جارہے تھے۔ گولی چلنے کے بعد اس کا شیل مجھے لگا تھا"، ملزم سعید احمد نے بتایا۔


ملزم فاضل نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ویوز حاصل کرنے کے لئے ویڈیو بنا رہا تھا، انکل کو گولی لگنے کے بعد ڈر کے مارے ہم نے ساری ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردیں۔

پولیس کے مطابق لڑکوں کے پاس سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی نکلا، پستول ملزم فاضل کا ہے جو اب تک اسلحہ رکھنے کے حوالے سے وضاحت نہیں دے سکا کیونکہ ایسے ہتھیار ٹارگٹ کلرز کے زیر استعمال ہوتے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے تیس بور کا ایک خول ملا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ چھ مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی۔ پولیس کے مطابق چاروں بچے علاقے میں مشہور بریانی کھانے آئے تھے۔

واضح رہے کہ 6 روز قبل ہونے والے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر 4 نوجوان سوار تھے، جن میں سے ایک ملزم فاضل علی نے مقتول قمررضا پر گولی چلائی، گرفتار ملزموں سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ آلہ قتل کو فرانزک کیلئے لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والا قمر رضا خیرپور سے بہن کے گھر سوئم پر آیا تھا، مقتول چھ بچوں کا باپ اور گھر کا واحد سربراہ تھا۔
 

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
Most probably he is not saying truth .
Look like a street robbery went wrong .

What a shame !!!!!!
@ RANGER
@ ARMY
@ POLICE
@ GOVERNMENT
@ OPPOSITION
@ SOCIETY

All " RIP " !!!!!!!!
 

such786

Senator (1k+ posts)
Some how all these agencies should play their role to minimize crimes but justice courts are responsible and big role of parents and education also.