جیکولین،نورا فتیحی مشکل میں،گرفتاریوں کا امکان،بیرون ملک جانے سے روک دیا

jacleen.jpg


بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اور ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی کا منی لانڈرنگ کیس میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندرا شیکھر سے کروڑوں کے تحائف لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ امکان ہے کہ تحقیقات میں ٹھوس شواہد ملنے پر گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں فائل کی جانے والی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اور نورا فتیحی نے دھوکے بازی اور بھتہ خوری میں ملوث مجرم سے کروڑوں کے تحائف لیے۔

غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں سکیش چندرا شیکھر، اس کی بیوی اور دیگر 6 افراد کے خلاف 7 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے۔


چارج شیٹ کے مطابق سکیش نے تفتیش کے دوران حکام کو بتایا کہ اس نے اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو کروڑوں روپے مالیت کے تحائف دئیے۔ اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کو مہنگی کار بھی تحفے میں دی تھی۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سکیش اور جیکولین کے درمیان جنوری 2021 میں بات چیت شروع ہوئی تھی جس کے بعد سکیش نے اداکارہ کو تقریباً 10 کروڑ کے تحائف دئیے جس میں ہیرے کے زیورات، مہنگی کراکری، اعلیٰ نسل کی چار بلیاں جن میں سے ہر ایک کی قیمت 9 لاکھ ہے اور 52 لاکھ کا گھوڑا بھی شامل ہے۔

دوسری جانب جیکولین فرنینڈز دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہیں امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے سے روک دیا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کیس میں جیکولین فرنینڈز کو بھی شامل تفتیش کر رکھا ہے۔

اداکارہ سے کیس سے متعلق پوچھ گچھ اور گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ منی لانڈنگ میں ملوث سکیش چندرا شیکھر سے جیکولین کے قریبی تعلقات ہیں۔دونوں اداکاراؤں کو گزشتہ کچھ عرصے کے دوران اسی کیس کے سلسلے میں کئی بار انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر کے باہر آتے اور جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا اور کہا تھا کہ وہ قریبی دوست کے ذریعے اس ریکٹ کا شکار ہوئیں۔ سکیش چندرا شیکھر جیل کے اندر سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلا رہا تھا اور اس نے ایک تاجر سے 200 کروڑ روپے بھتہ لیا۔
 
Advertisement

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
good good modi jee bollywood is billion dollar company its good if it got destroyed
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
This contributor Rana Asim needs to apprentice our own RanaJi to learn what is the publish worthy material on these boards?
unless Rana Asim has some drooling crush on either of these women, I am darn oblivious to their identity, and frankly don’t give two hoots.
 
Sponsored Link