اسلام آباد پولیس کی کارروائی،لوٹی گئی کروڑوں کی رقم چند گھنٹوں میں برآمد

9icisb.jpg

اسلام آباد پولیس نے بڑا کارنامہ کر دکھایا، صبح ہونے والی ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم شام کو برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں سہالہ کے علاقے میں دو چوروں نے نجی کمپنی کے دفتر سے نکلتے ہوئے شہری سے ڈھائی کروڑ روپے لوٹ لئے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لوٹی گئی رقم شام تک برآمد کرلی۔

https://twitter.com/x/status/1464871540118462465
ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور لوٹی گئی رقم برآمد کر کے شہری کو لوٹا دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنر افضال احمد کوثر نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہےکہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔