اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
16793917_23509089.jpg


اسلام آباد:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 7اپریل تک اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔جس کے مطابق اسلام آباد کو جزوی لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے حکمنامہ کے مطابق اسلام آباد میں سماجی ،مذہبی سمیت تمام اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اورشہر کے اند رچلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی جبکہ دوسرے شہروں اور اضلاع جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہےگی،اسپتالوں کی تمام او پی ڈیز بند رہے گی جبکہ ایمرجنسی سروسز کھلی رہیں گی، ادویات اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد کی تمام مارکیٹس،شاپنگ مالز ،پرائیوٹ دفاتر اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تمام سرکاری دفاتر 10 بجے سے 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر 10 بجے سے 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔

حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہمیٹروبس سروس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور میٹرو صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 10 تک اور دن میں ساڑھے 3 سے ساڑھے 5 تک چلائی جائے گی،میٹرو بس میں مسافروں کی بیٹھنے کی ترتیب بدل دی گئی ہے اورسیٹوں میں فاصلہ رکھا گیا ہے،ٹیکسی اور کیب سروس کو قوائد و ضوابط کے مطابق اجازت ہوگی۔مزید کہا گیا کہ لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 958 ہو گئی ہے۔پنجاب میں مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد 267 تک جا پہنچی ہے۔ سندھ میں 407،بلوچستان میں 110 ،اورگلگت بلتستان میں 80 مریض زیرعلاج ہیں۔جبکہ خیبرپختونخوا میں 78 ، اوراسلام آباد میں 15 مریضوں کاہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔آزادکشمیر میں بھی ایک مریض مہلک وائرس کا شکار ہوا ہے۔

http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/12319-1584990000