آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

man111.jpg


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، شاہین شاہ آفریدی کی چوتھی اور بابر اعظم کی نویں پوزیشن ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق قومی کھلاڑیوں کی پنڈی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے باعث ترقی ہوئی ہے تاہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کی حکمرانی برقرار ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارنس لبو شین پہلی، انگلینڈ کے جو روٹ دوسری، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

پنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے اظہر علی دس درجے ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آگئے۔

پنڈی ٹیسٹ میں دو سنچریاں اسکور کرنے والے امام الحق نے کیریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کرلی۔

دوسری جانب باؤلرز کی رینکنگ میں ابتدائی سات پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی، بھارت کے روی چندرن ایشون دوسری،جنوبی افریقا کے کگیسو رباداتیسری، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بولرز رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کی پانچویں، ٹم ساؤتھی کی چھٹی اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر ایک درجے ترقی سے آٹھویں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈایک درجے تنزلی سے نویں پوزیشن پر چلے گئے، بھارت کے جسپریت بمراہ کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔
 
Last edited by a moderator: