پنجاب یونیورسٹی ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی، 2 طلباء تنظیموں میں تصادم

punjab11231.jpg


پنجاب یونیورسٹی میں طلبا گروپوں نے ایک دو سرے پر پتھراؤ کیا اور لاتوں و گھونسوں کا استعمال بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، تصادم سرائیکی پنجابی کونسل اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کے درمیان ہوا۔دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراو کیساتھ لاتوں و گھونسوں کا استعمال بھی کیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے وی سی آفس کے دفتر کے شیشے توڑ دیے اور سیکیورٹی اسٹاف سے بھی ہاتھا پائی کی۔


جھگڑا نماز جمعہ کے بعد یونیورسٹی کی کنٹین میں شروع ہوا، اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور دونوں طرف سے توڑپھوڑ بھی کی گئی۔

ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے پرامن کارکنوں پر قوم پرست کونسل کے کارکنوں نے تشدد کیا، بدترین تشدد سے تین کارکنان کی حالت تشویش ناک ہے، غیر قانونی عناصر کو یونیورسٹی کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کا امن و امان خراب کرنے والوں کے ساتھ نرمی نہیں کی جائے گی، جامعہ پنجاب نے نے پولیس کو کارروائی کے لئے درخواست دے دی ہے، پولیس کی مدد سے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا اور ہنگامے میں طالب علم ملوث ہوئے تو انہیں یونیورسٹی سے نکال دیں گے۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ میں تصادم کے واقعہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے انکوائری کا حکم دے دیا۔
 

umer

Minister (2k+ posts)
Ye hamara haal hai. Ye so called students hain. Kal ko ye bahar nikal kai pata nahi kia karaingay. Allah karam karay.