عالمی

امریکا میں نئی تاریخ رقم کردی گئی,امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیدیا,امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیں صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم نے عدالتی فیصلے کو غلط اور غیر جمہوری قرار دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا، ٹرمپ ترجمان نے فیصلے کو غیر جمہوری قرار دیتے...
مودی سرکار نے آزادی صحافت پر ایک اور کاری ضرب لگادی، مودی مخالف خبر چھاپنے والے صحافی پر بغاوت کا مقدمہ درج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی اخبار کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر سنجے راوت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف خبر شائع کرنے پر بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سنجے راوت پر بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ، مقدمے میں بھارتی پینل کوڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں جن کے تحت ملزم کو عمرقید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ سنجے راوت نے اپنی ایک خبر میں نریندر مودی...
غزہ کے بے گناہ شہریوں کی اموات، امریکا کا اسرائیل سے اظہار تشویش امریکا نے اسرائیل سے غزہ میں شہریوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کردیا,امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو فوجی کارروائی کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے آگاہ کر دیا ہے۔ امریکی مشیر جان کربی کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل سے متعلق ہمیں تحفظات تھے اور ہم نے ان...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اردو میں ٹویٹ کر ڈالا,بھارتی وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیادفعہ 370 ختم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ تاریخی ہے اوراس میں 05 اگست، 2019 کو بھارت کی پارلیمنٹ کی طرف سے کئے گئے فیصلے کو آئینی طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا یہ جموں و کشمیر اور لداخ میں ہمارے بہن بھائیوں کے لئے امید، ترقی اوراتحاد کا اعلامیہ ہے۔ عدالت نے اپنی تمام تر عقل و دانش کے ساتھ اتحاد کے جذبے کی حفاظت کی ہے، جسے ہم بھارتی شہری انتہائی عزیز...
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی خاتون اینکر نے ٹی وی پر فحش اشارے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی بی سی کی خاتون اینکر مریم مشیری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں انگلی سے ایک فحش اشارہ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم مشیری نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا اور اس حرکت پر معذرت کرتے ہوئے پورے واقعہ کی تفصیل بیان...
ماضی کے بارے میں جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی پر امریکی کانگریس کے ریپلکن رکن جارج سانتوس کو ایوان سے نکال دیا گیا,بدنام جارج سانتوس کو کانگریس سے نکالنے کی قرارداد 114 کے مقابلے میں 311 ووٹوں سے منظور ہوئی۔ سابق ریپبلکن رکن کانگریس کے دفتر سے ان کے نام کی تختی بھی ہٹا دی گئی,جارج سانتوس پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابی مہم کی رقم موج مستی اور شاہ خرچیوں پر اڑائی جبکہ کُتے کیلئے مختص چیریٹی کی رقم بھی چرالی۔ ایوان سے باہر نکلتے ہوئے سانتوس کو صحافیوں نے پکڑ لیا,جس پر انہوں نے کہا آپ لوگ ان...
سابق وزیر دفاع وداخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو بھی اسی کیس میں استعفیٰ دینا پڑا تھا: رپورٹ سابق وزیر دفاع وداخلہ کویت کو فوجی فنڈز میں کرپشن کرنے کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی اعلیٰ ترین عدالت کی طرف سے سابق وزیر دفاع وداخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو فوجی فنڈز کا غلط استعمال کرنے کا جرم ثابت ہونے کے بعد 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالت کی طرف سے انہی الزامات کی روشنی میں کویت کے سابق وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح کو بھی...
بیوی نے ظلم کی انتہا کردی, سالگرہ منانے پر دبئی نہ کے جانےپر شوہر کی جان لے لی,سالگرہ کیلیے دبئی نہ لےجانے پرناراض بیوی کے مکے سے شوہر ہلاک ہوگیا بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر پونے کی رہائشی 36 سالہ رینوکا اپنی سالگرہ منانےدبئی نہ لے جانے پر شوہر 38 سالہ بزنس مین نکھل کھنہ سے ناراض تھی۔ دونوں کے درمیان قیمتی تحائف نہ دینے پر بھی تلخ کلامی ہوئی جس پررینوکا نے اپنے شوہر کی ناک پر گھونسہ مارا۔ پولیس کے مطابق گھونسے اتنا شدید تھا کہ نکھل کھنہ کی ناک سے بے تحاشا خون بہنے لگا۔ پولیس واقعہ کی...
افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کردیا بھارت لاکھ پاکستان سے بغص میں افغانستان کی حمایت لے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی,افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کردیا,غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان نے بھارت میں درپیش چیلنجز کے باعث اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کیا ہے جس کی تصدیق افغانستان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان ایمبیسی کی جانب سے سفارتخانہ بند کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے,افغان حکومت نے مؤقف اختیار کیا...
نیویارک کے شہریوں نے حلال کھانے کا سٹال لگانے والے شہری کی حمایت میں ریلی بھی نکالی , امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک مسلمان شہری کو حلال کھانے کا سٹال لگانے پر ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک شہر میں حلال کھانے کا سٹال لگانے والے شہری کو دہشت گرد اور غزہ میں 4ہزار فلسطینی بچوں کی موت کافی نہیں ہے کہنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا شخص امریکی حکومت کا ایک...
مالدیپ نے بھارتی سرکاری سے اپنے فوجی واپس بلوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے نومنتخب صدر محمد معیزو نے صدارت منصب سنبھالنے کی باضابطہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے سابقہ اعلان کا دوبارہ اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مالدیپ کی سرزمین پر کوئی غیر ملکی فوجی موجود نا ہو۔ مالدیپ کے صدر نے بھارت اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ جزیرے نما ملک کی عوام سیاسی دشمنی میں الجھنے کیلئے بہت چھوٹی ہے، ہندوستان اور چین کے ساتھ تعلقات میں...
اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ ڈیل پر رضامند ہوگئے, جس کے نتیجے میں غزہ میں 5 دن کے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا,امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فریقین جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر رضامند ہو گئے۔ امریکی اخبار کے مطابق 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے,غزہ میں جنگ میں وقفے سے متعلق معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے,دوسری جانب امریکی اخبار کی اس رپورٹ پر وائٹ ہاؤس یا اسرائیلی وزیراعظم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر جو...
ٹورنٹو یارک ریجنل پولیس نے 30 نومبر 1972ء کو 50 سال پہلے قتل ہونے والی 16 سالہ لڑکی کے ظالمانہ وبے رحم قتل کا معمہ حل کر لیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو کی رہائشی یوون لیروکس کی لاش 30 نومبر 1972ء کی صبح کنگ ٹائون شپ میں جین اور کیلی کی سڑکوں کے درمیان 16 سائیڈروڈ کے علاقے سے ایک راہ چلتے شخص نے دریافت کی تھی۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تعین کیا گیا تھا کہ لڑکی کی موت سر پر شدید چوٹ کے نتیجے میں ہوئی۔ یارک ریجن پولیس یونٹ کے مطابق افسوسناک واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے...
دنیا میں مظاہروں کے باوجود فلسطین میں قابض صیہونی افواج تمام بین الاقوامی قوانین کو پیروںتلے روندتے ہوئے معصوم فلسطینیوں پر بمباری کر رہی ہے۔ دوسری طرف قطر اپنی ثالثی میں امریکی مدد سے ہونے والے مذاکرات میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک ایسا معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے جس میں 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے بدلے غزہ میں 3 دنوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے العربیہ نیوز کی طرف سے قطری مذاکرات کار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے...
سکھ برادری کی جانب سے خالصتان تحریک زور پکڑنے لگی,جس کی وجہ سے سکھوں اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے,بھارت نے اسی کشیدگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرتار پور راہداری بند کرنے کے اشارے دیئے ہیں اس کیساتھ ہی بھارتی وزارت خارجہ نے 20ڈالر فیس سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کردیا. ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کرتارپور راہداری تک رسائی کیلئے 20 ڈالر فیس اور لازمی پاسپورٹ کی ضرورت کے بارے میں پاکستان کیساتھ تشویش کا اظہار کیاانکا کہنا تھا کہ بھارت متعلقہ حکام...
بھارتی دارالحکومت نئی فضائی آلودگی کا گڑھ بن گیا, نئی دہلی میں اسموگ کے خاتمے کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ بنایا جارہاہے ایک ہفتے سے اسموگ کی لپیٹ میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پہلی بار مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق شہر میں پہلے ہی تمام سکول بند کیے جا چکے ہیں، تعمیراتی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں، اور حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔...
امریکی اخبارنے بڑا دعویٰ کردیا, امریکی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے میگا اقتصادی پراجیکٹ اور ولی عہد کے خوابوں کے شہر ’نیوم‘ نیویارک سے 33گنا بڑا ہوگا جہاں مہ نوشی کی اجازت ہوگی، ساحلوں پر مختصر لباس بھی پہنا جا سکے گا، ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے میگا سٹی کی دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ نیوم میں وائن بارز ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق اس شہر کو سعودیہ کا مستقبل قرار دیا جاتا ہے۔ جس میں مرد و زن کو آزادانہ گھل مل جانے اور خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے، سینما گھر دوبارہ کھولے جا رہے...
فلسطین کے حق میں ترکیہ کا اہم اقدام سامنے آگیا, ترکیہ کی پارلیمنٹ نے گزشتہ روزاپنے ریستورانوں سے غزہ میں تنازع کے دوران اسرائیل کی حمایت کرنے والی امریکی مصنوعات کو ہٹا دیا س کارروائی پر کمپنیوں نے فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی نے کمپنیوں کا نام لیے بغیر کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات پارلیمنٹ کے کیمپس میں ریستورانوں، کیفے ٹیریاز اور ٹی ہاؤسز میں فروخت نہیں کی جائیں گی۔ ترکی نے کہا تھا وہ غزہ میں خونریزی پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل سے اپنے...
جاسوسوں کو ایران وافغانستان کے درمیان واقع ایک پہاڑی علاقے سے حراست میں لیا گیا: سرکاری ایرانی ٹیلیویژن ایران کی طرف سے افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 3 اسرائیلی جاسوسوں کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ایرانی ٹیلیویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 3 اسرائیلی جاسوسوں کو حراست میں لیا ہے۔ ایران کی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے...
ایک طرف اسرائیل غزہ میں جارحانہ کارروائیاں کر.رہاہے دوسری جانب امریکا اسرائیل کو مزید رقم فراہم کررہاہے,امریکی ایوانِ نمائندگان نے ریپبلکنز کا 14.3 ارب ڈالرز مالیت کا اسرائیل ایڈ بل منظور کرلیا, اسرائیل ایڈ بل کے حق میں 226 اور مخالفت میں 196 ووٹ ڈالے گئے,غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اسرائیل ایڈ بل منظور نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 300 کے قریب فلسطینی شہید...