مودی مخالف خبر چھاپنے والے بھارتی صحافی پر بغاوت کا مقدمہ درج

sanjay111h.jpg


مودی سرکار نے آزادی صحافت پر ایک اور کاری ضرب لگادی، مودی مخالف خبر چھاپنے والے صحافی پر بغاوت کا مقدمہ درج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی اخبار کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر سنجے راوت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف خبر شائع کرنے پر بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سنجے راوت پر بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ، مقدمے میں بھارتی پینل کوڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں جن کے تحت ملزم کو عمرقید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

سنجے راوت نے اپنی ایک خبر میں نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہونے والے انتخابات کو مشکوک قرار دیا تھا،انہوں نے اپنی خبر میں انکشاف کیا کہ2018 میں بی جے پی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے مدھیہ پردیش کے انتخابات میں دھاندلی کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی و بین الاقوامی میڈیا روزانہ کی بنیاد پر بھارتی انتہا پسند وزیراعظم نریندر کو مسلسل بے نقاب کررہا ہے، گزشتہ روز واشنگٹن پوسٹ نے بھی ایک رپورٹ میں نریندر مودی کے سوشل میڈیا سیل سے متعلق بھی انکشافات کیے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ نریندر مودی کا سیل مخالفین کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔