جھوٹ اور دھوکہ دہی پر امریکی رکن کانگریس کو ایوان سے نکال دیا گیا

2georgesantoskjsdhdh.png

ماضی کے بارے میں جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی پر امریکی کانگریس کے ریپلکن رکن جارج سانتوس کو ایوان سے نکال دیا گیا,بدنام جارج سانتوس کو کانگریس سے نکالنے کی قرارداد 114 کے مقابلے میں 311 ووٹوں سے منظور ہوئی۔

سابق ریپبلکن رکن کانگریس کے دفتر سے ان کے نام کی تختی بھی ہٹا دی گئی,جارج سانتوس پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابی مہم کی رقم موج مستی اور شاہ خرچیوں پر اڑائی جبکہ کُتے کیلئے مختص چیریٹی کی رقم بھی چرالی۔


ایوان سے باہر نکلتے ہوئے سانتوس کو صحافیوں نے پکڑ لیا,جس پر انہوں نے کہا آپ لوگ ان آفیشلی جانتے ہیں کہ میں رکن کانگریس نہیں رہا اب چونکہ میں رکن نہیں رہا تو آپ لوگوں کے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دوں گا، یہ جگہ جہنم جائے۔

35 سالہ سانتوس کا تعلق نیویارک کے علاقے کوئنز سے ہے، وہ ایوان سے نکالے گئے چھٹے رکن کانگریس ہیں۔