عالمی

امریکہ نے یمن کے حوثیوں کے مستقبل کے حوالے سے ایران کوبھی ایک خفیہ پیغام پہنچادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایران کو یہ خفیہ پیغام ایسے وقت میں پہنچایا گیا ہے جب یمن کے حوثیوں نے اپنے ساتھیوں کے مارے جانے پر سخت ردعمل دینے کی دھمکی جاری کی ہے،امریکی صدر جو بائیڈن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کا ذمہ دار حوثیوں کو ٹھہراتے ہوئے ایران کو ایک خفیہ پیغام پہنچادیا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ...
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی نیوز کاسٹر کے لئے جان لیوا مہلک بیماری کا بتانا مشکل ہوگیا,نیوز کاسٹر چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے براہ راست نشریات میں خود بھی اس بیماری میں مبتلا ہونے کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سی این این کی 51 سالہ نیوز کاسٹر سارہ سڈنر کے لیے خبریں پڑھنا معمول کا کام ہے, اس بار کا بلیٹن انھوں نے بوجھل دل لیکن پُرعزم انداز میں پڑھا۔ اس نیوز بلیٹن میں سارہ سڈنر نے تمام خواتین سے سال میں ایک بار ضرور میمو گرافی کرانے کا مشورہ دیتے...
گلوریا کی گرفتاری سے لائبیریا کی عوام کو شدید دھچکا پہنچا تھا اور مقامی میڈیا میں ان کے ٹرائل کی خبریں خوب گرم رہیں: ذرائع مغربی افریقہ میں واقع ملک لائبیریا کی سابق وزیر انصاف و چیف جسٹس کو قتل کرنے کے الزام پر عمرقید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے لائبیریا کی سابق وزیر انصاف و چیف جسٹس گلوریا مایا مسو سکاٹ کو اپنی 29 سالہ بھتیجی کے بیہمانہ قتل کا جرم کرنے پر عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ گلوریا مایا لائبیریا میں خواتین کے حقوق کی چمپئن سمجھی جاتی...
جنوبی امریکہ کے مغربی ساحل پر واقع ملک ایکواڈور منشیات فروش گینگ کے سرغنہ کے جیل سے فرار ہونے پر ایمرجنسی نافذ کرنے پر مجبور ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ایکواڈور کی سب سے محفوظ ترین اور سخت تصور کی جانے والی جیل سے منشیات فروش گینگ کا سرغنہ جوز ایڈولفو اپنے متعدد ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جوز ایڈولفو کے فرار پر حالات بے قابو ہونے پر ایکواڈر کے صدر ڈینیئل نوبوا کو ایمرجنسی نافذ کرنا پڑ گئی۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکواڈور میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد بدنام زمانہ...
امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا, امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا، انہوں نے ٹرمپ پر نازی جرمنی جیسی زبان استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔ جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کے لیے امریکی جمہوریت کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں,ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی 2024 کے انتخابات میں بھی سیاسی تشدد چاہتے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز پنسلوینیا سے کر...
مکڈونلڈز کا بائیکاٹ مہم کی وجہ سے اپنے کاروبار پر اثر پڑنے کا اعتراف میکڈونلڈز کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ نچلی سطح پر بائیکاٹ کا کیا نقصان ہو سکتا ہے: بی ڈی ایس ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں معروف فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے اسرائیل کی غزہ کے معصوم فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور کمپنی کی حمایت کے باعث مشرق وسطیٰ ودیگر ملکوں میں صارفین کی طرف بائیکاٹ مہم کے بعد سے کاروبار پر برا اثر پڑنے کا اعتراف کر لیا۔ میکڈونلڈزکا مشرق وسطیٰ اور دیگر ایسے ممالک میں کاروبار بڑے پیمانے پر متاثر ہوا ہے جہاں کے...
امریکہ میں ایک مجرم نے بھری عدالت میں سزا سنانے والی خاتون جج پر حملہ کردیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر ) ایکس پر یہ ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مجرم نے عدالت میں اپنی کرسی پر براجمان خاتون جج پر چھلانگ لگادی اور انہیں لے کر نیچے گر گیا اور جج کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی کہ ڈیوٹی پر معمور سیکیورٹی اہلکار نےمجرم کو پیچھے دھکیلا جس پر مجرم نے سیکیورٹی اہلکار سے ہاتھا پائی شروع کردی۔...
امریکہ میں بھارت نژاد تاجر نے اپنے خاندان کا خاتمہ کردیا, تاجر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست میسا چوسٹس کے ایک لگژری بنگلے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت بھارتی نژاد 57 سالہ راکیش، 54 سالہ ٹینا اور 18 سالہ آریانا کے نام سے ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس میں واقع ایک انتہائی پُرتعیش حویلی سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت بھارتی نژاد 57 سالہ راکیش، 54 سالہ ٹینا اور...
بھارت میں بے روزگاری اور غربت کی انتہا ہوگئی پی ایچ ڈی ڈاکٹر سنیپ سنگھ ضروریات پوری کرنے کے لیے سبزی فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر سنیپ سنگھ نے پی ایچ ڈی اور 4 ماسٹرز کر رکھے ہیں اور وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پنجابی یونیورسٹی میں درس و تدریس کا کام کر رہے تھے۔ پی ایچ ڈی ڈاکٹر سنیپ سنگھ کا اس سبزی فروخت کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹی میں تدریس کا کام کرتے ہیں جہاں سے انہیں ملنے والا معاوضہ انتہائی کم ہے جس سے وہ اپنی ضروریات پوری نہیں کر سکتے اسی وجہ...
بنگلہ دیش کے لیے نوبل انعام جیتنے والے ماہر معاشیات محمد یونس کو لیبر لاز کی خلاف ورزی کرنے پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی, ڈھاکا کی لیبر کورٹ نے 83 سالہ نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات کو لیبر لاز کی خلاف ورزی میں ملوث قرار دیا ہے اور 6 ماہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا حکم دیا ۔ محمد یونس کے ساتھ گرامین ٹیلی کام کمپنی میں کام کرنے والے ان کے تین ساتھیوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے جبکہ یونس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان پر یہ کیس سیاسی ایما پر بنایا گیا۔ ان کے حامیوں کا کہنا تھا کہ سیاسی وجوہات...
خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات، شادی کی تقریب میں دو گروہ آپس میں جھگڑ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل شادی کی تقریب میں دو گروہوں کی لڑائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں لوگوں کے ایک ہجوم کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب کی ہے جس میں اس وقت لڑائی شروع ہوئی جب چند اوباش نوجوانوں نے شادی میں شریک خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کردیں اور ان خواتین کو چھیڑنا...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات تھم نہ سکیں, ایک اور امریکی ریاست مین نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا, ریاست مین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ ابھی ریاست کے اس حق کو جانچ رہی ہے کہ آیا اسے ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کا حق ہے یا نہیں۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ریاست مین کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف اعتراض دائر کرنے کا اعلان کیا ہے, ریاست مین سے پہلے ریاست کولراڈو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کے لیے نااہل...
سعودی عرب میں باپ نے اعلی ظرفی کی مثال قائم کردی, سعودی عرب میں سعودی شہری نے سزائے موت پر عملدرآمد سے چند لمحے پہلے اپنے بیٹے احمد القريقري الحربی کے قاتل مترك القحطانی کو معاف کر دیا۔ جدہ کے علاقے حمدانیہ میں علاقے میں کار پارکنگ کے اختلاف پر چھ افراد میں جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔ واقعہ پانچ برس پرانا تھا۔ عدالت میں کیس چلا ۔قاتل کو سزائے موت سنا ئی گئی تھی۔ فیصلے کے خلاف اپیل مسترد ہو...
سینیٹ اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی پانچ ہزار کے ایک جعلی نوٹ کو پہچان نہیں سکے، پانچ ہزار کے نوٹ کے اصلی ہونے کی کیا نشانیاں ہیں؟ اس حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پانچ ہزار کے زیر گردش جعلی نوٹوں کا معاملہ زیر غور آیا ، اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے ایک جعلی نوٹ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے سامنے رکھا جو اس نوٹ کے اصلی یا نقلی ہونے کا فیصلہ نہیں کرسکے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جعلی کرنسی صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا...
قریبا 48 برس تک قتل کے ناکردہ گناہ کے جرم میں جیل کاٹنے والے شخص کو عدالت کی طرف سے بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جس جرم میں شہری کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے جیل کے پیچھے بھیجا گیا اس نے وہ جرم کیا ہی نہیں۔ امریکی شہری نے عدالت سے باعزت بری ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری انصاف حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوششوں اور ثابت قدم رہنے کا ثمر ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گلین سیمنز نامی شخص کو...
اراکین اسمبلی کو معطل کرنے کا مقصد اہم بلوں کو ایوان میں بغیر بحث کیے منظور کروانا ہے: اپوزیشن بھارت میں برسراقتدار نریندر مودی کی شدت پسند حکومت کی طرف سے اپنی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے اپوزیشن اراکین کی معطلی کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی سرکار نے اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے 141 اراکین اسمبلی کو معطل کرنے کے بعد مزید 2 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔ بھارتی لوک سبھا کے 2 معطل ہونے والے اراکین میں تھامس چازیکدان اور اے ایم عارف کا...
امریکا میں نئی تاریخ رقم کردی گئی,امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیدیا,امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیں صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم نے عدالتی فیصلے کو غلط اور غیر جمہوری قرار دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا، ٹرمپ ترجمان نے فیصلے کو غیر جمہوری قرار دیتے...
مودی سرکار نے آزادی صحافت پر ایک اور کاری ضرب لگادی، مودی مخالف خبر چھاپنے والے صحافی پر بغاوت کا مقدمہ درج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی اخبار کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر سنجے راوت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف خبر شائع کرنے پر بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سنجے راوت پر بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ، مقدمے میں بھارتی پینل کوڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں جن کے تحت ملزم کو عمرقید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ سنجے راوت نے اپنی ایک خبر میں نریندر مودی...
غزہ کے بے گناہ شہریوں کی اموات، امریکا کا اسرائیل سے اظہار تشویش امریکا نے اسرائیل سے غزہ میں شہریوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کردیا,امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو فوجی کارروائی کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے آگاہ کر دیا ہے۔ امریکی مشیر جان کربی کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل سے متعلق ہمیں تحفظات تھے اور ہم نے ان...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اردو میں ٹویٹ کر ڈالا,بھارتی وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیادفعہ 370 ختم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ تاریخی ہے اوراس میں 05 اگست، 2019 کو بھارت کی پارلیمنٹ کی طرف سے کئے گئے فیصلے کو آئینی طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا یہ جموں و کشمیر اور لداخ میں ہمارے بہن بھائیوں کے لئے امید، ترقی اوراتحاد کا اعلامیہ ہے۔ عدالت نے اپنی تمام تر عقل و دانش کے ساتھ اتحاد کے جذبے کی حفاظت کی ہے، جسے ہم بھارتی شہری انتہائی عزیز...