بھارتی تاجر نے بیوی، بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

taji1h1h123.jpg

امریکہ میں بھارت نژاد تاجر نے اپنے خاندان کا خاتمہ کردیا, تاجر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست میسا چوسٹس کے ایک لگژری بنگلے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت بھارتی نژاد 57 سالہ راکیش، 54 سالہ ٹینا اور 18 سالہ آریانا کے نام سے ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس میں واقع ایک انتہائی پُرتعیش حویلی سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت بھارتی نژاد 57 سالہ راکیش، 54 سالہ ٹینا اور 18 سالہ آریانا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اب تک خودکشی بعد از قتل کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے، راکیش کمل کی لاش کے پاس اسلحہ بھی ملا جو اس کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے، تینوں کی اموات اسی بندوق سے ہوئی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بندوق کی مکمل فرانزک اور بیلسٹکس ٹیسٹنگ کو حتمی شکل نہیں دی گئی، اسلحے کے اصل مالک کی تلاش میں شراب، نشے، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کے بیوپاریوں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ راکیش کمل کی وسیع و عریض حویلی 19 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے، جس میں 11 بیڈ اور 14 باتھ رومز ہیں، یہ حویلی ریاست کے امیر ترین اور محفوظ علاقے میں واقع ہے۔

حویلی کو راکیش کمل نے 2019ء میں 4 ملین امریکی ڈالر میں خریدا تھا اور اب اس کی مالیت 5.45 ملین امریکی ڈالر ہے تاہم اب ایک سال قبل نیلامی میں اسے 3 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا، ٹینا اور راکیش ایک تعلیمی کمپنی چلا رہے تھے۔

ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ جوڑے کو حالیہ برسوں میں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، ان کی کمپنی 2016ء میں شروع کی گئی تھی اور دسمبر 2021ء میں تحلیل کر دی گئی، دونوں کی بیٹی آریانا مڈل بیری کالج کی طالبہ تھی جس کے اخراجات 64 ہزار 800 ڈالرز سالانہ تھے۔