جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کوجمہوریت کیلئے خطرہ قرار دے دیا

3ترئمپبیدعن.png

امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا, امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا، انہوں نے ٹرمپ پر نازی جرمنی جیسی زبان استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کے لیے امریکی جمہوریت کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں,ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی 2024 کے انتخابات میں بھی سیاسی تشدد چاہتے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز پنسلوینیا سے کر دیا,دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بائیڈن جمہوریت کو خطرہ قرار دیتے کی بات کہہ کر ملک میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔


سابق امریکی صدر باراک اوباما کو جو بائیڈن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پریشان کردیا,سابق صدر باراک اوباما نے جو بائیڈن سے اہم ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا,باراک اوباما نے جو بائیڈن کو انتخابی مہم کو جارحانہ بنانے اور بہتر معاونین رکھنے کا مشورہ دیا۔

اوباما نے بائیڈن پر واضح کیا کہ اگر انتخابی مہم میں جان نہ ڈالی گئی تو ٹرمپ کے جیتنے کاامکان بڑھتا چلا جائے گا,سابق صدر اوباما کے دور میں جو بائیڈن امریکا کے نائب صدر تھے، بائیڈن کی جیت میں اوباما ہی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔


امریکہ کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخابات میں لڑنے کی اہلیت کا فیصلہ کرنے کے تاریخی مقدمے کی سماعت کرے گی۔

عدالت نے سابق صدر ٹرمپ کی کولوراڈو سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سننے پر اتفاق کیا ہے۔ اس فیصلے نے 2024 کے انتخابات کے دوران اس ریاست میں ان کا نام بیلٹ سے ہٹانے کا فیصلہ دیا تھا,کیس کی سماعت فروری میں ہوگی اور اس کا اطلاق قومی سطح پر ہو گا۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
بائیڈن کچھ بھی کر لے میرے خیال میں یہ اگلا الیکشن نہیں جیت سکتا اس کے دور میں اکانومی تباہ ہوئی ہے لوگ غریب سے غریب تر اور امیر امیر سے امیر تر ہو گئے ہیں لوگوں کو روٹی کے لالے پڑے ہیں اور یہ اسرائیل اور یوکرین میں پیسے ضائع کر رہا ہے امریکن کارپوریشنیں امریکیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں اور اس کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اسے ہر طرف ہرا ہی ہرا نظر آتا ہے
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
these double-faced democrats led by a demented pensioner ensured that Trump will be back to power in 2024. of the two evils, an inward looking Trump will be better for countries like Pak.
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
بائیڈن کچھ بھی کر لے میرے خیال میں یہ اگلا الیکشن نہیں جیت سکتا اس کے دور میں اکانومی تباہ ہوئی ہے لوگ غریب سے غریب تر اور امیر امیر سے امیر تر ہو گئے ہیں لوگوں کو روٹی کے لالے پڑے ہیں اور یہ اسرائیل اور یوکرین میں پیسے ضائع کر رہا ہے امریکن کارپوریشنیں امریکیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں اور اس کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اسے ہر طرف ہرا ہی ہرا نظر آتا ہے
Trump is 1000 times more pro israel then biden.He will even sell US to protect israel.
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Every past US President was pro-Israel and future ones will also be pro-Israel.US policy will towards Israel will not change.The Zionists and neocons make US foreign policy.If Trump wins he will be reckless and his actions may result in upheaval in America.It will be great if America has a civil war like situation.
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
Trump is 1000 times more pro israel then biden.He will even sell US to protect israel.
میں بات اسرائیل کی نہیں کر رہا بہت سے سیاستدان پر اسرائیل ہیں میں لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے کی بات کر رہا ہوں لوگوں کی مالی حالت پتلی سے پتلی تر ہوتی جا رہی ہے