حوثی باغیوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ امریکہ نے خفیہ پیغام ایران کو بھجوادیا

4jhossyrrnua.png

امریکہ نے یمن کے حوثیوں کے مستقبل کے حوالے سے ایران کوبھی ایک خفیہ پیغام پہنچادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایران کو یہ خفیہ پیغام ایسے وقت میں پہنچایا گیا ہے جب یمن کے حوثیوں نے اپنے ساتھیوں کے مارے جانے پر سخت ردعمل دینے کی دھمکی جاری کی ہے،امریکی صدر جو بائیڈن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کا ذمہ دار حوثیوں کو ٹھہراتے ہوئے ایران کو ایک خفیہ پیغام پہنچادیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو یمن سے جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے تاہم حوثیوں کو روکنا ضروری ہوگیا ہے، تاہم کسی بھی کارروائی سے پہلے تمام فریقین سے بات چیت سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا۔


خیال رہے کہ امریکہ اور یمن کے مابین کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے شروع ہوئے جس کے جواب میں امریکہ نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کردیا جس میں 5 حوثی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، ایران پر الزام ہے کہ وہ یمن کے حوثی باغیوں کی پشت پناہی اور انہیں اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہے