ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور امریکی ریاست سے الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا

3trtummbbnjkll.png

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات تھم نہ سکیں, ایک اور امریکی ریاست مین نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا, ریاست مین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ ابھی ریاست کے اس حق کو جانچ رہی ہے کہ آیا اسے ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کا حق ہے یا نہیں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ریاست مین کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف اعتراض دائر کرنے کا اعلان کیا ہے, ریاست مین سے پہلے ریاست کولراڈو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کے لیے نااہل قرار دے چکی ہے۔

امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو پرائمری الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی۔

ریاست مین سے پہلے ریاست کولوراڈو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کوکیپیٹل ہل حملے کے جرم میں پرائمری الیکشن کے لیے نااہل قرار دے چکی ہے۔


امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو پرائمری الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی۔
عدالت نے مختصر فیصلے میں ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو پرائمری الیکشن کے معاملے پر فیصلہ نہیں دینا چاہیے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل کرنے سے متعلق درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے انہیں پرائمری الیکشن کی اجازت دیدی ہے۔

عدالت نے درخواست پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار عدالت کو اس بات پر قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ اس عدالت کو معاملے کا جائزہ لینا چاہیے۔