ایران کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 3 جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعوی

9iranisraeljassoososo.png

جاسوسوں کو ایران وافغانستان کے درمیان واقع ایک پہاڑی علاقے سے حراست میں لیا گیا: سرکاری ایرانی ٹیلیویژن

ایران کی طرف سے افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 3 اسرائیلی جاسوسوں کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ایرانی ٹیلیویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 3 اسرائیلی جاسوسوں کو حراست میں لیا ہے۔

ایران کی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 3 ایجنٹوں کو ایران اور افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ مل کر ایران وافغانستان کے درمیان واقع ایک پہاڑی علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے جن کے پاس ایرانی شہریت کی دستاویزات بھی موجود تھیں۔

سرکاری ٹیلیویژن کی طرف سے انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کی طالبان حکومت کا ایک وفد ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ودیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کے لیے ایرانی دارالحکومت تہران میں دورے پر تھا۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی مواد کے تینوں ایجنٹ ایران میں اپنے اہداف پر افغان سرحد سے کامیکاز ڈرون حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق تینوں ایجنٹوں کو تفتیش کرنے کے لیے ایران میں منتقل کیا جائے گا، رپورٹ میں اشارہ ملتا ہے کہ یہ تینوں جاسوس افغانستان میں موجود رہ کر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ایران کی طرف سے اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایران میں مختلف حملوں اور قتل وغارت گری کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے ابھی تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان پچھلے کئی برسوں میں متعدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ ایرانی سکیورٹی سروسز نے رواں برس اگست میں بیلسٹک میزائل کی تیاری کو سبوتاژ کرنے کی اسرائیلی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے متعدد افراد گرفتار کر لیا تھا۔ ایران کی طرف سے اصفہان کے وسطی صوبے میں وزارت دفاع کے ایک مقام پر ماہ جنوری میں ایک ڈرون حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
 
Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Gashti GHALEEZ Ghulam beghairat Ghuddar Buzdil FOUJ —- Aur Pakistan ki beghairat Buzdil Awam —— Par LANTAIN Beyshumar —-​

abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
9iranisraeljassoososo.png

جاسوسوں کو ایران وافغانستان کے درمیان واقع ایک پہاڑی علاقے سے حراست میں لیا گیا: سرکاری ایرانی ٹیلیویژن

ایران کی طرف سے افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 3 اسرائیلی جاسوسوں کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ایرانی ٹیلیویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 3 اسرائیلی جاسوسوں کو حراست میں لیا ہے۔

ایران کی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 3 ایجنٹوں کو ایران اور افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ مل کر ایران وافغانستان کے درمیان واقع ایک پہاڑی علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے جن کے پاس ایرانی شہریت کی دستاویزات بھی موجود تھیں۔

سرکاری ٹیلیویژن کی طرف سے انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کی طالبان حکومت کا ایک وفد ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ودیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کے لیے ایرانی دارالحکومت تہران میں دورے پر تھا۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی مواد کے تینوں ایجنٹ ایران میں اپنے اہداف پر افغان سرحد سے کامیکاز ڈرون حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق تینوں ایجنٹوں کو تفتیش کرنے کے لیے ایران میں منتقل کیا جائے گا، رپورٹ میں اشارہ ملتا ہے کہ یہ تینوں جاسوس افغانستان میں موجود رہ کر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ایران کی طرف سے اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایران میں مختلف حملوں اور قتل وغارت گری کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے ابھی تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان پچھلے کئی برسوں میں متعدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ ایرانی سکیورٹی سروسز نے رواں برس اگست میں بیلسٹک میزائل کی تیاری کو سبوتاژ کرنے کی اسرائیلی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے متعدد افراد گرفتار کر لیا تھا۔ ایران کی طرف سے اصفہان کے وسطی صوبے میں وزارت دفاع کے ایک مقام پر ماہ جنوری میں ایک ڈرون حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
IRAN SUBH MEELA HUWA HAE ISRAEL SE BUS DRAMAE PAE DRAMA BUKWAAS