پاکستان میں آئی فون کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگئی

1703051831085.png


آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگئی

پاکستان میں آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے، کسٹم ویلیوز میں کمی کے باعث موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور موبائل فون کمپنی ایپل کے موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے،

قیمتوں میں کمی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن کی جانب سے استعمال شدہ اور تجدید شدہ موبائل فونز کی کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی کرتے ہوئے نمایاں کمی کردی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن نے آئی فون 14 پلس کے 128 جی بی والے فونز کی کسٹم ویلیو 910 ڈالر سے کم کرکے774 ڈالر کردی ہے۔

اسی طرح آئی فون 14 پلس کے256جی بی والے ویرئنٹ پر کسٹم ویلیو859 ڈالر مقرر کردی گئی ہے، اس سے قبل اس فون پر کسٹم ویلیو 1ہزار 10 ڈالر تھی۔
آئی فون 14پلس کے512 جی بی واے فون کی کسٹم ویلیو جو پہلے1ہزار 210 تھی اب کم کرکے 1 ہزار 29 ڈالر کردی گئی ہے۔

کسٹم ویلیو میں کمی کے باعث آئی فون 14 پلس کی قیمتوں میں واضح کمی واقع ہوگئی ہے جس پر آئی فون صارفین کافی خوش ہیں۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
People are starving.They need food,healthcare and jobs not iPhones.Even in rich countries not many people have iPhones.