ترلے منتوں کے بعد بھی تنخواہ نہ ملنے پر ملازم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

fastshs11.jpg


فیصل آباد میں ملازم نے تنخواہ نہ ملنے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا, سوترمندی کے تاجر کے ملازم نے تنخواہ ادا نہ کرنے پر مالک کو واٹس ایپ میسج بھیجنے کے بعد اپنی جان لے لی,

فیصل آباد کی مشہور مارکیٹ سوترمندی میں کام کرنے والے حارث نامی ملازم کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا, پولیس کا کہنا ہے کہ حارث نے گزشتہ روز اپنے مالک علی منور کو واٹس ایپ میسج بھیجا، میسج کے بعد اسکا فون بند ہوگیا، اہلخانہ رات بھر تلاش کرتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1788067778576126360
حارث کی جانب سے خودکشی سے قبل بھیجے گئے پیغام میں کہنا تھا کہ علی صاحب مجھے معاف کردینا، میں ایک قدم اٹھانے والا ہوں,پیغام میں مزید لکھا گیا کہ میں نے آپ، طیب اور منور صاحب سے بڑی منتیں کی تھیں، آپ نے میری تنخواہیں اور میرے بہنوئی کی رقم ادا نہیں کی۔ میں اب اس دنیا سے جارہا ہوں میرے بعد ہی ادائیگی کردینا۔

حارث نے پیغام میں لکھا کہ میں نے 25 سال آپ کی خدمت کی اس کا نتیجہ یہ ملا، علی صاحب میں آپ کی وجہ سے اس دنیا سے جارہا ہوں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1788095719645262194
دوسری جانب کراچی میں پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کی زندگی بچالی، کراچی میں فیسیوں کی ادائیگی سے پریشان حال شخص مددگار15 کو اطلاع دی کہ وہ بچوں کی فیس نہ ہونے پرخود کشی کررہا ہے,اظہرنامی شخص کی خودکشی کی اطلاع پر پولیس 7 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور خود کشی کرنےوالے نوجوان کی زندگی بچالی ۔

پولیس اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو مدد کی یقین دہانی کرائی اور اسکول انتظامیہ سےبھی رابط کیا، پولیس کی کاوشوں اور این جی اوز کی مدد سے اسکول فیس ادا کردی گئی,فیس کی ادائیگی کے بعد اظہرعباس نے سندھ پولیس کے ہمدردی کے جذبے پر شکریہ ادا کیا جبکہ کراچی پولیس چیف نے بھی اہلکاروں کو شاباشی دی ۔