کراچی میں خواتین کرکٹرز کا ایکسیڈنٹ کیسے ہوا؟ کس کھلاڑی کو کتنی چوٹیں آئیں؟

1pakitan womentncrickekdteamaccident.png

کراچی میں خواتین کرکٹرز کے کار حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ کب اور کہاں ہوا اور اس حادثے میں کس کھلاڑی کو کتنی چوٹیں آئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ رمضان کے مہینے میں افطار کے بعد کراچی کے فائیواسٹار ہوٹل سے نکلنے والی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی 7 کھلاڑیوں کو ایک حادثہ پیش آیا تھا جس کو اس وقت پی سی بی اور ٹیم انتظامیہ نے معمولی واقعہ قرار دے کر میڈیا کو خاموش کروادیا تھا۔

تاہم خبررساں ادارے جنگ نے اس واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ افطار کے بعد 7 خواتین کھلاڑی خاموشی سے چائے پینے کے بہانے ہوٹل سے نکلیں اور ایک پاکستانی ساختہ چھوٹی کار میں سوار ہوگئیں، کار میں گنجائش سے زیادہ سواریوں کے سوار ہونے سے مائی کولاچی روڈ پر کار ایک ٹریلر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق چائے تو اس فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی دستیاب تھی مگر لڑکیاں آؤٹنگ کیلئے ہوٹل سے باہر نکلیں تھیں اور حادثے کا شکار ہوگئیں، واقعہ کے وقت ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی نہیں پہنچی تھی اس لیے وی آئی پی سیکیورٹی نافذ نہیں کی گئی تھیں ، تاہم لڑکیاں کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باہر نکلیں اور حادثے کا شکار ہونے کے بعد گاڑی چلانے والی لڑکی گاڑی کو کنٹرول نا کرسکی۔

واقعہ میں بسمہ معروف کو چوٹیں آئیں جبکہ غلام فاطمہ کو 15 سے 16 ٹانکے لگے، واقعہ کے بعد پی سی بی میڈیا ونگ حرکت میں آیا اور انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے معاملے کو دبادیا۔

انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو مستقبل کیلئے وارننگ جاری کرکے کیس کو دبا دیا، کیس دبانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اگر کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی عمل میں لائی جاتی تو شائد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کرنا مشکل ہوجاتا۔

واقعہ کے بعد پنجاب پولیس کی افسر حنامنور کو ٹیم کی چیف سیکیورٹی آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا جس کا اعتراف گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا تھا۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/1pakitan womentncrickekdteamaccident.png