برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کینسر کا شکار, یڈیو بیان میں تصدیق کردی

cate-privees-one.jpg


برطانوی شہزادی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن کینسر کا شکار ہوگئیں, شہزادی نے ویڈیو بیان میں کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی,انہوں نے کہا ایک ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا کینسرکی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب سال کے آغاز میں لندن کلینک میں ان کے پیٹ کی بڑی سرجری ہوئی تھی۔

ان کا کہناتھاکہ وہ کینسر کا علاج کروا رہی ہیں اور ابھی علاج کے ابتدائی مراحل میں ہیں، یہ دو مہینے ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل رہے ہیں، لیکن میرے پاس ایک بہترین طبی ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال رکھا، جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1771235267837321694
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کیموتھراپی جاری ہے میں ٹھیک ہوں اور ہر روز ان چیزوں پر توجہ مرکوز کر کے مضبوط ہو رہی ہوں جو مجھے ٹھیک کرنے میں مدد کریں گی۔ ولیم کا میرے ساتھ ہونا سکون اور یقین دہانی کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے، آپ لوگوں کی محبت ،تعاون اور دعائیں میر لیے بہت ہی قیمتی ہیں ۔

شاہی محل کے مطابق شہزادی کے کینسر کی تشخیص ان کے جنوری میں ہونے والی پیٹ کی بڑی سرجری کے بعد ہوئی ہے، محل کے مطابق انہیں کس قسم کا اور کس اسٹیج کا کینسر ہے اس کے بارے میں لوگ قیاس آرائی نہ کریں,شاہ چارلس سوم کا بھی اس وقت کینسر کا علاج جاری ہے، شاہ چارلس اور ملکہ کو شہزادی کی بیماری کی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم رشی سونک نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پورے ملک کے عوام کی ہمدردیاں اور محبت شہزادی کیٹ مڈلٹن ساتھ ہے، ان کے مطابق اس خبر کے سامنے آتے ہی پوری دنیا سے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے, برطانوی شہری بھی کیٹ مڈلٹن کے لئے دعا گو ہیں.
 
Last edited:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
A graceful lady who conducts herself like a royal.
Best wishes for her and look forward for her early recovery.
 
Last edited: