امریکی کمیشن کی بھارت کو "خصوصی تشویش "کا ملک قرار دینے کی سفارش

4usjkainsmnkankhs.png

امریکی کانگریس کمیشن نے بھارت کو انسانی حقوق کے حوالے سے خصوصی تشویش کا ملک قرار دینے کی سفارش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی کانگریس کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں شریک ماہرین نے موقف اپنایا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف قوانین کا غلط استعمال کیا جاتا ہے اور خصوصا مسلمانوں و عیسائیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اجلاس میں ماہرین نے بھارت کے مختلف علاقوں میں میڈیا و انٹرنیٹ کی بندش سمیت دیگر پابندیوں کی بھی گواہی دی ، کمیشن کےچیئرمین جیمز پیٹرک میک گورن نے اس موقع پر بھارت میں انسانی حقوق کے زیادہ تر مسائل اور سنگین صورتحال کی وجہ بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دیا۔

چیئرمین جیمز پیٹرک میک گورن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی بھارتی سیکیولر جمہوریت کو ہندو قوم بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور اسی وجہ سے بھارت میں اقلیتوں کیلئے صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے، اگر فوری طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نا روکا گیا تو بھارت کا مستقبل خطرے میں پڑسکتا ہے۔