محسن نقوی نے اپنی کابینہ کے ایک اور وزیر کو سیلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا

mohan1i1h2.jpg

محسن نقوی نے سابقہ نگراں پنجاب کابینہ کے وزیر بلال افضل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ بلال افضل سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق معروف ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں، ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سلیکشن کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محسن نقوی کی نگران کابینہ کے ایک اور وزیر اور سابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو بھی سیلیکشن کمیٹی میں شامل کیاگیا ہے۔

بلال افضل کے سیلیکشن کمیٹی میں شامل ہونے پر کرکٹ مبصرین، شائقین اور تجزیہ کار سوال اٹھارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب آئی جی پنجاب رہ گیا ہے محسن نقوی کو چاہئے کہ اسے سیلیکشن کمیٹی کا ہیڈ لگالے، یادرہے کہ بلال افضل میاں عامر محمود کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

جیو کے صحافی ارفع فیروز ذکاء نے تبصرہ کیا کہ محسن نقوی کے تحت کام کرنے والی نگراں پنجاب حکومت میں وہاب ریاض نے بطور وزیرِکھیل جبکہ بلال افضل نے بطور وزیرِمنصوبہ بندی اپنی خدمات پیش کیں۔ اب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے تحت کام کرنےوالی پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیلیکشن کمیٹی میں وہاب ریاض، بلال افضل بطور ممبران کام کریں گے
https://twitter.com/x/status/1772582844793077966
کرکٹ جرنلسٹ سلیم خالق نے سوال اٹھایا کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہونے والے بلال افضل کون ہیں؟انھوں نے کتنے میچز کھیلے؟ کرکٹ میں کہیں ان کا نام سنا نہیں ،پتا ہونا چاہیے کہ یہ کون ہیں کیونکہ اب انھیں کرکٹرز کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے ڈیئر پی سی بی آپ ہی کچھ بتا دیں
https://twitter.com/x/status/1772607758539370943
صحافی محمد عمیر کا کہنا تھا کہ میاں عامر کے قریبی عزیز بلال افضل اب کرکٹرز کی سلیکشن کریں گے یہ محسن نقوی کی کابینہ کا حصہ بھی تھے اور میاں عامر خود الیکشن میں عون چوہدری کی انتخابی مہم چلاتے رہے اور اس چینل کے اینکر کامران شاہد تحریک انصاف کے مغوی رہنماؤں کے انٹرویو کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1772599413325627867
احمد وڑائچ نے کہا کہ بلال افضل کا کرکٹ سے کیا تعلق ہے؟ چلیں بورڈ میں کوئی ذمہ داری دیں تو سمجھ آتی ہے کہ پنجاب کالج کے مالکان میں سے ہے، بزنس چلا رہا ہے، بورڈ میں بھی کچھ کر لے گا۔ یہ سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کی کیا لاجک ہے؟
https://twitter.com/x/status/1772592019388416001
وقاص اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آخری سانسیں لے رہا ہے سلیکشن کمیٹی میں بلال افضل کو شامل کیا گیا ہے جو کہ محسن نقوی کی نگراں کابینہ کا حصہ تھے ،شکر کریں آئی جی پنجاب کو سلیکشن کمیٹی کا ہیڈ نہیں لگا دیا گیا مگر ہمارے سپورٹس جرنلسٹ یہاں بھی خوب تعریفیں کریں گے
https://twitter.com/x/status/1772610131206750474
 
Husain中川日本

Senator (1k+ posts)

چوروں کی لوٹ سیل لگی ہوی ہے