کھیل

سلمان بٹ کا دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم سلیکشن میں کوئی کردار نہیں تھا اور ان کا نام واپس لینے کا فیصلہ میرا ہے: چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کھلاڑی کامران اکمل، رائو افتخار انجم اور سلمان بٹ اور اسد شفیق کو قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا جنہیں بورڈ نے فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا کہا تھا۔ سابق کھلاڑیوں کو پہلی اسائنمنٹنیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز تھی جس میں سلیکشن ڈیوٹی نہ ہونے پر سکلز...
پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو رشوت دے کر توڑنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کو توڑنے اور اس کیلئے رشوت دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے، پی ایس ایل کے دو سیزنز کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او اور ٹیم مینجر ثمین رانا اس انکشاف پر ردعمل دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے اور ایسے طرز عمل کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ ثمین رانا نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ پی ایس ایل فرنچائزرز ایک خاندان کی طرح ہیں، اپنے لیے بہترین ٹیم بنانے کا حق ہر فرنچائز کو ہونا...
سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان ٹیم کے ساتھ برا سلوک ٹیم مینجر کے ناقص انتظامات کے باعث پاکستانی قومی ٹیم کے ساتھ سڈنی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک برتا گیا, ایئرپورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کے مینجر کی کوتاہی کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم شرمندگی کا باعث بن گئی۔ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ریڈ بال سیریز کھیلنے سڈنی ایئرپورٹ پر پہنچی تو ان کے استقبال میں بدسلوکی کے واقعات کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق سڈنی کے انٹرنیشنل ٹرمینل سے لوکل ٹرمینل تک کھلاڑیوں کے سامان کی منتقلی کے...
یوگنڈا کی کرکٹ ٹیم نےٹی20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کردی افریقی ملک یوگنڈا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے کوالیفائر افریقہ کے گروپ میچ میں یوگنڈا نے روانڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دی اور ورلڈ کپ کیلئےکوالیفائی کیا۔ روانڈاکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تاہم کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکا اور محض 65 کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، روانڈا کی...
پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوگیا ہے، عماد وسیم اور حسن علی ایک دوسرے کی ٹیموں میں شامل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نویں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔ کراچی کنگز نے اپنادوسراراؤنڈ سلور پک اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے راؤنڈ سلور پک کے بدلے دیا ، اور اب اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے حسن علی نویں سیزن...
عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا ردعمل کا اظہار ۔ ذکا اشرف نے سابق کرکٹر کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی کو محسوس کیا جائے گا۔ عماد وسیم کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور پی سی بی کی میجمنٹ کمیٹی کی جانب سے آپ کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکر گزار ہوں اور آپ کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈ عماد وسیم نے ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطوں...
ورلڈکپ دوہزار تئیس میں ناقص پرفارمنس کے باہر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم کو بطور کپتان تنقید کا سامنا کرنا پڑا,پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان بابراعظم کو شکستوں کا ذمہ دار ٹھہرانے کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔ ورلڈکپ کے دوران بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے ہونے والی ایک متنازع پریس ریلیز میں سابق کرکٹرز کی تنقید کے جواب میں کہا گیا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اسکواڈ کی تشکیل میں کپتان بابراعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو فری ہینڈ دیا گیا تھا، اگلے فیصلے ورلڈکپ میں ٹیم کی پرفارمنس...
بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف نے آسٹریلیا کو چیمپئن ماننے سے انکار کردیا ہے، محمد کیف کے بیان پرآسٹریلیوی کمنٹیٹر گلین مچل اور آسٹریلیوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے محمد کیف کو جواب دیدیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور بلے باز محمد کیف نے ایک بیان میں آسٹریلیا کو ورلڈ کپ 2023 کا فاتح ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں مانتا کہ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل دنیا کی بہترین ٹیم جیتی ہے، آن پیپر دنیا کی بہترین ٹیم بھارت ہے، تاہم فائنل بھارت کا برا دن تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا...
ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اوورز کے دوران سٹاپ واچ استعمال کی جائے گی: رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ایک اہم فیصلے میں عالمی کرکٹ قوانین میں بہت بڑی اور اہم تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ کے خواتین میچ آفیشلز کو بھی مرد آفیشلز کے مساوی تنخواہ دی جائے گی جسے صنفی مساوات کی طرف ایک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ آئی سی سی نے مرد وخواتین امپائرز کی میچ ڈے کی تنخواہ کو برابر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آئی سی سی کی طرف سے...
روہت شرما کے آئوٹ ہونے کے بعد 29 اوورز میں صرف 2 چوکے لگا سکی: سابق کپتان انگلش ٹیم کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے فائنل میچ میں بھارت کو ہوشیاری کرنا مہنگا پڑ گیا، فائنل میچ کے لیے نریندر مودی سٹیڈیم کی پچ کا خشک رکھنے کا فیصلہ بھارت کو لے ڈوبا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے کرکٹ ورلڈکپ فائنل کے لیے نریندر مودی سٹیڈیم کی پچ کو خشک رکھنے کا فیصلہ کیا جو بھارتی کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبا اور وہ تمام شعبوں میں ناکام ثابت ہوئی۔ آسٹریلوی ٹیم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل...
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی طرف سے 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے 14 دسمبر سے 7 جنوری تک دورہ آسٹریلیا کے دوران 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کی قیادت کی ذمہ داری شان مسعود کو دی گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں 14 سے 18 دسمبر، دوسرا میبلورن میں 26 سے 30 دسمبر اور سڈنی میں 3 سے 7 جنوری تک تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے 34 سالہ شان مسعود قومی کرکٹ ٹیم کی پہلی دفعہ قیادت کر رہے ہیں۔...
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی آبدیدہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج آئی سی سی مینز ورلڈ 2023 کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا ہے۔ پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم فائنل میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد شدید افسردہ ہوگئی اور میچ کے اختتام پر متعدد بھارتی کھلاڑی بھی روتے ہوئے دکھائی دیئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 مختلف تنازعات کا شکار رہا، ایمپائر کےفیصلوں، ڈی آر ایس میتھڈ کی مبینہ غلطیوں، ٹاس سے لے کر پچ کی تبدیلی تک مختلف تنازعات سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں اختتام کے قریب پہنچنے والےآئی سی سی ورلڈ کپ میں مختلف تنازعات سامنے آئے، سب سے زیادہ تنازعات کا شکار میزبان بھارت کرکٹ ٹیم رہی جس پر کبھی ٹاس میں گھپلے کے الزام لگے تو کبھی پچ کی تبدیلی کا تنازعہ کھڑ ا ہوا۔ ایونٹ کے شروع ہوتے ہی سب سے پہلا تنازعہ پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو...
ورلڈکپ فائنل, 1992 کی وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان تقریب میں شریک نہیں ہونگے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل 2023 کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کرلیا,بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے درخواست کی ہے کہ وہ 1992 ٹیم کے کپتان عمران خان کا خصوصی تحفہ لیں۔ اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میگا ایونٹ کے فائنل سے پہلے ورلڈکپ جیتنے والے تمام کپتانوں کو خصوصی بلیزر پیش...
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے زیادہ پوری ٹیم کی مجموعی کارکردگی اہمیت رکھتی ہے: سابق مایہ ناز آسٹریلین بلے باز بھارت میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈکپ 2023ء میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سوشل میڈیا پر کپتان بابر اعظم پر شدید تنقید کی جا رہی تھی جس کے بعد بابر نے 2دن پہلے سوشل میڈیا پر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔ بابر اعظم نے بعدازاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشراف سے...
ورلڈ کپ میں شکست کے بعد کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک پرانی روایت ہے جو رواں سال بھی برقرار رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابراعظم کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹاکر یہ ذمہ داری دوسرے کھلاڑیوں کو سونپ دی گئی ہے، ورلڈ کپ میں شکست کے بعد کپتان کی تبدیلی کی یہ روایت1999 سے آج تک برقرار ہے۔ ورلڈکپ 1999 کے بعد 2003 کے ورلڈ کپ میں پاکستان گروپ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگیا جس کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہوا،4...
ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے لیے محمد رضوان بہترین چوائس: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس سے دستبردار کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے شان مسعود اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کی قیادت کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا تھا۔ ورلڈکپ ایونٹ کے دوران ہی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی اپنے داماد کو قومی ٹیم کا کپتان بنوانا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ لابنگ کر رہے ہیں جس پر شاہد آفریدی...
یہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا لیکن میرے خیال میں یہی اس فیصلے کے لیے درست وقت ہے: بابر اعظم بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ 2023ء ایونٹ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی طرف سے ٹی 20، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ تینوں فارمیٹس کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بابراعظم نے ایکس (ٹوئٹر) پر قیادت سے دستبردار کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: میدان کے اندر اور باہر بہت سے اتار چڑھائو کا سامنا کیا اور دل سے ملک کے وقار کو برقرار رکھنے کی...
بھارت نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں شکست کے ڈر سے پچ ہی تبدیل کردی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) نے ورلڈ کپ کے آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل سے قبل ہی آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ہی میچ کی پچ کو تبدیل کروادیا ہے۔ وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین آج7 نمبر پچ پر میچ کھیلا جانا تھا، اس پچ پر اس سے قبل پورے ایونٹ کے دوران کوئی میچ نہیں کھیلا گیا، تاہم میچ سے قبل بی سی سی آئی نے انفرادی طور پر فیصلہ...
سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کیلئے تین کھلاڑیوں کے نام تجویز کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے نجی ٹی وی چینل پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے تینوں فارمیٹس کیلئے الگ الگ کپتان کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کی تجویز دیدی ہے۔ محمد عامر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین اور سابق کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سونپی جانی چاہیے، اسی طرح ون ڈے کرکٹ میں شان مسعود ایک اچھے آپشن ہوسکتے ہیں۔ سابق فاسٹ باؤلر نےکہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں آل راؤنڈر...