دورہ آسٹریلیا،چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے منتخب کردہ ٹیم کا اعلان کردیا

5wahataznjsjjdd.png


قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی طرف سے 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے 14 دسمبر سے 7 جنوری تک دورہ آسٹریلیا کے دوران 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کی قیادت کی ذمہ داری شان مسعود کو دی گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں 14 سے 18 دسمبر، دوسرا میبلورن میں 26 سے 30 دسمبر اور سڈنی میں 3 سے 7 جنوری تک تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے 34 سالہ شان مسعود قومی کرکٹ ٹیم کی پہلی دفعہ قیادت کر رہے ہیں۔ کرکٹ ورلڈکپ 2023ء میں بدترین ناکامی کے بعد پچھلے ہفتے بابراعظم کو ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے بعد شان مسعود کو ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ 2023-25ء کیلئے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فاسٹ بائولر خرم شہزاد اور بطور اوپنر بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے 22 سالہ صائم ایوب پہلی دفعہ قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔


قائداعظم ٹرافی کے رواں سیزی میں 4 میچز میں صائم ایوب نے 3 سنچریوں کی مدد سے 553 رنز سکور کیے اور فائنل میں فیصل آباد کیخلاف ڈبل سنچری قابل ذکر تھی۔

صائم ایوب پاکستان کپ ٹورنامنٹ میں بھی 397 رنز سکور کرنے کے بعد ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز قرار پائے تھے۔ فیصل آباد کے 23 سالہ فاسٹ بائولر خرم شہزاد نے بھی قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20.31 کی اوسط سے سب سے زائد 36 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

خرم شہزاد نے پاکستان کپ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آل رائونڈ فہیم اشرف کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے آخری دفعہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ میر حمزہ اور محمد وسیم جونیئر کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1726585757211713906
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شان مسعود (کپتان)، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، صائم ایوب، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر، محمد رضوان، میر حمزہ، خرم شہزاد، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، بابر اعظم، ابرار احمد، عبداللہ شفیق اور عامر جمال شامل ہیں۔

وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا کی مشکل کنڈیشنز اور وہاں کی پچز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کو منتخب کیا گیا ہے۔ تیز بائولرز زیادہ شامل کیے گئے ہیں تاکہ ٹیسٹ میچوں میں کمبی نیشن بنانے میں آسانی رہے۔ صائم ایوب کو قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ میں متاثر کن پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا ہے جس سے ٹیم کی بیٹنگ مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا آغاز قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر کامیاب آغاز کیا ہے، امید ہے آسٹریلیا میں بھی ہماری کھلاڑی اس مومینٹم کو برقرار رکھیں گے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ آسٹریلیا میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل شامل کریں تاکہ ٹیم کامیاب ہو۔

https://twitter.com/x/status/1726561517754319262
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 23 سے 28 نومبر تک راولپنڈی میں جاری رہے گا جس کے بعد ٹیم لاہور سے 30 نومبر کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو جائے گی۔ ٹریننگ کیمپ میں پی سی بی نے چند اضافی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا ہے جن میں اسامہ میر، عثمان قادر، محمد نواز، شاہنواز دھانی، شاداب خان، کاشف علی اور ارشد اقبال شامل ہیں۔
 

ahsu

Citizen
If we accept the logic then sahibzada Farnhan has maximum score of 900 in quail Azam trophy this season, and he is not selected.
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Kashif Ali should have been in playing 11 considering Australia conditions.