پی ایس ایل:ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو رشوت دے کر توڑنے کا انکشاف

7psldrishhwat.png

پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو رشوت دے کر توڑنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کو توڑنے اور اس کیلئے رشوت دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے، پی ایس ایل کے دو سیزنز کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او اور ٹیم مینجر ثمین رانا اس انکشاف پر ردعمل دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے اور ایسے طرز عمل کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

ثمین رانا نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ پی ایس ایل فرنچائزرز ایک خاندان کی طرح ہیں، اپنے لیے بہترین ٹیم بنانے کا حق ہر فرنچائز کو ہونا چاہیے اور اس کیلئے ڈرافٹ میں دستیاب کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرنا یا دوسری ٹیموں سے ٹریڈ کرنا ہی بہترین آپشنز ہیں۔

ثمین رانا نے مزید کہا کہ اپنی ٹیم بنانے کیلئے فرنچائزرز کو کھلاڑیوں کو ڈائریکٹ پیسوں کی آفر کرکے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ وہ اپنی ٹیم چھوڑ دیں، تمام فرنچائزرز سے مودبانہ گذارش ہے کہ خدارا ہمیں رشوت کے اس کلچر کو پروموٹ نہیں کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کیلئے پی سی بی نے8 فروری کی تاریخ کا اعلان کررکھا ہے، 9 ویں سیزن کیلئے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ لاہور میں 13 دسمبر کو ہوگا۔