کھیل

آئی سی سی نے سیاسی مداخلت پر سری لنکن بورڈ کی رکنیت معطل کر دی سری لنکن بورڈ کی رکنیت معطلی کی شرائط کا تعین مناسب وقت آنے پر کیا جائے گا: آئی سی سی سیاسی مداخلت کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کی طرف سے سری لنکن کرکٹ کی رکنیت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ کی آج میٹنگ ہوئی جس میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ بطور آئی سی سی رکن اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے حوالے سے سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ سری لنکن بورڈ اپنے امور خودمختار طریقے سے چلانے...
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کا ایونٹ بھارت میں جاری ہے، بھارت، آسٹریلیا اورسائوتھ افریقہ کے بعد نیوزی لینڈ بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم اپنا اگلا میچ انگلینڈ کے خلاف اپنا میچ کھیلے گی جس میں جیتنے کے باوجود ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ اسے بہت بڑے مارجن سے انگلینڈ کو شکست دینی ہو گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے وسیم اکرم نے...
نیوزی لینڈ نے پانچویں جیت اور بہتر رن ریٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا ہے اور پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل سے باہر ہوگیا ہے لیکن پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں نے پوری طرح دم نہیں توڑا۔ نیوزی لینڈ اپنا آخری گروپ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرچکی ہیں جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ اسکا مطلب ہے کہ پاکستان کو 300 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کو 13 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا جس شاہین شاہ...
آسٹریلیا کے سات کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ افغانستان یہ میچ باآسانی جیت جائے گا لیکن اس میچ میں میکسویل نے جو کیا اسے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے لاجواب اننگز کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ میکسویل کو نہ صرف افغانستان کے بہترین سپنرز کا سامنا کرنا تھا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا تھا کہ وہ آسٹریلوی بولرز کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سٹرائک لیں۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد میکسویل کو ایک اور مسئلے سے بھی دوچار ہونا تھا۔ایسی صورتحال میں میکسویل...
انضمام الحق کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل، استعفیٰ قبول : انضمام الحق کے جیو ٹی وی دیئے گئے انٹرویو کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کر لیا گیا ہے۔ چند دن پہلے پلیئر ایجنٹ کمپنی کے ساتھ انضمام الحق کے شیئر ہولڈرز ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھاجس پر پی سی بی نے مفادات کے ٹکرائو کے معاملے کو دیکھنے کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں، انہیں اس پوزیشن سے بھارتی بلے باز شبمن گل نے محروم کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم تین سال آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہنے کے بعد اب اس پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں، آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی بلے باز شبمن گل نے آئی سی سی کی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ بابراعظم نے آئی سی سی رینکنگ کی...
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں افغانستان کو شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے عرفان پٹھان پر طنزیہ وار شروع کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا نے افغانستان کو سنسنی خیز میچ کے بعد شکست دیدی، میچ میں ایک موقع پر 291 رنز کے تعاقب پرآسٹریلیا کی 91 رنز پر 7 وکٹیں گرچکی تھیں جس پر افغان شائقین سمیت بھارتی مینٹور اجے جڈییجا کو ڈانس کرتے دیکھا گیا، تاہم گلین میکسویل نے 201 رنز کی ناقابل شکست کھیل کر افغانستان کی خوشیوں کو غم میں بدل دیا اور ہارا ہوا میچ جیت لیا۔ اس میچ میں...
بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ کے دوران اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ پر وکٹ حاصل کرنے والے شکیب الحسن کا بیان سامنے آگیا,میچ کے بعد پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے اینجیلو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ پر بننے والے تنازع پر کہا کہ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، انہیں ایسے آؤٹ کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ اس سے ٹیم کی جیت میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک پلئیر میرے پاس آیا اور کہا کہ اگر میں نے ٹائم آؤٹ کی اپیل کرتا ہوں تو وہ آؤٹ ہوجائیں گے، امپائر نے مجھ سے...
ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار سری لنکن بیٹسمین ٹائم آؤٹ ہوگئے ہیں، بنگلہ دیشی باؤلر کی جانب سے سری لنکن کھلاڑی کو آؤٹ قرار دینے کے مطالبے پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار سری لنکن کھلاڑی کو بروقت کریز پر نا پہنچنے پر آؤٹ قرار دیدیا گیا ہے، اینجلو میتھیوز جب میدان میں آئے تو ان کے ہیلمٹ میں کسی خرابی کی وجہ سے انہوں نے کریز پر پہنچنے میں کچھ وقت لگایا، دوسرا ہیلمٹ ملنے پر جیسے ہی وہ کریز پر پہنچے تو ایمپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیدیا۔...
ورلڈ کپ 2023 میں گزشت روز ہونے والے میچ میں پاکستان کو جیت کے باوجود سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں پاکستان کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا ہے، پاکستان کو مقررہ وقت میں 2 اوور پیچھے ہونےکی وجہ سے میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ دینا ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 10 فیصد جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے مطابق مقررہ وقت میں ہر ایک اوور کروانے...
ورلڈ کپ: پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو کم از کم کتنے رنز سے ہرانا ہو گا؟ امید پر دنیا قائم ہے,پاکستان کے شائقین کرکٹ بھی یہ امید رکھے ہوئے ہیں پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گا, گزشتہ روز پاکستان نے فخر زمان کی جارحانہ سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو بارش سے متاثرہ میچ میں شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات برقرار رکھے,لیکن قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کا انحصار اب بھی نیوزی لینڈ پر ہی ہے۔ نیوزی...
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے خلاف اپنے بورڈ کی جانب سے سنگین الزامات سامنے آگئے,معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی کے رکن ذوالفقار ملک نے بورڈ چیف ذکا اشرف کو ایک ای میل میں خود ان پر غلط اقدامات اور غیر آئینی فیصلوں کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے اس کی کاپی وزیر اعظم آفس اور وزارت بین الصوبائی رابطے کو بھی بھیجی ہے,ذکا اشرف کی بطور چیئرمین تعیناتی کی چار ماہ کی مدت 5نومبر کو پوری ہورہی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دور کے عظیم کر کٹر اور سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد کو کبھی تھپڑ نہیں مارا اور نہ ہی ان کے سامنے کبھی آواز بلند کی۔ سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے لیجنڈ جاوید میانداد سے متعلق بیان پر پی جے میر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا,,پی جے میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 1993 کے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران راشد لطیف نے جاویدمیانداد کو تھپڑ مارا تھا۔ پروگرام نشر ہونے کے بعد راشدلطیف نے پی جے...
بھارتی کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں مسائل کا ذمہ دار لاہور قلندرز کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی فرنچائز دنیا کرکٹ میں کافی بااثر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور کرکٹر کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان کے موجودہ کرکٹ مسائل کے حوالے کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ رہے ہیں پاکستان میں ٹیم کی قیادت کا شور کہاں سے آرہا ہے، لاہور قلندرز کی فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں کافی بااثر ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کرکٹ میں تنازعات بھی جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے...
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نےورلڈ کپ 2023 کے دوران اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ جاری ہے، اس میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے صرف 23 رنز کے عوض بنگلہ دیش کے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنے 51ویں ون ڈے میچ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیشی بیٹسمین...
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھی بابراعظم کے حق میں بیان دیتے ہوئے ان پر ہونے والے تنقید پر ناپسندیدگی کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر ہونے والی تنقید اور ان کی پرائیویٹ چیٹ کو لیک کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ مائیکل وان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح بابراعظم کی تحقیر ہورہی ہے مجھے بالکل پسند نہیں آیا، بابر دنیا کرکٹ کے ایک بہترین بیٹسمین اور ورلڈ کلاس...
بابراعظم کے پیغامات نظر انداز کرنے کا معاملہ، ذکاء اشرف نےراشد لطیف کا دعویٰ مسترد کردیا چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے پیغامات نظر انداز کرنے سے متعلق راشد لطیف کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے کہا کہ راشد لطیف نے ایک غلط بیان دیا جس پر مجھے افسوس ہے، مجھے یہ بیان کسی ایجنڈے کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں...
سابق پاکستانی کرکٹر و وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بابراعظم دو دن سے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو میسجز بھیج رہے ہیں مگر چیئرمین انہیں جواب نہیں دے رہے، پی سی بی نےراشد لطیف دعوؤں کی تردید بھی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انکشافات سے بھرپور ایک انٹرویو دیا ہے جس کے بعد پاکستان میں کرکٹ کے موضوع پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، راشد لطیف نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بری کارکردگی کی ذمہ داری پی سی بی انتظامیہ پر ڈالتے ہوئے بورڈ کو شدید تنقید کا...
سینٹرل کنٹریکٹ پر اب تک دستخط نہ ہوسکے,جس کے باعث قومی کرکٹرز کو واجبات کی ادائیگی نہیں ہو سکی ، کیٹیگریز پر بدستور بعض کرکٹرز ناخوش ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بڑا اضافہ کر دیا تھا،جس کے مطابق اے کیٹیگری میں موجود بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو ماہانہ 60 لاکھ 30 ہزار روپے ، بی کیٹیگری کو ماہانہ 41 لاکھ 47 ہزار 500 ، سی کیٹیگری کو ماہانہ 17 لاکھ 65 ہزار اور ڈی کیٹیگری کوماہانہ 11 لاکھ 32 ہزار500 روپے دیئے جائیں گے۔ ایک کھلاڑی نے...
انضمام الحق کو قبل از وقت گھر بھیجنے پر ڈیڑھ کروڑ روپے دینا ہوں گے، ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی غیرمعیاری ہے جس کی وجہ سے ٹیم اور سلیکٹر کو شدید تنقید کا سامنا ہے، مسلسل 4 میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی تقریبا ناممکن ہی نظر آرہی ہے، ایسے میں ناقدین کی توپوں کا رخ کپتان بابر اعظم کے ساتھ چیف سلیکٹر کی جانب بھی ہو گیا، البتہ انھوں نے اپنے لیے متوقع حالات کا پہلے ہی سوچ کر پیش بندی کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق اگر بورڈ نے انضمام کو قبل از وقت عہدے سے ہٹایا تو ڈیڑھ کروڑ...