مچھر جگنو ارشد خان اور جمالِ یوسف

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
سنو دوستوں تنقید کرنا اور سرٹیفیکٹ بانٹنا بہت آسان ہوتا ہے۔ مجھے خواہ کچھ بھی سمجھو میں تو "اپنی" مرضی کا سچ ضرور لکھو گا. میرے پہلے پوسٹ "مداری" نے دنیا ادب میں تہلکہ مچا دیا تھا. ویانہ کے فلم فسٹیول کے منتظمین میرے پاؤں پڑ گئے تھے کہ اس پر فلم بنا لو یا ہمیں فلم بنانے دو لیکن میں نے بھی "چائے والے" ارشد خان کی طرح انکار کر دیا چونکہ میں دیر کا پٹھان ہو اس لئے اپنی بات سے پھیر نہیں سکتا ارشد خان نے شہر کا پانی پی لیا ہے اسلئے وہ اپنی کسی بات پر قائم نہیں رہے گا.

اللہ نے مجھے اچھی خاصی "شکل" دی ہے لیکن میں "چائی" نہیں بیجتا البتہ پندرہ سال کی عمر میں اخبار ضرور بیجا ہے بس بات قسمت کی ہوتی ہے اس وقت "ٹویٹر" "ایجاد" نہیں ہوا تھا ورنہ کوئی نہ کوئی میرا فوٹو لگا کر ارشد کی شہرت سے ہوا نکال لیتا.** اللہ نظر بد سے بچائے جب پاکستان میں تھا تو لوڈشیڈنگ کے دوران کھبی "لالٹین" یا گیس چولھے کی لیمپ کی ضرورت نہیں پڑی بجلی کے جاتے ہی میں گھر کے بیچ میں بیٹھ جاتا اور اندھیرے "چھٹ" جاتے . ایسی روشنی سب کو راس نہیں آتی مجھے ایک طرف مچھروں سے بہت تکلیف ملتی تھی کہ وہ میرا "حسن اور روشنی" چرانا چاہتے تھے تو دوسری طرف "جگنو" مجھے "رقیب" سمجھ بیٹھے تھے. میں نے "مچھروں" کو دلائل سے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن افسوس صد افسوس وہ نہیں سمجھے بلکہ سننے کے بجائے میرے کانوں میں ابن خلدون ابن خلدون کرکے بنبنانا ذیادہ بہتر سمجھا* ایک دن میرے "حسن" اور "روشنی" کے زد میں آکر جل گئے ان سے اچھے پھدک پھدک کرتے وہ مینڈک نکلے جن کو بہت کچھ سمجھ میں آگیا.

جگنو سے اج تک مذاکرات جاری ہے کھبی وہ سمجھ جاتے ہے اور کھبی سمجھانے پر اٌتر آتے ہے. جگنو نرم مزاج ہوتے ہے مجھے ڈر ہے کیسی دن ان کے "صبر" کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا. لیکن میری ایک گزارش ہے کے ضروری نہیں کے ہم اکھٹے چلے میری بھی کچھ مجبوریاں ہے اور تمہیں بھی حسن سے ڈر لگتا ہے.* میں روشنی بانٹ رہا ہو تم بھی بانٹو ضروری نہیں کہ ہمارے بانٹنے سے اندھیرے فنا ہو جائے ضروری نہیں. یہ بالکل ضروری نہیں... ہوسکتا ہے یہ اندھیرے تمہیں بھی اور مجھے یعنی جمالِ یوسف کو نگل جائے لیکن میں کوشش کرونگا تم بھی کرنا. کچھ لوگ ضمیر کو جوابدہ ہوتے ہیں میں تو ہو کیا تم بھی ہو؟

نوٹ..... آج کھل کر تنقید کی اجازت ہے کیونکہ میں نے جو لکھا ہے وہ بہت کم لوگ سمجھے گے. اس لئے نہیں کے میں بہت سمجھدار ہو بلکہ اس لئے کے میرے تنقید نگار مضمون کے بجائے املا کے غلطیاں ڈھونڈتے ہیں جو میں ڈٹ کر کرتا ہو. یہ ایک مزاحیہ مضمون ہے شکریہ
 
Last edited by a moderator:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
میں سمجھنے کے با وجود ' تنقید ' نہیں کرو گی ..کیونکہ مجھے توپوں کے رخ اپنی طرف نہیں کرنے
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
میں سمجھنے کے با وجود ' تنقید ' نہیں کرو گی ..کیونکہ مجھے توپوں کے رخ اپنی طرف نہیں کرنے
آپ نے دوسری پوسٹ ہی میں راز افشا کر دیا. تھوڑا سسپنسس رہتا. شکاری خود ہی جال میں آن پھنستے
اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا
 

Whaat

MPA (400+ posts)
Jab likhne wala yeh kahe ke …daikhooo ziada loogoon ko meri baat samjh nai aye gi….to samjh loo kea us ko khud bhi yakeen nai hai ke mai jo likh raha hoon aus mai kuch sense bhi hai ya bass kuch likhne ke liye hi likh raha hoon…Haan ji waqai kuch samjh nai ayaaa.,.
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
آپ نے دوسری پوسٹ ہی میں راز افشا کر دیا. تھوڑا سسپنسس رہتا. شکاری خود ہی جال میں آن پھنستے
اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا

نہیں وہ آئیں گے ..یہ سب وہ فن کے لئے کرتے ہیں
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Jab likhne wala yeh kahe ke daikhooo ziada loogoon ko meri baat samjh nai aye gi.to samjh loo kea us ko khud bhi yakeen nai hai ke mai jo likh raha hoon aus mai kuch sense bhi hai ya bass kuch likhne ke liye hi likh raha hoonHaan ji waqai kuch samjh nai ayaaa.,.

وہ اپنے پچھلے تجربے کی بنیاد پر ایسا کہہ رہے ہیں
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
یہ کہنا مناسب ہو گا کے یکطرفہ "فن" کرنے آتے ہیں

یہاں زیادہ تر لوگ یکطرفہ فن کے لئے ہی آتے ہیں

ان کا فن کس کی دل آزاری کا سبب بنتا ہے اس سے کوئی غرض نہیں
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہاں زیادہ تر لوگ یکطرفہ فن کے لئے ہی آتے ہیں

ان کا فن کس کی دل آزاری کا سبب بنتا ہے اس سے کوئی غرض نہیں
فن سے دل آزاری نہیں ہوتی. جس فن سے دلآزاری ہو فن نہیں ہوتا
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
فن سے دل آزاری نہیں ہوتی. جس فن سے دلآزاری ہو فن نہیں ہوتا

یہ تو ہم آپ کہتے اور سمجھتے ہیں نہ ..نفسیات میرا پسندیدہ مضمون ہے ..آبزرو کرتی رہتی ہوں
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ تو ہم آپ کہتے اور سمجھتے ہیں نہ ..نفسیات میرا پسندیدہ مضمون ہے ..آبزرو کرتی رہتی ہوں
اور تجربہ گاہ میں مریضوں کا دفاع بھی کرتی رہتی ہوں

فورم کا یہ فائدہ پہلی دفعہ علم ہیں آیا ہے
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
اور تجربہ گاہ میں مریضوں کا دفاع بھی کرتی رہتی ہوں

فورم کا یہ فائدہ پہلی دفعہ علم ہیں آیا ہے

میں سب کا دفاع کرتی ہوں ..دیکھنا پڑتا ہے کہ اس کے ایسے رویے کی وجوہات کیا ہیں ....پردیسیوں کے حالات ان کی تنہائی نے خراب کئے ہوتے ہیں اور پاکستان میں جن حالات میں لوگ زندگی گزرتے ہیں تو چڑ چڑے نہ ہوں تو کیا کریں ..
بس یہ سوچ کر سب کو معاف کر دو ..آسان نسخہ ہے
 

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
شاہ جی 'جگنو' کی بات تو 'جگنو' کر ہی لے گا، 'مچھر' بھی اپنی بات خود کرنے کے قابل ہیں اور وہ یہ بھی بتا دیں گے کہ وہ 'مچھر' ہیں یا 'مقامیوں کے اندر موجود مچھر' مارنے والے۔ البتہ آپ کی تحریر پڑھ کر وہ مشہورِ زمانہ ڈائیلاگ یاد آ رہا ہے۔ ایک مچھر نے سالا دیر کے پٹھان کو ۔۔۔۔ بنا دیا۔ نورِ مجسم، حُسنِ آفتاب، رشکِ قمر اور حُسنِ کامل کو امید ہے سمجھ آ 'گئی' ہو 'گا'۔ ویسے کچھ "منافق گندی مکھیاں" 'مقامی حُسن' کی حفاظت پہ مامور ہیں، اِس لیے حُسن کو ناچتے ناچتے اپنے گھنگرو توڑنے کی اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ بوقتِ ضرورت منافق مکھی جی جی برگئیڈ کو بھی بلا لائے گی، ویسے ان 'پوتر مکھیوں' پہ ترس آتا ہے بیچاری جب بیٹھتی ہیں گند پہ بیٹھتی ہے البتہ منافق ہیں نہ، اس لیے انہیں جگنو کے سچ سنتے چکر آ جاتے ہیں اور 'کھوتوں' کے 'گلدستے' ان پہ عطر کی بالٹیاں انڈیل جاتے ہیں۔

تھوڑے کو بہت سمجھیں نیز گالیوں سے پرہیز کریں اور سچ پڑھ کر اپنا بلڈ پریشر نہ بڑھوائیں اور اس کے بات کا ہر جگہ رونا نا روئیں کہ 'حُسن' نے تو ٹاٹ پہ بیٹھ کر پڑھا ہے کیونکہ 'حُسن' نے 'جدھر' بیٹھ کے بھی پڑھا ہو زرداری والی ہونا اس کا مقدر بن 'گیا' ہے، چاہے 'مچھر' سے ہو، چاہے 'جگنو' سے یا چاہے 'تنقید نگار' سے۔ 'ماروی میمن' کا سایہ عاطفت اور فیڈر 'دیر کے مقامی شاہی پٹھانی حُسن' کو مبارک ہو۔

برنال کا آرڈر کر دیا ہے حُسن اور مکھیاں بوقتِ ضرورت استعمال کرتی رہیں، شاید افاقہ ہو جائے لیکن جو حالت ہو گئی ہے اوپر میرا کومنٹ پڑھنے کے بعد، گِریس سے کم ان کو سکون نہیں ملے گا۔

کومنٹ نظرِ جگنو و دوست احباب جنہوں نے حسن کو ایک ڈنگ سے ۔۔۔۔ بنا ڈالا۔
 
Last edited:

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
آپ اخری لائن پڑنا بھول گئے شاید تنقید کی اجازت ملنے کی خوشی میں" یہ ایک مزاحیہ مضمون ہے".
 
Last edited:

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
شاہ جی آپ شاید بھول گئے کہ یہ بھی ایک مزاحیہ کومنٹ ہے۔ البتہ برنال آپ استعمال کرنے کے مکمل حقدار ہیں۔
 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger

?? ??? ??? ?? ?????? ???? ?? ??
????? ??? ?? ?? ???? ?? ????? ?? ?????
??????? ?? ??? ??? ??? ??? ???? ?? ??
??? ???? ???? ?? ???? ??????? ??? ?? ????
????? ????? ????? ?? ?????? ????? ???? ?? ??


<font size="5"><span style="font-family:jameel noori nastaleeq;">


 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
شاہ جی حضرات کو تم سننا عموما نا گوار ہی گزرتا ہے
اللہ خیر کرے
 

Back
Top