- Joined
- Apr 21, 2014
- Posts
- 112
- Reaction score
- 192
- Points
- 0
حامد میر تیری جرات کو سلام
سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ جب سے حامد میر پر حملہ ہوا ہے سوشل میڈیا پر پاکستانی قوم کا رویہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ ذہنی طور پر ابھی ہماری قوم کتنی ناپختہ اور نادان ہے۔ اتنی نادان ہے کہ اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچاننے کی صلاحیت سے بھی بے بہرہ ہے۔ اس سے زیادہ بھی افسوس اس بات کا ہوا کہ ہمارا معاشرہ کتنا انتہاپسند اور زہریلا ہوچکا ہے کہ کسی کی بات کو برداشت کرنے کا رواج ہی نہیں۔ ذرا ، ذرا سے اختلاف پر مخالف کو غدار، کافر اور ملک دشمن قرار دینے سے نہیں چوکتے۔
اب آتے ہیں حامد میر کی طرف ۔ اگر پاکستانی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو بہت کم صحافی ایسے ملیں گے جو حامد میر کی طرح بے باک ، نڈر اور محب الوطن ہوں۔ میں اس ملک کے تقریباً ہر صحافی اور اینکر سے اچھی طرح واقف ہوں کہ کون کس نظریے کا حامی ہے۔ ان تمام صحافیوں میں حامد میر اپنی بہادری اور بے باکی کی وجہ سے نمایاں ہے۔ حامد میرکے پروگرامز کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھیں تو آپ اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ ریٹنگ کبھی بھی اس کے پروگرامز کی ترجیح نہیں رہی۔ اس نے بہت سے پروگرامز اپنی جان جوکھم میں ڈال کر کئے۔ اگر کہا جائے کہ اب تک کی پاکستان کی تاریخ کا سب سے نڈر صحافی حامد میر ہے تو بے جا نہ ہوگا۔
اب آتے ہیں حامد میر پر لگنے والے الزامات کی طرف۔ بڑے عرصے سے ہمارا سوشل میڈیا حامد میر کو غدار ، ملک دشمن اور انڈیا کا ایجنٹ قرار دے رہا ہے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر ، کیا وہ لوگ ذرا بھی شعور نہیں رکھتے، کیا اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھے ہیں۔ ذرا ان کی لوجک چیک کریں، کیونکہ حامد میر پاکستان اور انڈیا کی دوستی کے حق میں ہے، اس لئے وہ انڈیا کا ایجنٹ ہے۔ او بھائیو! یہ دور جنگوں کا دور نہیں، پاکستان اور انڈیا کی دوستی ہی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ جنگ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتی ، اس لئے یہ بچوں جیسا رویہ چھوڑ کر ذرا عاقلانہ رویہ اختیار کرو۔
پھر حامد میر چونکہ لاپتہ افراد اور بلوچستان کے حقوق پر آواز بلند کرتا ہے، اس لئے اس کو ملک دشمن اور غدار قرار دے دیا۔ کمال ہے، ۔ کتنی احمقانہ سوچ ہے۔ کون پاکستان کے خفیہ اداروں کی تاریخ سے نہیں واقف۔ ہمیشہ سے جبر کے قانون کے عادی ذرا سا اختلاف برداشت نہیں کرسکتے۔ لوگوں کو غائب کرنا تو ان کی سرشت میں شامل ہے۔ اگر حامد میر اس پر آواز اٹھاتا ہے تو کیا غلط کرتا ہے، وہ پاکستانی ہے کوئی انڈین نہیں۔ اور پھر آئی ایس آئی کوئی مقدس گائے نہیں، کہ اس کے خلاف بات کرنے پر کوئی غدار قرار دے دیا جائے۔ زندہ قوموں میں کوئی شخص یا ادارہ قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ کتنا کرپٹ ہے اور آئی ایس آئی بھی اسی کرپٹ معاشرے سے تشکیل پائی ہے، آئی ایس آئی میں سارے فرشتے بھرتی نہیں کئے ہوئے ہیں۔ اس میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برے لوگ بھی۔ جو خود سر عناصر اس ادارے کی آڑ لے کر اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہیں ان کو کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دینی چاہئے ، اور یہی بات ہے جو حامد میر کرتا ہے اور اس پر اس کو غدار قرار دے دیا جاتا ہے۔
پاکستانی قوم کو اپنا رویہ بدلنا چاہئے، یہ بچوں کی طرح کا جذباتی رویہ ہمیں تباہ کردے گا۔ ہر بات کو عقل کی کسوٹی پر پرکھو، جذبات کی کسوٹی پر نہیں۔ اس دور کے حقائق یہ ہیں کہ
انڈیا سے دوستی ہمارے مفاد میں ہے۔
ایجنسیاں بلوچستان کو ایک اور بنگلہ دیش بنانے سے باز آجائیں۔
ملک کا اقتدار صرف سیاستدانوں کے ہاتھ میں رہے اور فوج اور خفیہ ادارے اپنا اپنا کام کریں۔
آخر میں، میں حامد میر کی جرات کو سلام کرتا ہوں کہ وہ سر پر کفن باندھ کر لڑتا رہا اور انشاء اللہ صحت یاب ہونے کے بعد اسی طرح ملک کے لئے لڑتا رہے گا۔ جن لوگوں نے اس کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ان کو جان لینا چاہئے کہ "اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبادو گے"، پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام کا یہ فرض ہے کہ حامد میر کے قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں، چاہے وہ آئی ایس آئی سے تعلق رکھتے ہیں یا کسی اور گروپ سے، ان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ اگریہ اس قابل نہیں کہ حامد میر کے قاتلوں کو پکڑ سکیں تو پھر جنرل راحیل شریف اور لیفٹنٹ جنرل ظہیرالاسلام سے میری گزارش ہے کہ دونوں وردیاں اتار کر، بوریا بستر گول کریں اور گھر کی راہ لیں، ہمیں اسے بے کار جنرلز کی ضرورت نہیں۔