Advertisement

حامد میر تیری جرات کو سلام

10277155_273570976154769_5424219748577683211_n.jpg

حامد میر تیری جرات کو سلام

​
سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ جب سے حامد میر پر حملہ ہوا ہے سوشل میڈیا پر پاکستانی قوم کا رویہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ ذہنی طور پر ابھی ہماری قوم کتنی ناپختہ اور نادان ہے۔ اتنی نادان ہے کہ اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچاننے کی صلاحیت سے بھی بے بہرہ ہے۔ اس سے زیادہ بھی افسوس اس بات کا ہوا کہ ہمارا معاشرہ کتنا انتہاپسند اور زہریلا ہوچکا ہے کہ کسی کی بات کو برداشت کرنے کا رواج ہی نہیں۔ ذرا ، ذرا سے اختلاف پر مخالف کو غدار، کافر اور ملک دشمن قرار دینے سے نہیں چوکتے۔

اب آتے ہیں حامد میر کی طرف ۔ اگر پاکستانی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو بہت کم صحافی ایسے ملیں گے جو حامد میر کی طرح بے باک ، نڈر اور محب الوطن ہوں۔ میں اس ملک کے تقریباً ہر صحافی اور اینکر سے اچھی طرح واقف ہوں کہ کون کس نظریے کا حامی ہے۔ ان تمام صحافیوں میں حامد میر اپنی بہادری اور بے باکی کی وجہ سے نمایاں ہے۔ حامد میرکے پروگرامز کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھیں تو آپ اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ ریٹنگ کبھی بھی اس کے پروگرامز کی ترجیح نہیں رہی۔ اس نے بہت سے پروگرامز اپنی جان جوکھم میں ڈال کر کئے۔ اگر کہا جائے کہ اب تک کی پاکستان کی تاریخ کا سب سے نڈر صحافی حامد میر ہے تو بے جا نہ ہوگا۔

اب آتے ہیں حامد میر پر لگنے والے الزامات کی طرف۔ بڑے عرصے سے ہمارا سوشل میڈیا حامد میر کو غدار ، ملک دشمن اور انڈیا کا ایجنٹ قرار دے رہا ہے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر ، کیا وہ لوگ ذرا بھی شعور نہیں رکھتے، کیا اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھے ہیں۔ ذرا ان کی لوجک چیک کریں، کیونکہ حامد میر پاکستان اور انڈیا کی دوستی کے حق میں ہے، اس لئے وہ انڈیا کا ایجنٹ ہے۔ او بھائیو! یہ دور جنگوں کا دور نہیں، پاکستان اور انڈیا کی دوستی ہی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ جنگ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتی ، اس لئے یہ بچوں جیسا رویہ چھوڑ کر ذرا عاقلانہ رویہ اختیار کرو۔

پھر حامد میر چونکہ لاپتہ افراد اور بلوچستان کے حقوق پر آواز بلند کرتا ہے، اس لئے اس کو ملک دشمن اور غدار قرار دے دیا۔ کمال ہے، ۔ کتنی احمقانہ سوچ ہے۔ کون پاکستان کے خفیہ اداروں کی تاریخ سے نہیں واقف۔ ہمیشہ سے جبر کے قانون کے عادی ذرا سا اختلاف برداشت نہیں کرسکتے۔ لوگوں کو غائب کرنا تو ان کی سرشت میں شامل ہے۔ اگر حامد میر اس پر آواز اٹھاتا ہے تو کیا غلط کرتا ہے، وہ پاکستانی ہے کوئی انڈین نہیں۔ اور پھر آئی ایس آئی کوئی مقدس گائے نہیں، کہ اس کے خلاف بات کرنے پر کوئی غدار قرار دے دیا جائے۔ زندہ قوموں میں کوئی شخص یا ادارہ قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ کتنا کرپٹ ہے اور آئی ایس آئی بھی اسی کرپٹ معاشرے سے تشکیل پائی ہے، آئی ایس آئی میں سارے فرشتے بھرتی نہیں کئے ہوئے ہیں۔ اس میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برے لوگ بھی۔ جو خود سر عناصر اس ادارے کی آڑ لے کر اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہیں ان کو کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دینی چاہئے ، اور یہی بات ہے جو حامد میر کرتا ہے اور اس پر اس کو غدار قرار دے دیا جاتا ہے۔

پاکستانی قوم کو اپنا رویہ بدلنا چاہئے، یہ بچوں کی طرح کا جذباتی رویہ ہمیں تباہ کردے گا۔ ہر بات کو عقل کی کسوٹی پر پرکھو، جذبات کی کسوٹی پر نہیں۔ اس دور کے حقائق یہ ہیں کہ
انڈیا سے دوستی ہمارے مفاد میں ہے۔
ایجنسیاں بلوچستان کو ایک اور بنگلہ دیش بنانے سے باز آجائیں۔
ملک کا اقتدار صرف سیاستدانوں کے ہاتھ میں رہے اور فوج اور خفیہ ادارے اپنا اپنا کام کریں۔

آخر میں، میں حامد میر کی جرات کو سلام کرتا ہوں کہ وہ سر پر کفن باندھ کر لڑتا رہا اور انشاء اللہ صحت یاب ہونے کے بعد اسی طرح ملک کے لئے لڑتا رہے گا۔ جن لوگوں نے اس کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ان کو جان لینا چاہئے کہ "اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبادو گے"، پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام کا یہ فرض ہے کہ حامد میر کے قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں، چاہے وہ آئی ایس آئی سے تعلق رکھتے ہیں یا کسی اور گروپ سے، ان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ اگریہ اس قابل نہیں کہ حامد میر کے قاتلوں کو پکڑ سکیں تو پھر جنرل راحیل شریف اور لیفٹنٹ جنرل ظہیرالاسلام سے میری گزارش ہے کہ دونوں وردیاں اتار کر، بوریا بستر گول کریں اور گھر کی راہ لیں، ہمیں اسے بے کار جنرلز کی ضرورت نہیں۔
​
 
Advertisement

HAMID-MIR1.jpg


ہم صبح پرستوں کی یہ ریت پرانی ہے

ہاتھوں میں قلم رکھنا ، یا ہاتھ قلم رکھنا
:pakistan-flag-wavin

​
:biggthumpup:انتباہ :- حامد میر کی حمایت کا مطلب ، فوج سے نفرت ، غداری و ملک دشمنی بلکل نہیں ، فتویٰ باز ، باز رہیں​
 
حامد میر تیری جرات کو سلام ، یہ نام نہاد محب وطن ابھی نہیں سمجھیں گے ، مگر تاریخ میں تمہارا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا
 
Last edited:
Advertisement
Har aik jo Army ko galee daita hai aaj kal loog us ko hero samjhtay hain.....India say aisee bee kya mohabat.....Aman kee Asha aur Pakistan ka Tamasha.
 
حامد میر تیری جرات کو سلام ، یہ نام نہاد محب وطن ابھی نہیں سمجھیں گے ، مگر تاریخ میں تمہارا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا

تاریخ سنہری حروف لکھ تو رہی ہے - پورا سوشل میڈیا چھان ماریے . بہرحال جو حامد کے ساتھ ہوا وہ برا ہوا اور جو اسکے چنیل نے پاکستان کے دفاعی ادارے کے ساتھ کیا وہ اور بھی برا کیا
 
Advertisement
آخر میں، میں حامد میر کی جرات کو سلام کرتا ہوں کہ وہ سر پر کفن باندھ کر لڑتا رہا اور انشاء اللہ صحت یاب ہونے کے بعد اسی طرح ملک کے لئے لڑتا رہے گا۔ جن لوگوں نے اس کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ان کو جان لینا چاہئے کہ "اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبادو گے"، پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام کا یہ فرض ہے کہ​
حامد میر کے قاتلوں​
کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں، چاہے وہ آئی ایس آئی سے تعلق رکھتے ہیں یا کسی اور گروپ سے، ان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ اگریہ اس قابل نہیں کہ حامد میر کے قاتلوں کو پکڑ سکیں تو پھر جنرل راحیل شریف اور لیفٹنٹ جنرل ظہیرالاسلام سے میری گزارش ہے کہ دونوں وردیاں اتار کر، بوریا بستر گول کریں اور گھر کی راہ لیں، ہمیں اسے بے کار جنرلز کی ضرورت نہیں​

ارسلان صاحب، آپ کہ مضمون کہ آخری پیرا میں آپ نے 'حامد میر کہ قاتلوں' لکھا ہے.براہ کرم تصحیح کر لیں
 
Last edited:

HAMID-MIR1.jpg


ہم صبح پرستوں کی یہ ریت پرانی ہے

ہاتھوں میں قلم رکھنا ، یا ہاتھ قلم رکھنا
:pakistan-flag-wavin

​
:biggthumpup:انتباہ :- حامد میر کی حمایت کا مطلب ، فوج سے نفرت ، غداری و ملک دشمنی بلکل نہیں ، فتویٰ باز ، باز رہیں​


Hamid Meer par hamla ko ISI k khilaaf istimaal karna kaisa hy ??
 
Army list of Ghaddar is very long. According to army NS, Benazir, Javed Hashmi, Saad Rafiq, Khawaja Asif, Akhtar Mengal, Malik Baloch, all baloch, Bacha Khan and many more. For army elected prime minister was Ghaddar too and he was put in prison too. For army any politicians who was not joinjng Q league was Ghaddar too and therefore they were tortured openly for many many days. What happened to Rana Sanullah was open and everyone seen army people beating Saad Rafiq, Javed Hashmi and Khawaja Asif.

It is shame that our army declared all politicians Ghaddar and they work against Fatima Ali Jinnah in elections. Who is loyal to Pakistan? Mubashir Luqman, Zaid Hamid and Haroon Rasheed. Really sorry for army that they need people like ML to defend them. I have all my family in army but I am really sad that pakistanis are feeling threatened by army than feeling secure.
 
Advertisement
A Very Great Man Indeed. Down with Naapak Army



بکواس کی ضرورت نہیں ، پاک فوج کو ناپاک فوج کہہ کر ، اپنی سابقہ نفرتوں کی تسکین کا بہانہ مت ڈھونڈیں

پاک پاکستان ، پاک فوج ، آج اگر فوج ناپاک تو کل پاکستان کے ساتھ بھی"نا" جڑ دو گے
​
 
حامد میر تیری جرات کو سلام ، یہ نام نہاد محب وطن ابھی نہیں سمجھیں گے ، مگر تاریخ میں تمہارا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا

سنہري حرفوں سے نہيں اب خون سے ايک اور تاريخ رقم ہونے والي ہے ان سب غداروں کي گردنيں کٹنے کا وقت قريب ہے انشاء اللہ
 

ارسلان صاحب، آپ کہ مضمون کہ آخری پیرا میں آپ نے 'حامد میر کہ قاتلوں' لکھا ہے.براہ کرم تصحیح کر لیں


میری نظر میں وہ قاتل ہی ہیں کیونکہ اپنی طرف سے انہوں نے کام تمام کردیا تھا ، لیکن یہ بھول گئے تھے کہ بچانے والی ذات ان سے بھی بڑی ہے۔
 
Last edited:
Advertisement
ہم صبح پرستوں کی یہ ریت پرانی ہے
ہاتھوں میں قلم رکھنا ، یا ہاتھ قلم رکھنا
:pakistan-flag-wavin

​
:biggthumpup:انتباہ :- حامد میر کی حمایت کا مطلب ، فوج سے نفرت ، غداری و ملک دشمنی بلکل نہیں ، فتویٰ باز ، باز رہیں​

آپ بلکل محب وطن ہیں ، حامد بھی ہوگا سواۓ کچھ میر خصلتوں کے ، جو ہوا اسکے ساتھ ظلم ہوا پر کیا سبوت ہیں کے پاکستانی فوج نے یہ حملہ کیا اس پر ؟
تورا بورا پر حملہ اسنے کروایا ، خالد شیخ کو اسنے مروایا، دہشت گرد یہی سمجتے تھے اور القاعدہ والے اسکے خلاف تھے
متحدہ کے خلاف یہ بولا تو متحدہ اسکو دھمکیاں دے چکی تھی
دس میں سے آٹھ پروگرام اس عقل قل کے فوج کے خلاف ہوتے ہیں تو وہ بھی ناراض تھے
حسینہ واجد سے تمغے لیتے ہووے اس وقت جب یہ پاکستان کا ساتھ دینے والوں کو تختوں پر لٹکا رہے ہوں - محترم لوگ پھر اپنی رائے کا اسکے خلاف اظہار تو کریں گے نہ
طالبان پہلے ہی اسکو دھمکیاں دے چکے ہیں اور اپنی لمبی پرچی پر دوسرا نام اسکا لکھا ہوا ہے
کرنل امام کا بیٹا اسکو مورد الزام کرار چکا ہے کے حامد نے اسکے باپ کو مروایا


تو خدا جانے کس دشمن نے اس پر حملہ کیا


شیخ رشید کے پنڈی کے الیکشن کا معاملہ ہو یا حسین حقانی کے معاملے سے زرداری کو نکلنا - ان بھی سحاب نے خوب طرف داری دیکھائ.. فوج کی نفرت میں کھٹمل قصاب بنیے کو پاکستانی بنا دیا


چھوڑیے جی - خدا جانے کس نے اسکے ساتھ ایسا کیا جو ہوا گلت ہوا اور الله کرے مجرم سامنے آئیں پر اسکے ادارے نے جو پاکستان فوج سے کیا وہ غلط کیا
 
Last edited:
ISI is involve in killing of fellow pakistanis and many politicians and journalists were tortured previously.

تو سياستدانوں نے اس ملک ميں بڑي پھولوں کي سيجيں سجائي ہيں اس ملک ميں جتنے کانٹے بوئے گئے ہيں ان ميں سياستدانوں کا ايک بڑا بلکہ بہت بڑا حصہ ہے اگر انہوں نے حکومت کے انداز صحيح رکھے ہوتے اور لوٹ مار نہ کي ہوتي تو آج پاکستان کے حالات کچھ اور ہوتے
 
Hamid Meer par hamla ko ISI k khilaaf istimaal karna kaisa hy ??


:)اس واقعہ کو کسی صورت ، آئ ایس آئ کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا ، اداروں پر تنقید میں ان کی بہتری ہوتی ہے ، احتساب سے کوئی بری نہیں
​
 
:)اس واقعہ کو کسی صورت ، آئ ایس آئ کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا ، اداروں پر تنقید میں ان کی بہتری ہوتی ہے ، احتساب سے کوئی بری نہیں
​

Agreed - that is a good stance..
Just a little edition: Geo has no right to openly blame rather accuse someone before the enquiry/investigation is done..
 
Last edited:
Hamid Mir k waqieyey ney Pakistan k dost aur dushmanon ki tushkees ker d hey
wazeh tor pey Pakistan k humaiyuti eik taraf hein aur dushman dosri taraf