یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی طرز پر ویڈیو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن متعارف کروادی

youtube-video-edtit-one.jpg


ٹک ٹاک کی طرز پر یوٹیوب شارٹس متعارف کروانے کے بعد یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی ہی طرز پر ویڈیو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن بھی متعارف کروادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے"یوٹیوب کری ایٹ" نام سے نئی ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہےجس سے موبائل فون میں ہی ویڈیوز کو ایڈیٹ کرنا ممکن ہوجائے گا، اس ایپلی کیشن کو متعارف کروانے کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ شارٹس(مختصر دورانیے کی ویڈیو) بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ٹک ٹاک کی طرز پر یوٹیوب پر شارٹس فیچر متعارف کروانےکے بعد اب گوگل نے ٹک ٹاک کی مزید نقل کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی ایڈیٹنگ ایپ "کیپ کٹ" کے متبادل کے طور پر "یوٹیوب کری ایٹ" متعارف کروادی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1704867573324468402
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر ٹیم یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نئی ایڈیٹنگ ایپ میں ایڈیٹنگ ٹولز کے ساتھ ساتھ، آٹو میٹک ویڈیو کیپشن، وائس اوور، فلٹرز لائبریری اور دیگر فیچرز تک رسائی ممکن ہے، ساتھ ہی ساتھ اس ایپ کی مدد سے رائلٹی فری میوزک کو بھی باآسانی تلاش کیا جاسکے گا۔

گوگل کی جانب سے ابتدائی طور پریہ ایپلی کیشن چند ممالک کے محدود اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہے، 2024 میں اس ایپلی کیشن کو آئی فون یوزرز کیلئے بھی متعارف کردیا جائے گا۔
 

Bull

Minister (2k+ posts)
Tik tok say he duffers nalawn thay, you tube say aur mushakal main aa jaying gye.