گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
لاہور: پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خط میں یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے اور ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا گیا۔

یاسمین راشد نے خط میں مزید کہا 8 فروری کو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ عمران خان کو ووٹ دینے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے، اتنے ظلم کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا۔
https://twitter.com/x/status/1783055500520693931

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 کا سہارا لے کر حکومت بنانی پڑی، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ کتنا ظلم کریں گے، الیکشن کمیشن باندی بنا ہوا ہے، نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی اور نہ بیرون ملک۔

یاسمین راشد نے اپنے خط میں چیف جسٹس سے ان معاملات کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

یاد رہے کچھ دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام 4 صفحات پر مشتمل ایک خط لکھا تھا۔

https://urdu.geo.tv/latest/362871-
 

ranaji

President (40k+ posts)
جسٹس منیر اور جنرل یہحئی کی بدروحیں ملک توڑنے کے نئے پلان پر جنگی جرائم کرکے عمل پیرا ہے
مشرقی پاکستان پارٹ ٹو اس لئے ان کے کان پر ملک توڑنے سے پہلے جوں نہیں رینگنے والی
 
  • Like
Reactions: Kam

Kam

Minister (2k+ posts)
جسٹس منیر اور جنرل یہحئی کی بدروحیں ملک توڑنے کے نئے پلان پر جنگی جرائم کرکے عمل پیرا ہے
مشرقی پاکستان پارٹ ٹو اس لئے ان کے کان پر ملک توڑنے سے پہلے جوں نہیں رینگنے والی
Some countries are only providing passports and identity card which a new country will provide as well.
Considering the current lawlessness, constitutional violations, institutional degradation, security situation, we are heading towards disaster.
Until people are not linked with the system, no system can survive. 99% population has been deprived of their rights by 1% of army, police, judiciary and other parts of establishment.