نئے نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کون ہیں؟

miraj111.jpg

نئے نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی تحریک انصاف ا ورعمران خان کے سخت ترین ناقد سمجھے جاتے ہیں، انہیں تجزیہ کار دوسرا عامرمیر کہہ رہے ہیں ۔

مرتضٰی سولنگی عمران خان کے کتنے بڑے ناقد ہیں ، اسکی گواہی انکا ٹوئٹر اکاؤنٹ دے رہا ہے لیکن بہت سے لوگ خاص طور پر پی ٹی آئی کے حامی انکا ٹوئٹراکاؤنٹ نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ مرتضٰی سولنگی نے اپنے اوپر تنقید کرنیوالے ہر بندے کو بلاک کیا ہوا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کی شہرت یہ ہے کہ جو بھی اس پر تنقید کرے یا انکی رائے سے اختلاف کرے ، اسے فوری طور پر بلاک کردیتے ہیں

آصف زرداری دور میں انہیں ریڈیو پاکستان میں بطور ایم ڈی نوکری ملی لیکن اسکے بعد نواز حکومت میں وہ فارغ ہوگئے۔

مرتضیٰ سولنگی کسی بڑے چینل کو جوائن نہیں کرسکے ، انہوں نے کیپیٹل ٹی وی سے سفر شروع کیا جو اس وقت پیپلزپارٹی کے رہنما کی ملکیت تھا اور انہیں جیالا ہونیکی وجہ سے چینل پر نوکری ملی اسکے بعد انہوں نے متعدد چینلز پر کام کیا لیکن وہ سب چینلز چھوٹے چینلز میں شمار ہوتے ہیں۔

فوادچوہدری نے مرتضٰی سولنگی سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ وہ امریکہ میں ٹیکسی چلاتے تھے اور انہیں ریڈیوپاکستان میں نوکری جیالا ہونیکی وجہ سے ملی جبکہ کچھ لوگ ان پر ہراسانی کے بھی الزامات لگاتے ہیں۔

بشیر چوہدری کا اس پر کہنا تھا کہ متوقع نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مشاہد اللہ خان مرحوم کے جبری استعفیٰ کے بعد مریم اورنگزیب کو ان کی بیٹی بنا کر جھوٹی خبر دی تھی۔ میں نے نشاندہی کی تو غلطی تسلیم کرنے کے بجائے مجھے بلاک کرگئے۔ چند سالوں میں انھوں نے جیالے سے متوالے اور پالش گروپ تک کا سفر طے کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1692083057027895313
تجزیہ کاروں کے مطابق مرتضیٰ سولنگی غیرجانبدار نہیں رہ پائیں گے اور وہی کردار ادا کریں گے جو پنجاب میں حامدمیر کے بھائی عامرمیر کررہے ہیں۔