گندم اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کام کیوں نہیں کررہی؟

12whahhtcommttiii.png

سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں اربوں روپے کی درآمدی گندم کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے کام مکمل نا کرنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کیلئےقائم کردہ کمیٹی کے مینڈیٹ میں مزید اضافے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، کمیٹی کو 13 لاکھ میٹرک ٹن کیڑوں والی گندم کی تحقیقات کا بھی کام سونپ دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پہلے سے قائم کمیٹی ہی کیڑوں والی گندم کی امپورٹ کے حوالے سے تحقیقات کرے گی،کمیٹی کے ٹائم فریم میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور کمیٹی کو رواں ہفتے تمام معاملات پر تحقیقات مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہ کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے آئندہ ہفتے اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی، گزشتہ روز سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کو کمیٹی کے کام میں ہونے ولی سے متعلق بریفنگ دی تھی۔