صبرکاامتحان نہ لیں،ایسی پوزیشن پرنہ لائیں کہ دکھانا پڑے کتناظالم ہو سکتاہوں

2afriidwarninsababr.png

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہین شاہ آفریدی نے رات گئے انسٹاگرام سٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کردی جسے قومی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبروں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو سٹوری شیئر کی جس میں ایسا لکھا تھا کہ: میرے صبر کا امتحان نہ لیا جائے کیونکہ میں شاید وہ سب سے مہربان شخص ہوں جس سے کبھی آپ کی ملاقات ہوئی ہو لیکن جب میں اپنی حد تک پہنچ جاتا ہوں تو مجھے آپ وہ کام کرتا دیکھیں گے جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔


شاہین آفریدی کی ویڈیو سٹوری میں لکھا تھا کہ: مجھے کسی ایسی پوزیشن میں مت لائیں جس کے بعد مجھے یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا بے رحم اور ظالم ہو سکتا ہوں۔ سابق کپتان کی سٹوری اس بات کا اشارہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے مابین سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1775955770942640142
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو صرف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع دیا گیا تھا جس میں ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس سیریز میں شاہین آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب اور اعظم خان کو بھی کھیلنے کا موقع دیا تھا۔

شاہین آفریدی کو کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ کے دوران ٹیم کی کپتانی سے فارغ کر کے قیادت کی ذمہ داری پھر سے بابر اعظم کو سونپ دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے شاہین آفریدی کے نام سے پریس ریلیز بھی جاری کی گئی جس پر فاسٹ بائولر کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات بھی کی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم کی بری کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شان مسعود ٹیسٹ کپتان، شاہین آفریدی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان مقرر کیے گئے تھے جبکہ ون ڈے ٹیم کیلئے کپتان کے نام کا اعلان نہیں ہوا تھا۔ علاوہ ازیں بابر اعظم کے دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کی خبروں کے بعد ٹیم میں گروپنگ بارے چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
عجلت میں بابر کو ہٹا کر شاہین کو لگایا گیا. پھر اسی پھرتی سے شاہین کو ہٹا کر بابر کو دوبارہ کپتان بنایا گیا. بورڈ ماضی میں ہی اس سکرپٹ پر عمل کرکے کپتان کو کمزور کرکے کے لئے ٹیم میں تفریق پیدا کرتا رہا ہے
 

stoic

Minister (2k+ posts)
he's been brain washed by his dumb idiot father in-law and on top of that motion naqli has royally fked up the handling of recent changes.
 
Last edited:

sumisrar

Senator (1k+ posts)
فوج اس کوشش میں ہے
کے پاکستان میں کوئی ایک بھی ادارہ ایسا نہ بچے جس پر
پاکستانی فخر کر سکیں

ہر کوئی خراب ہو اور صرف فوج کی حکمرانی ہو
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Like other Pakistanis, I also admire his game and the value he brings into the team.
That being said, this guy should also know that partisan behaviour and indiscipline has place in team Pakistan. If he thinks he is indispensable then better he should think twice. Other promising youngsters are waiting in the sidelines.
 

Mux

Citizen
What the hell is he trying to say, you are a cricketer and you can only prove yourself with your performance in the ground

Shaheen afridi has been pretty ordinary since the World Cup

His place as a bowler can be in doubt
His father-in-law has strong connections with establishment. And anyone who has connections there, can threaten anyone in Pakistan. He knows this.