سعودی عرب میں بیوی کو قتل کرکے سالی سے شادی کرنیوالا شخص 38 سال بعد گرفتار

biwi1i12h11.jpg


سعودی عرب میں سالی شادی کرنے کے لئے بیوی کو قتل کرنے والا شخص اڑتیس سال بعد گرفتار کرلیا گیا, سعودی شہری نے بیوی کو قتل کرکے بیڈ روم میں فرش کھود کر لاش دفنادی اور ٹائلز لگا دیے۔


پھر مظلوم بن کر سالی سے شادی کرلی لیکن 38 سال بعد کہانی سامنے آگئی,عرب نیوز کے مطابق 38 سال قبل گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے تشدد سے اہلیہ ہلاک ہوگئی جس پر قاتل شوہر نے بیڈ کے نیچے فرش کھودا اور لاش دفنا کر فرش کو پختہ کر دیا۔

اس نے دور دراز علاقے میں مقیم اپنے سسرالیوں کو بتایا کہ بیوی کا انتقال کینسر کے باعث ہوگیا اور جلدی نہ دفنایا گیا تو لاش خراب ہوجائے گی,جب سسرالی آئے تو قاتل شوہر نے حیرت انگیز طور پر ایسا ڈراما کیا کہ کوئی بھی اس کا جھوٹ نہ پکڑ سکا بلکہ ساس سسر نے اس کی شادی اپنی دوسری بیٹی سے کرادی۔

سالی کو بھی 38 سال تک اندازہ نہیں ہوا کہ وہ اپنی بہن کے قاتل کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے لیکن قدرت قاتل کو بے نقاب کرنا چاہتی تھی اور گھر میں واش روم کی تعمیر کے لیے کی گئی کھدائی میں مزدوروں کو انسانی ہڈیاں ملیں,مزدوروں نے پولیس کو بتایا۔

ہڈیوں کے ڈی این اے سے پتا چل گیا کہ یہ باقیات پہلی بیوی کی ہیں۔ جب یہ راز موجودہ بیوی اور سالی پر کھلا تو وہ بے ہوش ہوگئی,پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے.
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اس قاتل کو یہ پتہ نہیں تھا کہ اس نےلاش کہاں دفنائی ہے جو اس نے وہاں کھدائی کرنے دی لگتا ہے سعودیہ میں بھی پنجاب پولیس والی ٹیکنیک استعمال ہو تی ہے