پی ٹی آئی کارجیم چینج میں سعودیہ کے کردار بارےمروت کے بیان سے اظہار لاتعلقی

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
GLXT0i2WYAAAewR


GLXT1PtWYAAAuWd


‏تردید و وضاحت :

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی ایما پر بطور مرکزی ترجمان جماعت کے رہنما شیر افضل مروت صاحب کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کےحوالے سے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیش کردہ خیالات کو حقائق سے یکسر منافی قرار دیکر ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔

شیرافضل مروت صاحب کے خیالات پاکستان تحریک انصاف کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور پر بھی نہ تو غمازی کرتے ہیں نہ انہیں حقیقت پر مبنی بیان سمجھتے ہیں۔ یہ کلیتاً ان کی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت یا کارکنان کی تائید و توثیق حاصل نہیں۔

سعودی عرب کا شمار پاکستان کے نہایت قریبی اور بااعتماد برادر اسلامی ممالک میں ہوتا ہے جس کی حکومت اور عوام سے پاکستان کے تعلقات کو بانی چیئرمین عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب جناب محمد بن سلمان کے مابین باہم احترام، اعتماد اور برادرانہ اخوت کا رشتہ قائم ہے جسے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔

دونوں ممالک کے مابین دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ کثیرالجہتی مفادات کے امین اور لائقِ تحسین ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف ماضی اور حال کیطرح مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے مابین قریبی اشتراک اور بھائی چارے کے فروغ کی خواہاں اور سعودی قیادت و عوام کی فلاح و ترقی کے حوالے سے نیک تمنّاؤں کے اظہار کے ساتھ اس ضمن میں بطور جماعت اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف
 
Last edited:

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
This moron Marwat should be kicked out of PTI. Or, at least, ban him from appearing in talk shows or press conferences.
He has made too many blunders with his idiotic & damaging statements.
 

Fact Checker

Citizen
Macbeth has lost his mind.

Apparently, Marwat's statement is an attempt to sabotage the recent high-powered visit from Saudia and their promise of $25 bn FDI in Pakistan, with potentially $5 bn during the next fiscal year.

After tarnishing the repute and standing of Shaukat Tarin, Taimur Jhagra & others who were used to block IMF loan, IK and his string-pullers have seemingly resorted to this Good Cop-Bad Cop game again. They're using Marwat to upset Saudia and kill all planned Saudi FDI, whilst at the same time disassociating from his assertions. If track record is the guide, they 'ld use any and all means to scuttle attempts by any government, anyone other than IK/PTI, to stabilize the economy and social order. The Dark Triad is at work.