اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی جنگ محض اقتدار کیلئے ہے جو آپ بار بار ایسے وزیراعظم کا تعنہ دیتے ھین تو مجھے ڈر ہے کہ تیری یہ سادہ دلی مجھے مار ڈالے گی۔ ذرا سوچو۔۔۔اگر عمران خان بھی ایک عام سیاسی لیڈر ہوتا اور اس کی جماعت بھی عام مروجہ روایتی پارٹیوں کی طرح کی ایک سیاسی پارٹی ہوتی تو بحر سیاست میں اتنا طلاطم کبھی بھی نہ اٹھتا۔۔۔ اگر عمران خان وہ بلا ہوتی جس کا پیٹ ہوتا اور جس پیٹ کے ہوتے ہوئے پاکستان پر قابض قوتیں ایسی بلائوں سے کبھی نہیں گھبراتیں تو آج آپ کو عمران خان کے خلاف تمام مقتدر و اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھ اور گٹھ جوڑ وجود میں آتا ہوا دکھائی نہ دیتا بلکہ معاملات سافٹ طریقے سے چلتے رہتے جس طرح کہ اب تک چلتے آرہے ہیں ۔۔۔۔ تو پھر آخر یہ جنگ ہے کیا؟ یہ جنگ نظام کہن کے بقا اور فنا کی جنگ ہے ۔ عمران خان اس نظام کہن کو فنا کرنے کیلئے اٹھا ہے اور یہ ان قوتوں کو منظور نہیں جن کی اپنی بقا اس نظام کی بقا سے وابستہ ہے ۔ یہ نظام کہن وہ ہے جس میں چند خاندان ملک کے تمام وسائل پر قابض ہیں ۔ نظام کے پشتیبانوں نے اتنظام ایسا کررکھا ہے کہ ہر علاقے کا بڑا خان سردار وڈیرا اور چوہدری ان کا خاص آدمی ہے ۔۔۔ ان خواص نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کرلی ہے اور عوام کو ان خواص کے در کا گدا بنادیا گیا ہے ۔۔۔ اگر آپ نے تھانے میں کوئی ایف آئی آر درج کرانی ہے تو آپ کو ضرورت ہے کہ تھانے جانے سے پہلے ان خواص کی چوکھٹ پر حاضری دیں ۔۔۔ اگر آپ کا کوئی کام کسی سرکاری دفتر میں پھنسا ہوا ہے تو آپ کو مجبور کردیا گیا ہے کہ آپ کا کام تب ہوگا جب آپ کے پاس ان خواص میں سے کسی کی سفارش ہوگی۔۔۔ اور تو اور آپ کو بنیادی سہولتیں بھی ان خواص کا تقرب حاصل کیئے بغیر نہیں مل سکتیں ۔۔۔ آپ کو ان خواص کی مدد کے بغیر نہ تو بجلی کا کنکشن مل سکتا ہے نہ روڈ نہ پانی اور نہ گیس۔۔۔۔۔ آپ کو اگر اپنا بھائی بچہ کسی سرکاری محکمہ میں بھرتی کرنا ہے تو لازم ہے کہ آپ ان خواص کا دامن پکڑیں اور سسٹم کے آلہ کاروں کا جیب بھریں تب ممکن ہے کہ آپ کے بچے کو ملازمت ملے ۔۔۔۔ اس سسٹم میں میرٹ کا مطلب ہے خواص تک رسائی اور ان آلہ کاروں کی جیب پری ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ اور پھر آکاس بیل کی طرح ملکی وسائل پر مسلط مجرمین کا یہ گروہ اوپر جاکر نسبتا ایک تنگ دائرہ میں چند روایتی سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ یہ سارے خواص وہ ہیں جن کا کوئی کام رکتا نہیں ۔۔۔ ہر ادارے میں ان کے گھسے ہوئے بندے ان کےلئے فرشتوں کا کام سرانجام دیتے ہیں ۔۔۔ تمام سرکاری ٹھیکوں اور پروجیکٹس میں ان کی کمیشنیں اور کک بیکس اور مال جمع کرنے کے لا تعداد اور غیر محدود وسائل ۔۔۔۔۔ مگر عمران خان اس نظام کیلئے زہر قاتل بن کر ابھرا ہے۔۔۔وہ نظام نو کا پیامبر ہے ۔۔۔ ایسا نظام جو عوام کیلئے ہو نہ کہ خواص کیئے ۔۔۔۔ جو نظام بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب و فرقہ تمام پاکستانیوں کو امن دے عدل دے انصاف دے تعلیم دے صحت کی سہولتیں دے ، روزگار دے اور عزت دے ۔۔۔ نظام کہن کے ڈسے ہوئے عوام اس کے ساتھ ہیں اور یہ چیز ان ظالموں کا سینہ شق کیئے دے رہی ہے ۔۔۔۔ یہ جو آج تمام سیاسی مہرے اپنے اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر اکیلی تحریک انصاف کے مقابلے میں بے شرمی اور ڈھٹائی کے ساتھ کھڑے ہیں تو اس کا واحد سبب یہی ہے کہ عمران خان نے ان سب کی دموں پر پائوں رکھ دیا ہے اور اب یہ سارے مل کر اپنے مافیائی سسٹم کو بچانے کیلئے آخری ہڑبونگ مچارہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ نظام کہن کے علمبردارو! اپنے نظام کو بچانے کی کوشش تم پر فرض ہے کہ اسی سے تمہاری عیاشی کے سارے بندوبست پیوستہ ہیں مگر تم نہیں جانتے کہ عمران خان کے لشکر میں تمہارے لئے نفرت کا جو لاوا ابل رہا ہے ۔۔۔ڈرو اس وقت سے کہ عوامی نفرت کا یہ لاوا تمہیں خس و خاشاک کی طرح بہالے جائے اور تم فریاد تک نہ کرسکو۔۔۔۔۔۔