سترہ وفاقی وزراءاور 9 وزرائے مملکت پر مشتمل وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 17 وفاقی وزراءاور 9 وزرائے مملکت پر مشتمل نو منتخب وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے کابینہ سے حلف لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں مسلح افواج کے سربراہانس سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وفاقی وزراءمیں اسحاق ڈار، چوہدری نثار، زاہد حامد، عبدالقادر بلوچ، شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر، پرویز رشید، خواجہ آصف، سردار یوسف، مرتضی جتوئی، ریاض پیرزادہ، برجیس طاہر، سعد رفیق، کامران مائیکل، احسن اقبال، صدرالدین راشدی اور سکندر بوسن شامل ہیں۔ وزرائے مملکت میں میاں بلیغ الرحمان، عثمان ابراہیم، خرم دستگیر، شیخ آفتاب، جام کمال، عبدالحکیم بلوچ، انوشہ رحمان، سائرہ افضل تارڑ اور پرامین الحسنات شامل ہیں۔
اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے سولہ وزراء اور نو وزرائے مملکت سے حلف لے لیا ہے۔ چوہدري نثارکو وزارت داخلہ مل گئي ہے جبکہ اسحاق ڈار خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔ سعد رفیق ریلوے کو سدھاریں گے۔۔۔ جبکہ خواجہ آصف پانی و بجلی کے وزیربن کر لوڈشیڈنگ سے لڑیں گے اور پرویزرشید اطلاعات و نشریات کی گدی سنبھالیں گے۔
چیلنجز بھی بہت ہیں اور عوام کی توقعات بھی میاں نواز شریف نے الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان بھی کر ہی دیا۔ چوہدری نثار امور داخلہ ، عبدالقادر بلوچ ریاست سرحدی امور، اسحاق ڈار خزانہ ۔ احسن اقبال منصوبہ بندی ترقیات، شاہد خاقان عباسی پیٹرولیم و قدرتی وسائل ۔ رانا تنویر امور کشمیر، غلام مرتضیٰ جتوئی صنعت و پیداوار، سعد رفیق ریلوے، خواجہ آصف پانی و بجلی ۔ زاہد حامد قانون و انصاف وپارلیمانی امور، کامران مائیکل اقلیتی امور ، اور پرویز رشید اطلاعات و نشریات کے وزیر ہوں گے ۔۔ سینیٹ سے 3 ارکان بھی وفاقی کابینہ میں شامل کئے گئے ۔۔ طارق فاطمی اور ثنااللہ زہری وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ شجاعت کو مشیر ہوا بازی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔۔ سرتاج عزیز قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر ہوں گے ۔۔ امیر مقام کو بھی وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب سے 19، سندھ سے3 ۔۔ بلوچستان سے2 اور خیبرپختونخوا سے ایک وزیرلیا گیا۔۔ سردار یوسف، سکندر بوسن، برجیس طاہر، صدر الدین راشدی بھی وزیر بن گئے ۔۔ وزرائے مملکت میں عبدالحکیم بلوچ، انوشہ رحمان، سائرہ افضل تارڑ، پیرامین حسنات ۔ بلیغ الرحمان، عثمان ابراہیم، خرم دستگیر، شیخ آفتاب اور جام کمال شامل ہیں
I thought cabinet would be a small one. Saad Rafiq was on a tv show and said there would be 10-12 member cabinet and now its 26 in one go. It's likely to increase after JUI and other allies join in.
Actual Minister is the Federal Minister (Wafaqi Wazeer). He has full powers. Wazir-e-Mamlikat or State Minister is the trainee wazeer/shadow minister or deputy wazeer with no powers unless the Federal Minister shares or delegates some of the powers to him/her. However both have equal protocol of the minister.
Actual Minister is the Federal Minister (Wafaqi Wazeer). He has full powers. Wazir-e-Mamlikat or State Minister is the trainee wazeer/shadow minister or deputy wazeer with no powers unless the Federal Minister shares or delegates some of the powers to him/her. However both have equal protocol of the minister.
In the strict sense of the term State Minister is supposed to be a junior minister which is to trained in government affairs.....but here your comments are true.
Allah he hafiz hy is qaum ka.. Or qaum deserve he yahi krti hy.. Jo qaum apnay qaaid k prime Minister ban'nay pay apna dukh bhala sakti hy us qaum k liye is sy bari badqismati kya ho gi k asal may in sab dukhon ka manb'ba to khud Mian Muhammad Nawaz Sharif hain.. Afsos aysy qaum tujh pay..