پاکستان میں علمی اور سیاسی خواندگی کی ابتری
اس نام نہاد سیاسی فورم پر جس کا نام سیاست ڈوٹ پی کے ہے، معذرت کے ساتھ ڈائیلاگ کا جو معیار ہے اس کو دیکھ کر لگتا ہے یہ قوم آئندہ 70 سال بھی اپنے موجودہ مسائل سے نہیں نکل پائے گی بلکہ خیال ہے کہ مسائل مزید گمبھیر ہو جائیں گے۔ ہاں اگر قدرت کی طرف سے کوئی کرشمہ ہو جائے اور کوئی مسیحا آسمان سے ڈائریکٹ لینڈ کر کے اس قوم کا راہنما بن جائے تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
پاکستانی عوام نے اپنے اپنے بھگت اور دیوتا بنا لئے ہیں۔ کوئی عمران خان کی اندھا دھند پوجا کر رہا ہے، کوئی نواز شریف کو اپنا مائی باپ سمجھتا ہے۔ کسی کو بھٹو ازم کے اندر بھگوان دکھتا ہے تو کسی کو سیاسی ملاّ، مہدی سے کم کی چیز نہیں لگتے۔
وجہ صاف اور واضح ہے، وہ ہے گھٹیا معیار تعلیم، ناجائز طریقوں سے (نقل کے ذریعے) امتحان پاس کرنا، جعلی ڈگریاں حاصل کرنا وغیرہ وغیرہ۔
ہزاروں طلباء میں بہ مشکل چند ہی ایسے ہوتے ہیں جو امتیازی مقام حاصل کر پاتے ہیں۔۔ اور وہ اس گلے سڑے نظام تعلیم کی وجہ سے پیدا نہیں ہوتے بلکہ خداداد صلاحیتوں مطلب گاڈ گفٹڈ کوالٹیز کے حامل ہوتے ہیں۔
تو ایسے ان پڑھ، اور پڑھے لکھے جاہل، ڈگری یافتہ احمق عوام کی قابل رحم حالت کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آئندہ 70 سالوں میں اس قوم کا کیا حال ہوگا۔
سر سید احمد خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے علی گڑھ تحریک چلائی، برصغیر کے مسلمانوں میں دینی و دنیوی علوم سیکھنے کا شوق پیدا کیا، عظیم قائدین پیدا کیے۔ سرسید کے کھینچے گئے خطوط پر آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام عمل میں آیا۔ یہاں تک کہ بیسویں صدی کے قابل ترین ذہین انسان، محمد علی جناح نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور وہ کر دکھایا جو جناح کے سوا کوئی بھی نہیں کر سکتا تھا۔
پاکستان کے عوام آج بھی اسی ابتری میں جی رہے ہیں جو انگریز کے نوآبادیاتی نظام میں برصغیر کے عوام کو لاحق تھی۔ ہمارے ہاں تعلیمی ادارے تو ہیں، مگر ان اداروں سے لیڈر پیدا نہیں ہوتے۔ لیڈر یا تو کسی وڈیرے کے گھر پیدا ہوتے ہیں جو برطانیہ کی آکسفرڈ یونیورسٹی کا تاج پہن کر خود کو دنیا کا قابل ترین انسان سمجھنے لگتا ہے (بھٹو)، یا کسی سرمایہ دار کے گھر (نواز)، یا پھر ہمارے سابقہ انگریز آقاؤں کی گود میں (عمران خان)۔

- Featured Thumbs
- http://media.salon.com/2015/07/jim_carrey2.jpg
Last edited: