کل ٹھنڈے ایئر کنڈیشنڈ محل کے باسی ہمارے نخریلے نرم و نازک وزیر اعظم کو اچانک خیال آیا کہ اوہو رمضان کا مہینہ ہے بجلی کے بغیر روزے رکھنا تو شائد ممکن ہو لیکن سارا دن اذیت ناک گرمی اور حبس میں افطار تک وقت کاٹنا ناممکن ہے
لہذا انہوں نے جانے کس کو مخاطب کرتے ہوے بجلی کی صورتحال بہتر بنانے کا آرڈر لگایا تھا
وزیراعظم کے اس آرڈر کا وہی حال ہوا جو فضل الرحمن کا قطر میں طالبان نے کیا تھا مولانا امریکی آرڈر پر بھاگم بھاگ قطر پنہچے لیکن وہاں طالبان نے کہا کہ "یہ کنگرو کی او لاد کون ہے ؟
صبح سے شام تک لوگ بجلی کے انتظار میں مرنے والے ہوجاتے ہیں پینے کو گرم پانی اورکھانے کو گرم ہوا اسی طرح کچھ عرصہ پہلے پارلیمنٹ نے یو ٹیوب کھولنے کی منظوری دی تھی لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوا لگتا ہے سرکاری بابو پارلیمنٹ کو کتے جتنی حیثیت دینے کو بھی آمادہ نہیں ہیں
اگر ایسا ہے تو پھر پارلیمنٹ پر کروڑوں ار بو ں رو پے بر با د کر نے کا فایدہ ؟
پرائیویٹ انرجی سیکٹر اتنا طاقتور مافیا بن چکا ہے کہ وہ سرکاری اہلکاروں کو رشوت دے کر بجلی پیدا کرنے کے منصوبے ناکام بنوا دیتے ہیں کالا باغ ڈیم کے بعد بھاشا ڈیم کو منسوخ کرانا انہی طاقتور حرامخور مافیا کا کام ہے یہ کمپنیاں بجلی بنانے کیلئے سستی گیس اور پٹرول لے کر آگے بیچ لیتے ہیں اور گورنمنٹ کو بجلی بنانے نہیں دیتے سرکاری اہلکاروں کو پیسہ لگا دیتے ہیں کیا عوام کو خود آگے بڑھ کر انکا دی اینڈ کرنا ہو گا ؟؟؟؟؟؟؟؟
کتنی جلدی جلدی میں لکھا ہے جاب کا تقاضا بھی یہی ہے کہ جلد کوی جواب دے کر اوپر رپورٹ کی جاۓ آپ کو کھا تھا کہ مجھے بھی کہیں ایڈجسٹ کروا دو پر آپ نے مذاق سمجھا اب دیکھو میں کیسے بدلے لے رہا ہوں ؟ رہی بات سنت کی تو اگر اس وقت بجلی ہوتی اور رسول اللہpbuhاسکے بغیر روزے رکھتے تب آپ ہمیں کہہ سکتے تھے کہ بجلی کے بغیر روزے رکھو اگر ہمارے لیڈرز بجلی کے بغیر ایک منٹ بھی رہتے ہوں تو میں پھر بھی چپ ہوجاتا
جناب تھوڑی انفورميشن سنتوں کے بارے ميں اپنی حکومتی ارکان کو بھی دے ديں۔ وہ حکمران ہيں۔ اپنے حکمرانوں کی ايما پر دوسرں پر تنقيد جائز ہے پر کبھی خود بھی ان کو اچھا مشورہ دے ديا کرو-
انسان اپنے آپ کو جن آسائشوں میں ڈھال لے وہ اس کا آدی ہو جاتا ہے ۔ بجلی آئے تو سو سال ہوئے ہیں ۔ کیا اس سے پہلے لوگ اسی طرح روتے پیٹتے تھے ؟
انڈیا میں روزانہ کی ایوریج بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ 6 سے 8 گھنٹے ہے ۔ جو مستقل ہے ۔ اور دیہاتوں اور چھوٹے شہروں میں 12 گھنٹے سے زیادہ۔ کیا وہاں کبھی ایسے احتجاج ہوا؟