Advertisement

نیتاجی،ملحد اور پلان سی

نیتاجی،ملحد اور پلان سی!


پورب کی جانب ایک ملک آباد ہے
جہاں ایک راجہ اپنے نو رتنوں کے ہمراہ امور سلطنت سرانجام دیتا تھا اسی دیس میں ایک نیتا

جی بھی تھے جنہیں یہ انداز حکمرانی ایک آنکھ نہ بھاتی تھی وہ رات دن اسی تپسیا میں رہتے


کسی طرح اور جیسے بھی ہو راجہ سے تخت وتاج چھین کر اور انہیں معزول کرکے خود راج پاٹ سنبھال لیا جائے اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے

کے لئے نیتا جی نے متعدد منصوبے


پلان ترتیب دئیے پہلے پہل توراجہ جی جن کی حق حکمرانی کو ہی نہیں تسلیم کرتے تھے اس


سے یہ فرمائش کی کہ فورا" راج گدی اس کے حوالے کی جائے ورنہ۔۔۔۔۔ راجہ جی نے ان کا


یہ مطالبہ حقارت سے ٹھکرا دیا بس پھر کیا تھا نیتا جی نے اپنے منصوبہ نمبر ایک پر عمل


کرتےہوئے اپنے حواریوں اور چیلوں کے ہمراہ راج نگر کی جانب چڑھائی کا اعلان کر دیا


اوردعوی'کیا کہ ان کے راج نگر کی جانب یلغار سے پہلے ہی راجہ اپنے نو رتنوں کے ہمراہ راج پاٹ تیاگ


کے پڑوسی دیس کی جانب فرار ہو جائے گا لیکن ایسا نہ ہو سکا نیتا جی اپنے لاؤ لشکر سمیت

راج نگر کی فصیل کے نیچے کئی ماہ پڑاؤ ڈالے اسی آشا میں رہے کہ ایک نہ ایک دن ان کا
پالن ہار اور جگت پتا اپنی انگلی کھڑی کر کے کوئی چمتکار دکھائے گا اور ان کی من کی آشا پوری ہو گی لیکن یہ بھی نہ ہو سکا نیتا جی نے مایوس ہو کر منصوبہ نمبر دو یعنی پلان بی پر
عمل کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی حواریوں کے ہمراہ راج محل پر قبضہ کرنے کے لئے راج
نگرکی فصیل پر چڑھ دوڑے مگر راجہ جی کے وفادار سپاہیوں نے ان یہ حملہ ناکام بنا کر انہیں کھدیڑ دیا

نیتا جی نے اپنے دونوں منصوبے یعنی پلان اےا وربی کی ناکامی کے بعد آجکل

منصوبہ نمبر تین پلان سی کا اعلان کیا ہے جس تحت نہ صرف راج نگر بلکہ دیس کے دوسرے اہم نگروں پرچڑہائی کرکے پوے دیس کوہی مفلوج کردیا جائے


راوی بیان کرتا ہے کہ اسی دیس میں ایک ملحد بھی رہتا تھا اب ملحد چاہے منکر خدا
ہو لیکن موت کی حقیقت پر قائل ہونا اس کی مجبوری ہے ایک روز اس ملحد نے اعلان کیا کہ
وہ وجود خدا کو اس شرط پرتسلیم کرے گا اگر خدا موت کا سلسلہ ہی ختم کردے کیونکہ موت
کے موجودہ سسٹم سے سارا انسانی سماج پریشان ہے اب ظاہر ہے اس کا یہ مطالبہ حقارت سے
ٹھکرائے جانے کے قابل تھا اب اس نے خدا کے سامنے اپنا ترمیم شدہ مطالبہ نمبر ایک پیش کیا

کہ اگرخدا کو موت مکمل طور پر ختم کرنا مقصود نہ ہوتو اموات میں کم از کم پچھتر فیصد کی کمی کر دی جائے یعنی آج اگر دس افراد مرتے ہیں تو کل سے محض اڑھائی افراد ہلاک ہوں جاہل کہیں کے ابے جس دیس میں قدرتی آفات(سیلاب،زلزلے) حادثات ،فرقہ واریت، دھشت
گردی،ٹارگٹ کلنگ وغیرہ کے باعث جگہ،جگہ موت کا رقص جاری ہووہاں شرح اموات میں


کمی ؟ اس مطالبہ کے رد کئے جانے کے بعد ملحد نے اپنا ترمیم شدہ مطالبہ نمبر دو خدا کے

سامنے پیش کیا کہ چلیں شرح اموات میں کمی ممکن نہ ہو تو کم از کم شرح پیدائش میں ہی پچھتر فیصد کمی کر دی جائے یعنی آج اگر دس بچے پیدا
ہوتے ہیں تو کل سے فقط اڑھائی بچے ہی پیدا ہوں اب بھلا اس احمق سے کوئی پوچھے جس دیس میں شرح پیدائش دنیا کے تمام


دیسوں میں سب سے زیادہ ہو وہاں پچھتر فیصد کمی کا مطالبہ ہے نہ نرا گاؤدی ! بہر حال اس مطالبہ کا بھی وہی حشر ہوا جو ہونا چاہئے تھا اب حال ہی میں اس نے اپنا ترمیم شدہ مطالبہ


نمبر تین یعنی پلان سی پیش کیا کہ اگر مزکورہ دو مطالبے قابل قبول نہ ہوں تو اوسط عمر میں

پچھتر فیصد اضافہ کیا جائے یعنی اگر آج انسان ستر سال کی عمر میں ٹیں بول جاتا ہو تووہ
آئیندہ 122 سال تک اس دنیا میں دندناتا پھرے

اب نیتا جی اور اس ناہنجار ملحد کے مطالبے نمبرتین

یعنی پلان سی کس قدر قابل قبول ہو سکتے ہیں اس امرپر ضرور روشنی ڈالئے گا شکریہ!​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
راجہ ماضی میں اپنے ہی ہاتھوں باقیوں کو پھلانگ کر سپاہ سالار بنانے والے کے ہاتھوں روتے روتے پڑوسی ملک بمعہ خاندان نکل لیا تھا اور پیچھے سپاہ سالار نے اسکے نمک خواروں کی حالت پتلی کر دی تھی اور اب کی دفع تو راجہ نے ایسا کام کیا ہے کہ شاید رونا چاہیں اور رو نہ پائیں


بھاڑے کے ٹٹوز پلانوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور نیتا جی راجہ اور اسکے نمک حلالوں کو روزانہ خون کے آنسوں رلا رہے ہیں اور کوئی جگہ نہ ملے تو یہاں آکر اہ و بقا بپا کر دیتے ہیں


ان دیہاڑی داروں سے جب کوئی پوچھے کہ نیتا جی کے جو مطالبات تھے چناؤ کے بعد کیا وہ جایز تھے یا نہیں تو پھر اپنی چھابڑی کہیں اور سجا لیتے ہیں کہ شاید یہاں دیہاڑی نہ بنے الٹا چتر ہی ملتے ہیں ​
 
Advertisement
Plan A, B and C

9k=
Z


on the other hand

9k=
Plan A
images

Plan B
images
Plan C
images
...
Plan Z
images
 
Last edited:
Re: Plan A, B and C

noon + ppp+ etc = ?????????????????????????//
 
بند کردو ، درگت بناؤ پھر بند کر دو ، چینل بند کر دو ، منہ بند کر دو ، جو باز نا آے اسے لفافہ لفافہ کہہ کر جینا دو بھر کر دو
ایک میہنہ اتنظار کروایا ، بڑے شوق سے پوچھا ؟ اب بولو ؟ اترا کر جواب دیا بند کر دو ، صبح قریشی بیدار ہوے ، بیچ میں بولے ، نہیں ذرا توقف ؟ پھر بند کر دو
دور کہیں اک جوگی بیٹھا ، اس نے پوچھا ، سول نافرمانی کتنی کی ؟ جو اب کہتے ہو ، کہ بند کر دو ، خود سے تھوڑا ہوا نہیں ، ہم سے کیوں کہتے ہو ، بہت ہوا بس اب بند کر دو
انتیس کو جعلی ڈگری والے کو گود لیتے ہو ، تیس کو چیخ چیخ کر کہتے ہو دھاندلی ، جعلسازی بند کر دو ، ہاں ہاں بند کر دو یہ کرامتیں بند کر دو ، شہر بند نا کرو ، تضاد بس کر دو ، تماش اب بند کر دو ،


ملحد کے پلان سی کی کامیابی کا امکان بہت کم ہے، نیتا سنتا نہیں ملحد چپ ہوتا نہیں ،
البتہ پلان ڈی کی رونمائ زیادہ ممکن ہے ، وہ ملحد ہی کیا ؟، جو ا سے ے / اے سے زی تک کا نورانی قاعدہ کم و بیش مزید چار سال نا پڑھے ،
:biggthumpup:تعلیم "بالغاں" ہے ، دل کی لگی ، رونق لگی رہے گی ، کہر چھٹنی نہیں ، مگر ؟ منہ کو لگی رفتہ رفتہ چھٹتی رہے گی ، دل کی لگی ، رونق لگی رہے گی ، آنکھ بند کر لو ، محفل لگی رہے گی ​
 
Advertisement
محترم خوش آمدید ۔ بڑے دن بعد آنا ہوا سب خیر تو ہے ؟ بہرحال خوب آئے ہیں۔ ہندی اردو کی آمیزش خوب کی۔ نیتا جی کا کردار ہندی کی آمیزش کے بغیر واضح نہیں ہو پاتا
 
واہ طاری صاحب آپ کا تبصرہ تو سونے پر سہاگہ ہو گیا

بند کردو ، درگت بناؤ پھر بند کر دو ، چینل بند کر دو ، منہ بند کر دو ، جو باز نا آے اسے لفافہ لفافہ کہہ کر جینا دو بھر کر دو
ایک میہنہ اتنظار کروایا ، بڑے شوق سے پوچھا ؟ اب بولو ؟ اترا کر جواب دیا بند کر دو ، صبح قریشی بیدار ہوے ، بیچ میں بولے ، نہیں ذرا توقف ؟ پھر بند کر دو
دور کہیں اک جوگی بیٹھا ، اس نے پوچھا ، سول نافرمانی کتنی کی ؟ جو اب کہتے ہو ، کہ بند کر دو ، خود سے تھوڑا ہوا نہیں ، ہم سے کیوں کہتے ہو ، بہت ہوا بس اب بند کر دو
انتیس کو جعلی ڈگری والے کو گود لیتے ہو ، تیس کو چیخ چیخ کر کہتے ہو دھاندلی ، جعلسازی بند کر دو ، ہاں ہاں بند کر دو یہ کرامتیں بند کر دو ، شہر بند نا کرو ، تضاد بس کر دو ، تماش اب بند کر دو ،


ملحد کے پلان سی کی کامیابی کا امکان بہت کم ہے، نیتا سنتا نہیں ملحد چپ ہوتا نہیں ،
البتہ پلان ڈی کی رونمائ زیادہ ممکن ہے ، وہ ملحد ہی کیا ؟، جو ا سے ے / اے سے زی تک کا نورانی قاعدہ کم و بیش مزید چار سال نا پڑھے ،
:biggthumpup:تعلیم "بالغاں" ہے ، دل کی لگی ، رونق لگی رہے گی ، کہر چھٹنی نہیں ، مگر ؟ منہ کو لگی رفتہ رفتہ چھٹتی رہے گی ، دل کی لگی ، رونق لگی رہے گی ، آنکھ بند کر لو ، محفل لگی رہے گی ​
 
Advertisement
واہ طاری صاحب آپ کا تبصرہ تو سونے پر سہاگہ ہو گیا


[hilar]واہ جی واہ ، موڈریٹر نے تھریڈز کو ایسے مرج کیا کہ ، کیا سے کیا ہو گیا ، ویسے اگر میں بھی مڈل پاس ہوتا تو بڑا ہو کر موڈریٹر بنتا
 
ظلم کا نظام کتنا چلے گا؟ ۔ ۔اس نظام کو چلانے والے بھی ظالم ہیں اور اس کی حمایت کرنے والے بھی ظالم ہیں۔ ۔روز قیامت کم از کم ظلم کے خلاف والے اتنا تو کہیں گے کہ مالک ہم نے کوشش کی۔ ۔ اور بس اللہ تعالی کو وہ کوشش ہی درکار ہے۔ ۔ فرعون، قارون اور شداد جیسے بھی گئے، صدام، قذافی، بھٹو، ضیاء جیسے بھی گئے۔ ۔ظلم کی چکی بڑی بے رحم ہوتی ہے۔ ۔ مظلوم کو تو پیستی ہے مگر ظالم کا انجام بھی یہی چکی دکھاتی ہے۔ خدا کے ہاں دیر ضرور ہوتی ہے مگر اندھیر کبھی نہیں ہوتا۔
 
بجا فرمایا ۔ یہ آج کوئ نرا ان پڑھ یا پھر نمل یونیورسٹی کا تعلیم یافتہ موڈیریٹر ہے جس نے یہ تھریڈ مرج کی ہے

[hilar]واہ جی واہ ، موڈریٹر نے تھریڈز کو ایسے مرج کیا کہ ، کیا سے کیا ہو گیا ، ویسے اگر میں بھی مڈل پاس ہوتا تو بڑا ہو کر موڈریٹر بنتا
 


جن لوگوں نے موجودہ روش انقلاب سے لاتعلقی کی وہ پرزور اصرار پر جہنم میں گھسیڑے جائیں گے ، کسی کو دجال کہہ دینے سے کوئی مہدی نہیں بن جاتا ، اور کسی کو فرعون کا لقب لگا دینے سے دوسرے کو مقام موسیٰ نہیں مل جاتا ، سیاست میں مذہبی اشاریے مذہبی جنون کا خاصہ تھا یا پھر آج کل کے بچہ لوگوں کے ہجوم کا دیباچہ
​
 
Advertisement
ہمارے سو کالڈ سینئر دانشور، لفظوں سے کھیلنا جن کا بائیں ہاتھ کا کام ہو ان سے بھلا لفاظی میں عمرانی بچہ پارٹی کیسے جیت سکتی ہے۔ ۔ جو عمرانی انقلاب کی حمایت نہیں کرتے تو ظلم کی چکی کے خلاف بھی نہیں جاتے۔ جو نہ یہاں ہے ناں وہاں ہے بلکہ گیٹ سے لٹکے دونوں طرف کا تماشہ دیکھتے اور تالیاں پیٹتے ہیں ۔ جو عمرانی بچہ پارٹی اور بیوقوف برگروں پر بھپتیاں کس کے مزے لیتے ہیں۔ مگر وہ اتنا نہیں سمجھتے کہ یہاں کسی کو موسی و ہاروں و مہدی ثابت نہیں کرنا۔ صرف ظلم کے نظام کے خلاف احتجاج کرنا ہے اور اس کو بدلنے کے لئے اپنی اپنی استظاعت کے مطابق کام کرنا ہے۔
 
سینئر دانشور اپنی خود ساختہ دانشوری اور لفاظی کرتے کرتے شاید بھول گئے کہ جوگی، نورانی، کرامتیں وغیرہ بھی مذہب سے جڑے الفاظ ہیں

میٹھا میٹھا یم یم کڑوا کڑوا اہ مایی گاڈ
​
:lol::lol::lol:​
 
فاطمہ جی لفظوں سے کھیلنے کا ہنر تو آپ بھی خوب جانتی ہیں اور خوب کچوکے لگاتی ہیں ۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
ویسے آپ کی عمرانی بچہ پارٹی والی اصطلاح پسند آئ ہے۔ اگر اجازت ہو تو مستعار لے سکتا ہوں ؟

ہمارے سو کالڈ سینئر دانشور، لفظوں سے کھیلنا جن کا بائیں ہاتھ کا کام ہو ان سے بھلا لفاظی میں عمرانی بچہ پارٹی کیسے جیت سکتی ہے۔ ۔ جو عمرانی انقلاب کی حمایت نہیں کرتے تو ظلم کی چکی کے خلاف بھی نہیں جاتے۔ جو نہ یہاں ہے ناں وہاں ہے بلکہ گیٹ سے لٹکے دونوں طرف کا تماشہ دیکھتے اور تالیاں پیٹتے ہیں ۔ جو عمرانی بچہ پارٹی اور بیوقوف برگروں پر بھپتیاں کس کے مزے لیتے ہیں۔ مگر وہ اتنا نہیں سمجھتے کہ یہاں کسی کو موسی و ہاروں و مہدی ثابت نہیں کرنا۔ صرف ظلم کے نظام کے خلاف احتجاج کرنا ہے اور اس کو بدلنے کے لئے اپنی اپنی استظاعت کے مطابق کام کرنا ہے۔
 
خدارا اب یہ نہ کہ دیجئے گا کے جوگی نورانی کراماتی اور اس قماش کی اصطلاحیں آپ کو صاحب انقلاب میں نظر آنی شروع ہو گئیں ہیں
ورنہ پیر عمران اللہ نیازی عرف بنی گالیہ والی سرکار نظرانے لینے بھی شروع کردینگی ؛ کم ہوتے ہوئے چندوں کے پیش نظر

سینئر دانشور اپنی خود ساختہ دانشوری اور لفاظی کرتے کرتے شاید بھول گئے کہ جوگی، نورانی، کرامتیں وغیرہ بھی مذہب سے جڑے الفاظ ہیں

میٹھا میٹھا یم یم کڑوا کڑوا اہ مایی گاڈ
​
:lol::lol::lol:​
 
خدارا اب یہ نہ کہ دیجئے گا کے جوگی نورانی کراماتی اور اس قماش کی اصطلاحیں آپ کو صاحب انقلاب میں نظر آنی شروع ہو گئیں ہیں
ورنہ پیر عمران اللہ نیازی عرف بنی گالیہ والی سرکار نظرانے لینے بھی شروع کردینگی ؛ کم ہوتے ہوئے چندوں کے پیش نظر

ہمارے لئے تو عمران خان فقط ایک انسان اور لیڈر سے زیادہ کچھ نہیں ہاں کچھ خارشی کتے جب اپنی خارش نہیں مٹا پاتے تو پھر عمران خان کو پیر، جوگی پتا نہیں کیا کیا بنا کر سکوں کا سامان کرتے ہیں میں خارشی کتوں کی بات کر رہا ہوں خدارا آپ اسے اپنی طرف نہ لیں


خارشی کتے کی اصطلاح مستعار لینے پر خارشی کتوں سے معذرت ​