- Joined
- Jul 12, 2014
- Posts
- 1,722
- Reaction score
- 5,100
- Points
- 113
نیتاجی،ملحد اور پلان سی!
پورب کی جانب ایک ملک آباد ہے
جہاں ایک راجہ اپنے نو رتنوں کے ہمراہ امور سلطنت سرانجام دیتا تھا اسی دیس میں ایک نیتا
جی بھی تھے جنہیں یہ انداز حکمرانی ایک آنکھ نہ بھاتی تھی وہ رات دن اسی تپسیا میں رہتے
کسی طرح اور جیسے بھی ہو راجہ سے تخت وتاج چھین کر اور انہیں معزول کرکے خود راج پاٹ سنبھال لیا جائے اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے
کے لئے نیتا جی نے متعدد منصوبے
پلان ترتیب دئیے پہلے پہل توراجہ جی جن کی حق حکمرانی کو ہی نہیں تسلیم کرتے تھے اس
سے یہ فرمائش کی کہ فورا" راج گدی اس کے حوالے کی جائے ورنہ۔۔۔۔۔ راجہ جی نے ان کا
یہ مطالبہ حقارت سے ٹھکرا دیا بس پھر کیا تھا نیتا جی نے اپنے منصوبہ نمبر ایک پر عمل
کرتےہوئے اپنے حواریوں اور چیلوں کے ہمراہ راج نگر کی جانب چڑھائی کا اعلان کر دیا
اوردعوی'کیا کہ ان کے راج نگر کی جانب یلغار سے پہلے ہی راجہ اپنے نو رتنوں کے ہمراہ راج پاٹ تیاگ
کے پڑوسی دیس کی جانب فرار ہو جائے گا لیکن ایسا نہ ہو سکا نیتا جی اپنے لاؤ لشکر سمیت
راج نگر کی فصیل کے نیچے کئی ماہ پڑاؤ ڈالے اسی آشا میں رہے کہ ایک نہ ایک دن ان کا
پالن ہار اور جگت پتا اپنی انگلی کھڑی کر کے کوئی چمتکار دکھائے گا اور ان کی من کی آشا پوری ہو گی لیکن یہ بھی نہ ہو سکا نیتا جی نے مایوس ہو کر منصوبہ نمبر دو یعنی پلان بی پر
عمل کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی حواریوں کے ہمراہ راج محل پر قبضہ کرنے کے لئے راج
نگرکی فصیل پر چڑھ دوڑے مگر راجہ جی کے وفادار سپاہیوں نے ان یہ حملہ ناکام بنا کر انہیں کھدیڑ دیا
نیتا جی نے اپنے دونوں منصوبے یعنی پلان اےا وربی کی ناکامی کے بعد آجکل
منصوبہ نمبر تین پلان سی کا اعلان کیا ہے جس تحت نہ صرف راج نگر بلکہ دیس کے دوسرے اہم نگروں پرچڑہائی کرکے پوے دیس کوہی مفلوج کردیا جائے
راوی بیان کرتا ہے کہ اسی دیس میں ایک ملحد بھی رہتا تھا اب ملحد چاہے منکر خدا
ہو لیکن موت کی حقیقت پر قائل ہونا اس کی مجبوری ہے ایک روز اس ملحد نے اعلان کیا کہ
وہ وجود خدا کو اس شرط پرتسلیم کرے گا اگر خدا موت کا سلسلہ ہی ختم کردے کیونکہ موت
کے موجودہ سسٹم سے سارا انسانی سماج پریشان ہے اب ظاہر ہے اس کا یہ مطالبہ حقارت سے
ٹھکرائے جانے کے قابل تھا اب اس نے خدا کے سامنے اپنا ترمیم شدہ مطالبہ نمبر ایک پیش کیا
کہ اگرخدا کو موت مکمل طور پر ختم کرنا مقصود نہ ہوتو اموات میں کم از کم پچھتر فیصد کی کمی کر دی جائے یعنی آج اگر دس افراد مرتے ہیں تو کل سے محض اڑھائی افراد ہلاک ہوں جاہل کہیں کے ابے جس دیس میں قدرتی آفات(سیلاب،زلزلے) حادثات ،فرقہ واریت، دھشت
گردی،ٹارگٹ کلنگ وغیرہ کے باعث جگہ،جگہ موت کا رقص جاری ہووہاں شرح اموات میں
کمی ؟ اس مطالبہ کے رد کئے جانے کے بعد ملحد نے اپنا ترمیم شدہ مطالبہ نمبر دو خدا کے
سامنے پیش کیا کہ چلیں شرح اموات میں کمی ممکن نہ ہو تو کم از کم شرح پیدائش میں ہی پچھتر فیصد کمی کر دی جائے یعنی آج اگر دس بچے پیدا
ہوتے ہیں تو کل سے فقط اڑھائی بچے ہی پیدا ہوں اب بھلا اس احمق سے کوئی پوچھے جس دیس میں شرح پیدائش دنیا کے تمام
دیسوں میں سب سے زیادہ ہو وہاں پچھتر فیصد کمی کا مطالبہ ہے نہ نرا گاؤدی ! بہر حال اس مطالبہ کا بھی وہی حشر ہوا جو ہونا چاہئے تھا اب حال ہی میں اس نے اپنا ترمیم شدہ مطالبہ
نمبر تین یعنی پلان سی پیش کیا کہ اگر مزکورہ دو مطالبے قابل قبول نہ ہوں تو اوسط عمر میں
پچھتر فیصد اضافہ کیا جائے یعنی اگر آج انسان ستر سال کی عمر میں ٹیں بول جاتا ہو تووہ
آئیندہ 122 سال تک اس دنیا میں دندناتا پھرے
اب نیتا جی اور اس ناہنجار ملحد کے مطالبے نمبرتین
یعنی پلان سی کس قدر قابل قبول ہو سکتے ہیں اس امرپر ضرور روشنی ڈالئے گا شکریہ!

- Featured Thumbs
- http://www.poincianacc.org/media/Images/2012_PlanC.jpg
Last edited by a moderator: