- Joined
- Jun 13, 2015
- Posts
- 15,129
- Reaction score
- 52,625
- Points
- 113
ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم عمران خان کے ایمان پر آئے روز نیا فتوی صادر کرتی ہے۔ کبھی قادیانی،کبھی گوہر شاہی، کبھی مرتد، کبھی طالبان کا حامی اور کبھی مغربی کلچر عام کرنیوالا یہودی لابی۔ آج عائشہ گلالئی نے بھی عمران خان پر مغربی کلچر کے فروغ کا الزام لگایا، یہی خاتون چند روز قبل عمران خان کو طالبان سے ملا رہی تھیں۔ یہ بے بنیاد الزام تو اسی تضاد پر دم توڑ جاتا ہے۔ خیر ایسے بے تُکے الزامات تو ماضی میں بھی لگتے رہے، مگر وہ عمران خان کی سیاست کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔ عمران خان نے کبھی خُود کو پارسا بنا کر پیش نہیں کیا، وہ اپنی ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں، یہ بھی کہتے ہیں کہ اُن میں ایمان کافی دیر سے آیا۔ اس سب کے باوجود ان کے مخالفین ذاتی زندگی کی برائیوں کو نمایاں کرتے ہیں تا کہ کوئی سیاست مل سکے۔
دوسری طرف حالیہ نوازشریف کا دورہ سعودی عرب، جو دراصل ڈرامہ سیریل کیوں نکالا مجھے کا ہی اگلا سین تھا۔ وہ سعودی حکام کو کسی این آر او کے لیے راضی کرنا چاہتے ہیں۔ بہرحال انھوں نے وہاں عمرے کی ادائیگی بھی کی اور ہمیشہ کی طرح مریم نواز نے ٹویٹر پر انکی تصوریریں ڈال کر عمرہ کیش کروانے کی بھی پوری کوشش کی۔ مریم نواز خود بھی ہمیں ہاتھ میں تسبیح تھامے دکھائی دی تھیں اور جیو نیوز بریکنگ نیوز چلاتا رہا کہ موصوفہ عدالت میں ذکر کر رہی ہیں۔
سیاستدانوں کا صرف ووٹ بٹورنے کے لیے اسلام کا سیاسی استعمال کرنا تو قابل مذمت ہے ہی مگر، یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے، کیا کسی ذمہ دار انسان کو چانچنے کا پیمانہ یہی ہے کہ دیکھا جائے وہ کتنی نمازیں پڑھتا ہے، کتنے روزے رکھتا ہے، داڑھی کتنی لمبی ہے، سال میں کتنی بار عمرہ کرتا ہے یا سر پہ ٹوپی ہے؟ کیا ایک حُکمران، ایک رہنماء، ایک سیاستدان یا عوامی عہدیدار سے اسلام صرف انہی چند چیزوں کا تقاضا کرتا ہے؟
حقیقت تو یہ ہے کہ عبادات کسی بھی شخص کا ذاتی فعل ہیں۔ اس کے برعکس وہ تمام معاملات جن کا تعلق حقوق العباد اور کسی ذمہ داری کا نگہبان ہونے سے ہے، ان میں ہر شخص جوابدہ ہے۔ بطور قوم بھی ہمیں کسی رہنماء کو اس کی ظاہری عبادت پر نہیں بلکہ اجتماعی معاملات میں اس کے طرز عمل سے پرکھنا ہے۔
بطور اسلامی رہنماء یا حکمران اگر ہم عمران خان یا نوازشریف کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں تو۔۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان کی طرز حکومت کا جائزہ لیں۔ اسلام نے مدینہ کی ریاست کا جو تصور ہمیں دیا ہے، اُس میں عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت اولین ترجیح ہے، ہر شہری کے برابر حقوق، اُس کے جان، مال اور عزت کا تحفظ، اس سے لیے گئے ٹیکس کا جائز استعمال، حکومتی معاملات میں صداقت، شفافیت، مشاورت اور ایمانداری نمایاں ملتے ہیں۔
عمران خان صوم و صلات کا پابند ہو، تہجد گزار، سال کے آدھے ماہ نفلی روزے رکھے، ہر ماہ عمرہ کے لیے جائے، مگر اس کے ملک کے عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہوں، غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے عوام خودسوزی کر رہے ہوں، تعلیم، صحت، پولیس، ریلوے اور پی آئی اے سمیت تمام ادارے بدحال ہوں، مُلکی معیشت تباہی کے دہانے کھڑی ہو اور قومی سالمیت پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہوں تو عمران خان کو ہر گز اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا حکمران نہیں کہا جا سکتا۔
بینعہ نوازشریف سال میں دو بار عمرہ پر جا کے ہاتھ اٹھائے نہ بھی دکھائی دیتا ہو، جینز شرٹ پہنے، تصاویر دیوار چین سے بھی کھینچوائے، اسکی بیٹی ہاتھ میں تسبیح کی بجائے میک اپ بوکس لیے گھومے، داماد مذہبی تحریک چلانے کے بجائے شوبز میں بھی ہو یا سمدھی داڑھی کی بجائے کلین شیو بھی ہو۔ مگر عوام تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہوں، معاشرے کا ہر پسا ہوا طبقہ ریاستی کفالت میں ہو، اداروں میں تقرریاں میرٹ پہ ہوتی ہوں، رشوت، کرپشن اور سفارش کی روک تھام کے لیے اقدامات ہوتے ہوں، عوامی ٹیکس کا درست استعمال ہو، اشرافیہ عیاشیوں کی بجائے کفایت کاری کرتے ہوں، ٹیکس کے پیسوں کو ایمانداری سے خرچ کیا جاتا ہو اور بطور حکمران از خود بھی نوازشریف نے کبھی عوام سے جھوٹ نہ بولا ہو، ایک پیسا بھی ملک سے باہر نہ منتقل کیا ہو، اقربا پروری کا خیال تک نہ آیا ہو، اس کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہ ہو ۔۔ تو نوازشریف کو ہم اسلامی تعلیمات کے عین مطابق عظیم اسلامی حکمران کہہ سمجھ سکتے ہیں۔۔
:)
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/xEa2vme.jpg





