تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق صوبائی کابینہ 15 وزرا پر مشتمل ہوگی
صوبائی اسمبلی میں اس وقت تحریک انصاف کے 35، جمعیت علمائے اسلام(ف) کے 13، مسلم لیگ (ن) کے 12 اور قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کے 7،7 ارکان شامل ہیں جب کہ دیگر آزاد اورکچھ دیگر جماعتوں کے ارکان بھی ہیں۔ فوٹو ایکسپریس نیوز
پشاور: خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی،اورعوامی جمہوری اتحاد میں معاملات طے پاگئے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان آج کردیا جائے گا۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لئے جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی اورعوامی جمہوری اتحاد کے تحریک انصاف سے معاملات طے پاگئے ہیں جبکہ 7 آزاد ارکان نے بھی تحریک انصاف کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، جس کے بعد صوبے میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کو عددی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔
تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق صوبائی کابینہ 15 وزرا پر مشتمل ہوگی، قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کے دو، دو وزیر ہوں گے، تحریک انصاف کے محمود جان اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کا تعلق قومی وطن پارٹی سے ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کا مشیر جماعت اسلامی سے ہوگا۔ صوبائی اسمبلی میں اس وقت تحریک انصاف کے 35، جمعیت علمائے اسلام(ف) کے 13، مسلم لیگ (ن) کے 12 اور قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کے 7،7 ارکان شامل ہیں جبکہ اسمبلی میں آزاد ارکان کی تعداد 14 ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے 5، پیپلزپارٹی کے 3، عوامی جمہوری تحریک کے 3 اور آل پاکستان مسلم لیگ کا ایک نمائندہ بھی اسمبلی میں موجود ہے۔
Main mazhar warraich .murshad paak numan warraich.murshad too mazak main kehta Hun mujy se 10 sal wade hen our yaha Japan main bi mujy se purani hen kafi purane too hamari baht achi dosti ay dosti Bahi Jesi hay Wesy murshad is ley bi kehta Hun ke wo un ki nazar har news par talk show par ruzana 10h too net par bethte hen.too app apna kuch batana pacand karo gey
The Party Leadership thought seriously on bringing up a younger CM but after taking the whole situation and available young candidates in view, it became quite clear that right now it's not possible and not in the welfare of people to do that..
As the main thing is not 'being young or old' for the CMship, the main thing is being 'CLEAN and HONEST' man...and I'm sure Pervaiz Khattak qualifies on these lines....Even while he was a minister, he never used the govt. vehicles, never had any security or protocol, never took any loan from banks.