پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہو گا، وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور

ali-amin-ganda-pur-on-pdm2-sheabz.jpg


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکیخلاف آڈیولیکس کیس کی سماعت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد سیشن کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی۔

وزیراعلی کےپی علی امین گنڈا پورکا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا،اس سے شریف فیملی کی معیشت توٹھیک ہو جائےگی لیکن پاکستان کی نہیں,ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کی ہے،اس دوران صحافی نے سوال کیا،کہاجاتا ہےکہ محسن نقوی اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف ہے؟جس کے جواب میں انہوں نےکہا یہ بات محسن نقوی اورشہباز شریف سے پوچھیں کہ ان کا اختلاف ہے یا نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو کے تجربے سے شریف فیملی کی معیشت ٹھیک ہوگی، ملک کی نہیں,
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا، شریف فیملی کی معیشت تو ٹھیک ہوجائے گی لیکن پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں ہو گی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی،ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفورکاکڑ نےفرد جرم آئندہ تاریخ تک مؤخرکرتے ہوئے،وزیراعلی کےپی کوحاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی,وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کےخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

وکیل کے مطابق آج فرد جرم عائد ہونا تھی تاہم عدالت نے فرد جرم آئندہ تاریخ 25 مئی تک مؤخر کردی,وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

https://twitter.com/x/status/1784179605789663582
 
Last edited by a moderator: