سائنس اور ٹیک

بجلی کی بچت کے لئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، آئندہ سیزن میں صرف منظور شدہ پنکھے بیچے جا سکیں گے، کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کا ایس آر او جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کا ایس آر او جاری کردیا ہے، آئندہ گرمیوں میں ملک بھر میں صرف وزارت سائنس کی جانب سے منظور شدہ پنکھے فروخت ہوں گے۔ اس ضمن میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں اس وقت 10 کروڑ پنکھے استعمال ہو رہے...
انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہوگئی، خرابی دور کرنے کی کوشش جاری ہے لیکن بحالی میں ہفتوں لگنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیر سمندرایس ایم ڈبلیو4 کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کیبل سروس کی رفتار کم ہوگئی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کیبل کی خرابی کی تصدیق کر دی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں جاری بیان میں کہا کہ یہ کیبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) آپریٹ کرتی ہے...
دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کی جانب سے پاکستان میں 31 ملین امریکی ڈالر (5 اعشاریہ 52 بلین روپے) کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عالمی ٹیلی کام کمپنی ایرکسن نے پاکستان میں 31؍ ملین ڈالر (تقریباً ساڑھے 5 ارب پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری کی ہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین احق کی ایرکسن مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ اور ایرکسن پاکستان کے چیئرپرسن نیلسن ایکو کے ساتھ ملاقات...
فرانسیسی کار ساز کمپنی پیجو جسے فرنچ تلفظ میں پوژو کہا جاتا ہے اس کی مقامی سطح پر کراچی میں تیار ہونے والی پہلی ایس یو وی کی کھیپ پورٹ قاسم کراچی اسمبلی لائن سے نکلتی ہوئے نظر آئی ہے جس کا مطلب ہے کہ کمپنی بروقت اپنے یونٹس کی ڈیلیوری کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ پیجو پاکستان میں لکی موٹر کمپنی کے اشتراک سے مقامی مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہے۔ یہ وہی کمپنی ہے جس نے پاکستان میں "کیا" کمپنی کی کاروں کو متعارف کرایا اور وہ اب پاکستان کی گاڑیوں کی انڈسٹری میں ایک کامیاب کمپنی ثابت ہوئی ہے۔ خیال...
2021 میں موبائل صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے استعمال میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ رواں برس سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس میں سے زیادہ تر کا سوشل میڈیا ایپس ہیں، جو مختلف اسٹورز میں مختلف ہیں۔ ایپلی کیشنز کی ڈاؤن لوڈنگ کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ ایپ فگرز کے مطابق 2021 میں سب سے زیادہ جس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا وہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک ہے۔ اس سال میں ٹک ٹاک کو 58 کروڑ 60 لاکھ سے زائد نئے صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔ ٹک ٹاک کے بعد جس ایپ کو...
ٹک ٹاک نے گوگل کو شکست دے کر دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ترین ویب سائٹ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ تفصیلات کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے جاری رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ کلاؤڈ فلیئر نے اپنی حالیہ پوسٹ میں بتایا یے کہ 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز ٹک ٹاک نے گوگل سے چھین لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کاڈومین ( ویب ایڈریس) گوگل کو مات دے کردنیا بھر میں صف اول ہوگیا ہے۔ مقبول ترین ویب...
دنیا کے پہلے ایس ایم ایس جس میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کی مبارکباد "میری کرسمس" دی گئی تھی نیلام کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپرٹ کے مطابق موجودہ دور میں ڈیجیٹل دنیا کی تاریخی چیزیں بطور نوادرات نیلام ہورہی ہیں، اسی دوران دنیا کے پہلے ایس ایم ایس کو بھی 2کروڑ15 لاکھ روپے میں نیلام کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نیلامی پیرس کے ایک آکشن ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر دی گئی مبارکباد کے ایس ایم ایس کو ایک لاکھ 7...
عوام ہوجائیں تیار، مہنگائی کا ایک اور بم گرنے والا ہے، ملک بھر میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس مہنگی ہونے کا امکان ، وفاقی حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکس نہ بڑھانے کے فیصلے سے بھی یوٹرن لے لیا۔ منی بجٹ میں ٹیلی کام سروسز پر ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے،ٹیلی کام سروسز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا امکان ہے، حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع ٹیلی کام سیکٹر کا کہنا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھنے سے پاکستان میں ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ...
روسی عدالت کی جانب سے فیس بک اور ٹیلی گرام پر لاکھوں ڈالر کا جرمانہ کردیا،فیس بک اور ٹیلی گرام نے جرمانہ ادا کردیا عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی عدالت کی جانب سے غیر قانونی مواد ہٹانے میں ناکامی پر فیس بک پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا جس پر میٹا گروپ نے روس کو 17 ملین روبل کا جرمانہ ادا کردیا۔ موبائل میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے بھی روس کو 15 ملین روبل جرمانے کی رقم ادا کی ہے۔ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھاری جرمانہ ادا کرنے کے باوجود فیس بک کو ممکنہ طور پر ایک اور بڑے جرمانے کا خطرہ...
دنیا کی مشہور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کے شریک بانی اور سی ای او کے استعفیٰ کے بعد یہ عہدہ بھی بھارتی نژاد آئی ٹی ایکسپرٹس کے پاس آگیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آئی ٹی ایکسپرٹس گوگل، آئی ابی ایم اور مائیکروسافٹ کے بعد اب ٹویٹر کا اعلی عہدہ بھی بھارتی آئی ٹی ایکسپرٹس کے پاس آگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹویٹر کے بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر(سی ای او )جیک ڈورسی نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ جیک ڈورسی نے ٹویٹر پر اپنے استعفے کی نقل شیئر کرتے ہوئے کہا...
دنیا بھر میں واٹس ایپ کا استعمال تیزی سے جاری ہے، یہی وجہ ہے واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولت کیلئے نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں، اس بار واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کیلئے بہترین فیچر معتارف کروادیا۔ اب صارفین واٹس ایپ پر اپنی مرضی کی تصویر کو اسٹیکر بناسکتے ہیں، لیکن اس سہولت سے صرف ڈیسک ٹاپ صارفین مستفید ہوسکیں گے،جس سے صارفین اپنی مرضی کی تصویر کو پی این جی اسٹیکر بنا سکتے ہیں۔ اسکا طریقہ کار انتہائی سادہ ہے ، سب سے پہلے وٹس ایپ اوپن کرنا ہوگا، اسکے بعد چیٹ ونڈوز میں...
پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ گفتگو کے آڈیو کلپ کی جانچ کرنے والی کمپنی کے سی ای او اینڈریو گیریٹ کا کہنا ہے کہ اگر کسی آڈیو کو اپنے طریقے سے ریکارڈ کر لیں اور اس کو دوبارہ کسی دوسری ڈیوائس پر ریکارڈ کریں تو بعد میں ہونے والی ریکارڈنگ اصل ہی لگے گی۔ گیریٹ ڈسکوری امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک کمپنی ہے جو موبائل، آڈیو اور ویڈیو کلپس پر فرانزک کا کام کرتی ہے۔ اس کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو گیریٹ نے کہا کہ ہم تکنیکی لوگ ہیں جن کا کام فرانزک چھان بین ہے ہمارا پاکستان کی سیاست سے...
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک معاشرے کیلئے نقصان دہ ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی این این نے فیس بک کے حوالے سے امریکہ میں ایک سروے کیا اور لوگوں سے سوال کیا کہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ نے معاشرے پر کیا اثر ڈالا ہے؟ سروے میں شریک افراد میں سے 76فیصد نے رائے دی کہ فیس بک معاشرے کیلئےنقصان دہ ثابت ہورہی ہے، جبکہ 11 فیصد نے اسے فائدہ مند قرار دیا ۔ 13 فیصد کا کہنا تھا کہ فیس بک کا معاشرے کے اچھے یا برا بننے میں...
گاڑیوں کی مارکیٹ سے مصدقہ خبریں دینے والے ادارے پاک وہیلز کے مطابق لوکل مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کے ٹریںڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے سوزوکی پاکستان نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر 2021 سے ہوگا۔ آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 61 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 11لاکھ 13ہزار روپے سے بڑھ کر 12لاکھ 74 ہزار روپے ہو چکی ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 13لاکھ 35ہزار روپے سے بڑھ کر 15لاکھ 80ہزار روپے ہو چکی ہے یعنی گاڑی کی قیمت...
سوزوکی کمپنی نے کی ایک اور 'سستی' گاڑی متعارف کروا دی، کمپنی نے اپنی گاڑی سیلیریو کا اپ ڈیٹڈ مگر قدرے سستا ورژن متعارف کرادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی نے اپنی نئی گاڑی سیلیریو کو بھارت میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے، جبکہ پاکستان میں سوزوکی کی یہ گاڑی الٹس کے نام سے تیار کی جاتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے نئی سیکنڈ جنریشن سیلیریو کے 4 مختلف ورژنز پیش کئے گئے ہیں جن میں ایل ایکس آئی، وی ایکس آئی، زی ایکس آئی اور زی ایکس آئی پلس شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق گاڑی میں متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں،...
پاکستانی فری لانسرز نے آئی ٹی کے شعبے میں کروڑوں ڈالر کما کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں پاکستانی فری لانسرز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے آئی ٹی کے شعبے میں 10 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز کما کر نیا ریکارڈ بنایا ہے، گزشتہ برس اس عرصے میں فری لانسرز نے8 کروڑ72 لاکھ ڈالرز کمائے تھے۔ امین الحق نے مزید کہا...
چین کی سمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی Xiaomi (شاؤمی) آئندہ سال کے آغاز سے پاکستان میں موبائل بنانا شروع کر دے گی۔ اس مقصد کیلئے کمپنی نے پاکستان کی مقامی پارٹنر ایئرلنک کمپنی سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت جنوری 2022 میں شاؤمی پاکستان میں اپنے موبائل فونز کی اسمبلنگ شروع کر دے گی۔ اس حوالے سے ایئرلنک کمیونیکیشن لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دستاویز جمع کرائی ہیں جس کے مطابق شاؤمی آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کے اندر اپنی موبائل فون اسمبلنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس معاہدے کے مطابق...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے صارفین کی سہولیت کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے صارف دوست کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم موبائل ایپلیکیشن صارفین کیلئے مزید سہولیات بڑھانے اور پی ٹی اے کی ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایات درج کرانے میں آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے متعارف کروائی ہے،یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس یعنی ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔ صارفین ٹیلی کام سروسز، موبائل رجسٹریشن، ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم، ویب مواد کی رپورٹنگ...
ٹک ٹاک ہزاروں لوگوں کی کمائی کا ذریعہ ہے، پی ٹی اے ٹیلنٹ کو خراب کر رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر عدالت کو مطمئن کریں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ ٹک ٹاک کا پلیٹ فارم ہزاروں لوگوں کی کمائی کا ذریعہ ہے ایسے تو پی ٹی اے نہ صرف ٹک ٹاک بلکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی بند کر رہا ہے۔ عدالت ان لوگوں کو دیکھ...
دنیا کی آئی ٹی کمپنی گوگل نے اپنا ویب براؤزر 'کروم' استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کردیا ہے۔ خبررساں ادارے ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے کروم استعمال کرنےو الے صارفین کو ایک سائبر حملے کے خدشے کے پیش نظر خبردار کیا ہے اور ساتھ ہی اضافی سیکیورٹی اور فیچرز کے نئے ورژن پر اپ ڈیٹ کرنے کی تجویز بھی دیدی ہے۔ رپورٹ میں امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گوگل نے کروم استعمال کرنے والے صارفین کو ایک وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کروم پر خطرناک سائبر...