جسٹس یحییٰ آفریدی کا 6 ججز کے خط پر سماعت سے انکار، فل کورٹ کا عندیہ

battery low

Minister (2k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1785241343972819236
جسٹس یحییٰ آفریدی کا 6 ججز کے خط پر سماعت سے انکار، میں عندیہ دیتا ہوں کہ آئندہ سماعت فل کورٹ کریگی، سماعت ملتوی کر رہے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

جسٹس یحیی آفریدی نے سماعت سے انکار کردیا ہے، وہ انکار کوئی عام انکار نہیں انہوں نے اس کی وجوہات دی ہیں ،شاید آئندہ سماعت فل کورٹ کریگی،ہم اس کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

کمرہ عدالت میں بہت زیادہ رش ہے، کوئی اگر کراس ٹاک کریگا تو وہ عدالت سے چلا جائے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

عدالت میں مداخلت اندر، باہر ، انٹیلیجنس ایجنسیز سمیت سوشل میڈیا اور فیملی سے بھی ہو سکتی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

6 ججوں کے خط پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت شروع، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لاجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔۔!!

بریکنگ ! جسٹس اطہر من اللہ نے چھ ججز کے خط پر تمام ہائیکورٹس کی تجاویز کو بھی چارج شیٹ قرار دیدیا !

اٹارنی جنرل صاحب کیا آپ نے ہائی کورٹ کی بھیجی گئی تجاویز پڑھی ہیں۔ چیف جسٹس

ابھی میں نے تجاویز نہیں پڑھی۔ اٹارنی جنرل
یہ صرف تجاویز یا سفارشات نہیں بلکہ چارج شیٹ ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ماضی کی مثالوں پر جسٹس اطہر من اللہ کے جوابی ریمارکس

اگر اندرونی مداخلت ہورہی ہے تو اسے روکنا بھی ہمارا کام ہے، لیکن جو اسلام آباد ہائیکورٹ کے کے ججز نے لکھا ہے وہ ایگزیکٹو کی مداخلت ہے، اور کیا ہمیں نظر نہیں آرہا ہے کہ اسلام ااباد ہائیکورٹ کے ججز کا پرائیوٹ ڈیٹا منظر عام پر لایا گیا جو جرم ہے۔

اندرونی مداخلت کا مسئلہ حل کرنا ہمارا کام ہے لیکن بیرونی مداخلت سے جج کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کا کام ہے، اطہر من اللہ

چیف جسٹس کا جسٹس منصور علی کے ریمارکس پر طویل ریمارکس

یہ اب اوپن سیکریٹ ہے کہ عدلیہ کے کام میں مداخلت ہورہی ہے، جسٹس منصور علی شاہ

کیا ماضی میں عدلیہ میں مداخلت نہیں ہوتی رہی، کیا ججز کو عدلیہ کے اندر سے مداخلت نہیں ہورہی؟ اگر کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ اوپن سیکریٹ ہے تو وہ مثالیں دیں، کیا میں مثالیں دوں کہ ماضی میں کیا کیا ہوتا رہا؟ رجسٹرار ججوں کو کال کر کے مداخلت کرتے ہیں، کیامیں گواہ پیش کروں، قاضی فائز عیسی

قاضی فائز عیسی نے پہلے کہا کہ میں اپنے دور کا ذمہ دار ہوں، پھر جسٹس منصور علی شاہ کو جواب دیتے ہوئے عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی بنانے کی مثالیں بھی دیں !!!



https://twitter.com/x/status/1785282210842693835
https://twitter.com/x/status/1785304085157097834
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

یہ قاضی کسی کو کیا انصاف فراہم کرے گا . اسکو تو خود ہر کسی سے لڑنے مرنے سے ہی فرصت نہیں ہے . چھ مہینے سے ہر بات اپنے سے پہلے چیف جسٹس صاحبان پر ڈال دو بس . سالے تُو اپنا بتا کہ تُو نے محلے کی عورتوں کی طرح سوائے طعنے مارنے اور سائلوں، وکیلوں اور ججوں کو بے آبرو کرنے کے اور کِیا ہی کیا ہے؟؟؟

کام کا نہ کاج کا دشمن اناج کا
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)

یہ قاضی کسی کو کیا انصاف فراہم کرے گا . اسکو تو خود ہر کسی سے لڑنے مرنے سے ہی فرصت نہیں ہے . چھ مہینے سے ہر بات اپنے سے پہلے چیف جسٹس صاحبان پر ڈال دو بس . سالے تُو اپنا بتا کہ تُو نے محلے کی عورتوں کی طرح سوائے طعنے مارنے اور سائلوں، وکیلوں اور ججوں کو بے آبرو کرنے کے اور کِیا ہی کیا ہے؟؟؟

کام کا نہ کاج کا دشمن اناج کا
Sara extension ka maumla hay, sub issi kam par lagay hain. Pakistan jaiye bhadrr main.