اسی سے ان مولویوں کی پستی اور گھٹیا پن کا اندازہ لگا لیجیے کہ یہ اپنی پیٹ کے لئے حلوے جیسی معمولی چیز کے دفاع کے لئے بھی اسلام اور رسول اللہﷺ کا نام استعمال کرتے ہیں اور لوگوں کو جذباتی طور پر بلیک میل کرتے ہیں، اپنے ذرا ذرا سے مفاد کے لئے اسلام کا ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں، کیا اس سے بڑی اسلام کی توہین کوئی اور ہوسکتی ہے، اگر حقیقت کی نظر سے جائزہ لیا جائے تو آج اسلام کا سب سے بڑا دشمن یہ مولوی ہے، اس مولوی کا ہر عمل، ہر قول لوگوں کو اسلام سے دور کررہا ہے۔۔ قرآن اور اسلام میں تو مولوی کا ذکر تک نہیں اور یہ مخلوق خود کو قرآن اور اسلام کا ٹھیکیدار بنائے بیٹھی ہے۔۔ قوم اگر اب بھی نہ سمجھی تو پھر اس قوم اور اسلام کا اللہ ہی حافظ ہے۔۔۔