یہ زمیںی حقائق ہیں یا زبانی جمع خرچ جو پاکستان ہی کو "ہمیشہ" محکوم ثابت کرتے ہیں، کی ان تجزیہ نگاروں کی تبصروں کا مقصد و محور صرف اسی پر ہی اکتفا کرتا ہے کہ پاکستان کی کمزوریاں ہی منظر عام پر لائیں
کہاں سے یہ "عظیم" علم انہوں نے حاصل کیا، کیونکہ جو علم مغرب میں پڑھایا جاتا ہے اس میں بھی اس التزام کیا جاتا ہے کہ تصویر کے ہر رخ پر نظر رکھی جائی اور پھر اس کا پوزیشن انالسس کیا جائے، ان مغرب زادوں سے التماس ہے کہ برائے کرم اس میں تو ڈنڈی نہ ماریں، باقی تو ہر معاملے میں مغرب کی اندھا دھند تقلید کی جاتی ہے مگر اس معاملے میں نہ جانے کیوں تقلید ان کی طبعیت پر گراں گزرتی ہے
جہاں تک چین کی بات ہے تو ناومی کلین کا لکھا ڈاکومنٹ "شاک ڈاکٹرائین" ہی اٹھا کر پڑھ لیں تو انہیں سمجھ آ جائے گی کہ جو "ترقی" پاکستان کے علاوہ ساری دنیا میں "پھلتی پھولتی" نظر آرہی ہے وہ درحقیقت سونا ہے کہ خام، اسی طرح ناومی وولف کا لکھا "انڈ آف امریکہ" ہی کبھی دیکھ لیں جوبیان کرتا ہے کس طرح قومیں جن ستوروں پر عمل پیرا ہوکر اپنے انجام کو پہنچی ان پر کس تیزی سے امریکہ گامزن ہے
اگر ویلا زمینی حقائق بیان کرنا شروع کرے تو شاید لسٹ طویل ہو جائے مگر ان کا کیا کرے جو عزم مصمم کر چکے ہیں کہ وہ محکوم ہی رہنا پسند کریں گے
علامہ نے بھی خوب کہا تھا
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت بدلنے کا