- Joined
- May 26, 2010
- Posts
- 1,359
- Reaction score
- 1,082
- Points
- 173
ایک دودھ کی بڑی گاڑی میں دو بوری یوریا کیمیکل اور گنداپانی استعمال کیا جاتا ہے جو صحت کے لئے نہایت مضر ہے ،مافیا نے پٹرول پمپوں پر اپنے اڈے بنالئے ٹھنڈا ہونے پردودھ گاڑھا ہو جاتا ہے اور چوبیس گھنٹہ سے زیادہ وقت نہیں نکال سکتا ،دکاندار بچ جانے والے دودھ کی رس ملائی ، پنیر ، کھیر ، برفی بنا کر فروخت کر دیتے ہیں لاہور (محمد شا ہد چوہدری )لاہور سمیت پنجاب بھر میں یوریا ، گنداپانی مکس کر کے دودھ کی فروخت ،محکمہ صحت نے فروخت ہونے والے دودھ کو انسانی صحت کیلئے زہر قرار دیدیا ۔یوریا اور گندے پانی ملے دودھ کی فروخت اور استعمال سے شہری مثانہ اور معدے کے کینسر ، معدے کے السر ، ہیپاٹائٹس ، یورک ایسڈکے بڑھنے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں فروخت ہونے والے کھلے دودھ کے حوالے سے ایک رپورٹ کے مطابق اس میں یوریا کھاد اور گندا پانی ملایا جاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک دودھ کی بڑی گاڑی میں دو بوری یوریا کیمیکل ڈالا جاتا ہے اور ساتھ میں ملاوٹ کیلئے ایسا گنداپانی استعمال کیا جاتا ہے جو صحت کیلئے نہایت مضر ہے ۔ لاہور کے باہر سے آ نے والے اس دودھ میں ملاوٹ کیلئے مافیا نے باقاعدہ پٹرول پمپوں پر اپنے اڈے بنالئے شیخوپورہ فیصل آ باد کی طرف سے آ نے والے دودھ کو سگیاں پل کے باہر پٹرول پمپوں پر کھڑا کر کے وہاں یوریا اور گنداپانی ڈال کر ملاوٹ کی جاتی ہے ۔ اوکاڑہ ،رینالہ خورد ، قصور ، پتوکی کی طرف سے آ نے والی دودھ کی گاڑیوں میں ملتان روڈ پر لاہور داخل ہونے سے پہلے پٹرول پمپوں پر ملاوٹ کی جاتی ہے ،ناروال مریدکے ، نارنگ منڈی کی طرف سے آ نے والے دودھ کی گاڑیوں میں شاہدرہ کے مقام پر ملاوٹ کی جاتی ہے ۔
دودھ ٹھنڈا ہونے پر گاڑھا ہو جاتا ہے اور یہ دودھ چوبیس گھنٹہ سے زیادہ وقت نہیں نکال سکتا ۔ یہ مافیا جب دکانداروں کو یہ دودھ فروخت کرتا ہے تو دکاندار بچ جانے والے دودھ کی رس ملائی ، پنیر ، کھیر ، برفی بنا کر فروخت کر دیتے ہیں ۔
لاہور میں تیس ہزار سے زائد چھوٹی بڑی دودھ کی دکانیں ہیں اور ان میں سے پچانوے فیصد کے پاس لائسنس بھی نہیں ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ترجمان فریحہ نے بتایا کہ ہم نے اس کے خلاف سخت ایکشن شروع کر رکھا ہے ، ڈاکٹر سلمان کاظمی نے اس حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس زہریلے اور ملاوٹ شدہ دودھ کے پینے سے معدہ اور مثانہ کا کینسر ، انتڑیوں کا کینسر ، جسم میں یورک ایسڈ کا بڑھ جانا ، معدے کا السر ، کیمیکل ہیپا ٹائٹس اور جگر کی بیماریاں ہو جاتی ہیں ۔
http://www.dunya.com.pk/index.php/city/lahore/2014-03-27/335336
Last edited by a moderator:





