- Joined
- Mar 20, 2009
- Posts
- 11,550
- Reaction score
- 19,922
- Points
- 113
بسم الله الرحمٰن الرحیم
اس وقت ایک شور اٹھا ہوا ہے کہ مصطفی کمال کو اسٹبلشمنٹ نے لانچ کیا ہے...میرے نزدیک یہ وہم اور شک کے مرض کی وجہ سے ایسا کہا جا رہا ہے،،،،جیسے ایک شکی شوہر کو ہر وقت اپنی بیوی پر شک ہوتا ہے....اسی طرح کراچی کی ایک آبادی کے طبقے کو الطاف کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ نظر آتی ہے.....اس وہم کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں....لیکن میں یہاں وہ دس وجوہات ذکر کرنا چاہونگا جس سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ مصطفی کمال اسٹبلشمنٹ کے لانچ کردہ کیوں نہیں
١) ١٩٩٢ کو جو ہمارے اداروں نے کیا اس بنیاد پر یہ طے کرلینا کہ مستقبل میں متحدہ سے بغاوت کرنے والا ہر شخص اسٹبلشمنٹ کا ہی کھڑا کیا ہوا آدمی ہوگا..یہ بات کسی عقلی معیار پر پورا نہیں اترتی ہے، اس طرح تو ہم کسی بھی سنجیدہ شخص یا تحریک کو کھڈے لائیں کردینگے...اور یہ وہی بربادی کا سودا ہوگا جو شکی مزاج شوہر کے حصے میں آتا ہے
٢) اگر موازنہ ١٩٩٢ سے ہی کرنا ہے تو یہ بات یاد رہے کہ اسٹبلشمنٹ دو کام کر سکتی ہے ہے...ایک گروہ کے لوگوں کو زبردستی توڑ کر اپنے من پسند گروہ میں داخل کروانا جیسا کہ ١٩٩٢ میں کیا گیا...یا پھر مالی مدد کرنا...دیکھا جائے تو فلحال ایسا کچھ ہمیں ہوتا نظر نہیں آ رہا
٣) مصطفی کمال نے جو باتیں الطاف حسین سے متعلق کی ہیں وہ کوئی نئی نہیں ہیں...ان باتوں کی باز گزشت پچھلے ٢ دھائیوں سے چل رہی ہے, کراچی میں رہنے والا بچہ بچہ متحدہ کے کرتوتوں سے واقف ہے...نیا ہے تو صرف اتنا کہ ایک ناراض ہونے والے شخص کا اپنے لیڈر سے ناراضگی کا اظہار..... دیگر پارٹیوں کے لوگوں کا اس طرح سے انکشافات کرنا ماضی میں کئی دفعہ ہوچکا ہے..جاوید ہاشمی، سردار لطیف کھوسہ، ذولفقار مرزا ان سب انکشافات ہم سن ہی چکے ہیں. متحدہ سے متعلق اس طرح کی بغاوت ماضی تو انہونی ضرور ہوگی مگر ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا نا ہی کوئی آسمان سے لکھوا کے آیا ہے کہ اسکی فرعونیت ہمیشہ کے لئے رہیگی...اس لئے صرف اس وجہ سے کہ بغاوت متحدہ سے ہوئی ہے اس لئے یہ لا محالہ اسٹبلشمنٹ کا ہی ہاتھ ہے انتہائی بھونڈی دلیل ہے
٤) مصطفی کمال نے سارا زور عوامی حمایت کے حصول پر لگایا ہے...جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ خالصتا ایک سیاسی بغاوت اور اسکا اظہار ہے، یہ ایک سیاسی ورکر کی اپنی کوشش ہے...اسٹبلشمنٹ عوامی حمایت والے کام نہیں کرتی نا ہی دلوا سکتی ہے
٥) اسٹبلشمنٹ کے لئے مصطفی کمال سے بہتر پرویز مشرف کی شخصیت ہوسکتی ہے...جو سیاست میں بھی ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں بھی انہوں نے حصہ لیا..اگر مقصد متحدہ کو کٹ ٹو سائز کرنا ہو تو مشرف سے بہتر آپشن کوئی نہیں تھا...مگر ہم نے دیکھا کہ اسٹبلشمنٹ اس حوالے سے لا تعلق ہے
٦) اگر اسٹبلشمنٹ پیچھے ہوتی تو مصطفی کمال بلدیاتی انتخابات سے پہلے آتے انھیں بھرپور انٹری دلوائی جاتی اور کراچی کی نظامت انکو سونپ دی جاتی...یہ ہوتا اگر اسٹبلشمنٹ کے یہی ارادے ہوتے....مگر الیکشن کے بعد آنا...بلدیاتی انخبات میں متحدہ کو آسان راستہ مہیا کرنا...اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اسٹبلشمنٹ کا اس معاملے سے دور کا ابھی تعلق نہیں
٧) متحدہ رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کسی کاروائی کا نا ہونا...اور آپریشن کا اپنی پرانی بلکہ پرانی رفتار سے بھی سست چلنا اس بات کاثبوت ہے کہ مصطفی کمال کے لئے کوئی سہولت کاری نہیں کی جارہی...اگر تو اسٹبلشمنٹ ہوتی تو متحدہ رہنماؤں کو مقدمات کے ذریعہ بلیک میل کیا جاتا، کارکنوں کو ڈرایا جاتا اور پناہ کی خاطر مصطفی کمال کی پارٹی کی طرف اشارہ کیا جاتا ...جب کے ایسا کچھ بھی نہیں
٨) کسی بھی نئی سیاسی تحریک کے لئے وقت کی بڑی اہمیت ہوتی ہے...الیکشن سے ڈھائی سال پہلے آنا ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد ڈالنا اپنے ماضی کی وضاحت دینا مستقبل کے عزائم بیان کرنا یہ سب عام سی بات ہے ...ان سب معاملات کو شک سی دیکھنے کا کوئی جواز نہیں دیگر پارٹیوں کے لوگوں کو اپنی پارٹی میں آنے کی دعوت دینا کوئی ایسا جرم تو نہیں جو کراچی میں کوئی کر ہی نہیں سکتا او کرنے والا لازمی اسٹبلشمنٹ کا الہ کار ہوگا
٩) آج اور ابھی تک بھی متحدہ کے کسی لیڈر کی طرف سے یہ بات سامنے نہیں آئ کے اسٹبلشمنٹ فوج/رنجرز کی طرف سے مصطفی کمال گروپ کے لئے لابنگ کی جا رہی ہے یا دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کے جا رہے ہیں....اور ١٠٠ فیصدی ایسی کسی خبر نے آنا بھی نہیں
١٠) بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے کیسے ہوسکتا ہے کہ مصطفی کمال اتنی ہمت کرلے...میرا ماننا ہے کہ کراچی کے حالات اب اس قابل ہوچکے ہیں کہ کوئی بھی متحدہ مخالف اگر اس میں تھوڑا سا بھی جگر ہو یا کوئی اور پارٹی اب متحدہ کی مخالفت میں میدان میں آسکتی ہے...پی ٹی ای نے بلدیاتی اور این ے ٢٤٦ میں متحدہ کی مخالفت کر کے یہ بات ثابت کی...جو کے ماضی میں ایک خواب ہوتا تھا کہ کوئی آگے آ کر متحدہ کی مخالفت کریگا....مخالفت تو دور کی بات اپنی پارٹی کا پرچم لہرانا موت کو دعوت دینا ہوتا تھا...ہاں جماعت اسلامی نے یہ جنگ کی سالوں تک تن تنہا لڑی...جس پر میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں
١١) باز لوگوں کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال ایسے وقت میں آیا ہے جب متحدہ مشکلات کا شکار ہے اور ایک خلا ہے....جسے اسٹبلشمنٹ پر کرنا چاہتی ہے...میرا کہنا ہے کہ خلا جب بھی ہوتا ہے تو پر ہوجاتا ہے...یہ فطری عمل ہے...مصطفی کمال سیاست کرنے اے ہیں اور ایک اچھے وقت کو چنا ہے...کوئی بھی عقل و شعور رکھنے والا یہی کریگا جو مصطفی کمال نے کیا...تو اسمیں اسٹبلشمنٹ کے کردار کا کیا تعلق
مجھے امید ہے کے میں نے بہت سارے اٹھنے والے ان سوالوں پر بات کی ہے جو لوگوں کے ذہنوں میں اٹھ رہے ہیں
میرا اگلا تھریڈ ان شا الله اس بات پر ہوگا کہ مصطفی کمال کے کراچی میں کامیاب ہونے کے امکانات کیوں ہیں؟؟ اور کس طرح مصطفی کمال نے کراچی کا آبادی کے ایک بہت بڑے طبقے کو اپنی طرف راغب کیا ہے؟؟ مصطفی کمال متحدہ کے لئے کتنا بڑا اور فوری خطرہ ہیں

- Featured Thumbs
- http://www.pakistanherald.com/ImgAdmin/Syed_Mustafa_Kamal.JPG
Last edited: